الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
22. ذكر الزجر عن أن يضحي المرء بأربعة أنواع من الضحايا-
- ذکر منع کہ انسان چار قسم کی قربانیوں سے قربانی کرے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5919 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 5919
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2301
حدیث نمبر: 5919
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنَّهُ ذَكَرَ الأَضَاحِيَّ فَقَالَ: أَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ وَيَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِهِ فَقَالَ: " أَرْبَعٌ لا يُضَحَّى بِهِنَّ: الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلَعُهَا، وَالْعَجْفَاءُ الَّتِي لا تُنْقِي" ، فَقَالُوا لِلْبَرَاءِ: فَإِنَّمَا نَكْرَهُ النَّقْصَ فِي السِّنِّ، وَالأُذُنِ، وَالذَّنَبِ، قَالَ: فَاكْرَهُوا مَا شِئْتُمْ! وَلا تُحَرِّمُوا عَلَى النَّاسِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے، انہوں نے قربانی کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کیا، ویسے میرا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کے مقابلے میں چھوٹا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار طرح کے جانوروں کی قربانی نہیں کی جا سکتی: ایسا کانا جانور جس کا کانا پن واضح ہو، ایسا بیمار جانور جس کی بیماری نمایاں ہو، ایسا لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن واضح ہو اور اتنا کمزور جانور جس کے جسم میں گودا ہی نہ ہو۔“ لوگوں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ہم تو ایسے جانور کو بھی ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں، جس کے دانتوں یا کان یا دم میں کوئی نقص ہو، تو سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ جسے چاہو ناپسند سمجھو لیکن لوگوں کے لیے اسے حرام قرار نہ دو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأضحية/حدیث: 5919]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم:، وابن الجارود فى "المنتقى"، 529، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2912، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5919، 5921، 5922، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1724، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4381، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2802، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1497، 1497 م، ابن ماجه فى (سننه) برقم: 3144، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10356، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18804» «رقم طبعة با وزير 5889»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (4/ 360 / 1148)، «صحيح أبي داود» (2497). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2301
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَصِيبِ ، قَالَ: إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ الْأُضْحِيَّةِ، فَقَالَ: اكْرَهْ وَاجْتَنِبِ الْعَوْرَاءَ، بَيِّنٌ عَوَرُهَا. وَالْعَرْجَاءَ بَيِّنٌ عَرَجُهَا، وَالْمَرِيضَةَ بَيِّنٌ مَرَضُهَا، وَالْمَهْزُولَةَ بَيِّنٌ هُزَالُهَا I ".
ابوالخصیب سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے قربانی کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ”(قربانی کے لیے) ایسے جانوروں کو ناپسند کرو اور ان سے بچو جو کانے ہوں اور جن کا کانا پن بالکل واضح ہو، اور ایسے لنگڑے جانور سے جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو، اور ایسے بیمار جانور سے جس کی بیماری ظاہر ہو، اور ایسے لاغر جانور سے جس کا لاغر پن واضح ہو“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأضحية/حدیث: 2301]
تخریج الحدیث: «0»