🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. ذكر البيان بأن من لبس الحرير في الدنيا من الرجال وهو عالم بنهي المصطفى صلى الله عليه وسلم عنه حرم لبسه في الآخرة-
- اس باب میں بیان ہے کہ جو شخص رسول اللہ ﷺ کی ممانعت کے باوجود دنیا میں ریشم پہنے گا، اسے آخرت میں پہننے سے محروم رکھا جائے گا۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5429 (کل: 22 مقامات، 12 کتب)
صحیح ابن حبان: 5429
صحیح بخاری: 5833
صحیح مسلم: 5410، 5426
سنن نسائی: 5306، 5307
مسند احمد: 181، 251، 11179، 16118
مصنف ابن ابی شیبہ: 26257، 26268
الجامع الكامل: 15474، 15478، 15479
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7444
المعجم الکبیر للطبرانی: 9744، 13910، 13911
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2244
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6815
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4015
21 تا 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6815
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ يَخْطُبُ قَالَ: قَالَ مُحَمَّدٌ عَلَيْهِ السَّلَامُ: مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے دنیا میں ریشم پہنا، وہ اسے آخرت میں نہیں پہنے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن الزبير رحمه الله/حدیث: 6815]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5495، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5304، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15686، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6673، 6671، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5435، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9844، 9848، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4844، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6782»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4015
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: "دَخَلَ ابْنُ عَوْفٍ عَلَى عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَعَلَيْهِ قَمِيصُ حَرِيرٍ، فَقَالَ عُمَرُ: ذُكِرَ لِي أَنَّهُ مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ. قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: إِنِّي لَأَرْجُوُ أَنْ أَلْبَسَهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عوف، سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ انہوں نے ریشم کی قمیص زیبِ تن کر رکھی تھی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ یقیناً جس نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں اسے نہیں پہن سکے گا۔“ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”بے شک میں تو یہ امید رکھتا ہوں کہ میں اسے دنیا اور آخرت دونوں میں پہنوں گا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب اللباس/حدیث: 4015]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رواته ثقات»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں