🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. ذكر خبر رابع يصرح بالانتفاع بلحوم الضحايا بعد ثلاث-
- ذکر چوتھی خبر جو تین دن کے بعد قربانی کے گوشت سے نفع اٹھانے کو واضح کرتی ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5928 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 5928
سنن دارمی: 1996
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5928
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ، لا تَأْكُلُوا لُحُومَ الأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ"، قَالَ: فَشَكَوْا إِلَيْهِ أَنَّ لَهُمُ عِيَالا وَخَدَمًا، فَقَالَ:" كُلُوا وَأَطْعِمُوا، وَاحْبِسُوا" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اہل مدینہ! تم تین دن سے زیادہ اپنی قربانی کا گوشت نہ کھاؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ شکایت کی کہ ان کے بال بچے اور خدمت گزار ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے کھاؤ بھی، دوسروں کو بھی کھلاؤ اور سنبھال کر بھی رکھو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأضحية/حدیث: 5928]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3997، 5568، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1973، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1767، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5926، 5928، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7663، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7298، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11346» «رقم طبعة با وزير 5898»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2969): م، خ نحوه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1996
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ، أَوْ قَالَ: "لَا تَأْكُلُوا لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے گوشت (کو روکنے) سے منع کیا یا یہ فرمایا کہ: ”قربانی کا گوشت تین دن کے بعد نہ کھاؤ۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاضاحي/حدیث: 1996]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2000] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5574] ، [مسلم 1970] ، [ترمذي 1509] ، [ابن حبان 5923] ، [أبويعلی 997]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں