🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
196. باب الغيبة - ذكر الإخبار عن الفصل بين الغيبة والبهتان-
غیبت کا بیان - ذکر خبر کہ غیبت اور بہتان کے درمیان فرق ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5758 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 5758
مصنف ابن ابی شیبہ: 27198
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5758
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمَذَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَتَدْرُونَ مَا الْغِيبَةُ؟" قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" أَنْ تَذْكُرَ أَخَاكَ بِمَا لَيْسَ فِيهِ"، قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ فِي أَخِي مَا ذَكَرْتُ؟ قَالَ:" إِنْ كَانَ فِيهِ مَا ذَكَرْتَ فَقَدِ اغْتَبْتَهُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ مَا ذَكَرْتَ فَقَدْ بَهَتَّهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا تم لوگ جانتے ہو غیبت کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم اپنے بھائی کا ذکر اس میں موجود خامی کے ہمراہ کرو۔“ (لوگوں نے) عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، اگر وہ چیز واقعی میرے بھائی میں موجود ہو، جس کا میں نے ذکر کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ چیز واقعی اس میں موجود ہو جس کا تم نے ذکر کیا ہے تو تم نے اس کی غیبت کی اور تم نے جس کا ذکر کیا ہے اگر وہ اس میں موجود نہ ہو، تو پھر تم نے اس پر بہتان لگایا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5758]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2589، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5758، 5759، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11454، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4874، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1934، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2756، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21225، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7267» «رقم طبعة با وزير 5728»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (426)، «نقد الكتاني» (36)، «الصحيحة» (2667): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26058 ترقیم الشثری: -- 27198
حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا حسن ، عن عطاء بن السائب ، عن الشعبي ، عن ابن مسعود قال: إذا قلت ما هو فيه وهو لا يسمع، فقد اغتبته، وإذا قلت ما ليس فيه، فقد بهته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) منقطع ضعيف؛ عطاء اختلط، والشعبي لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات کرتے ہو جو اس میں موجود ہے اور وہ اس کو نہیں سن رہا تو تحقیق تم نے اس کی غیبت کی، اور جب تم نے وہ بات کی جو اس میں موجود نہیں تو تحقیق تم نے اس پر بہتان باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27198]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2671، ترقيم محمد عوامة: 26058»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں