الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
683. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الخصال التي يتوقع كونها قبل قيام الساعة-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر وہ خصوصیات جن کی قیامت سے پہلے توقع کی جاتی ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6843 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 6843
مصنف ابن ابی شیبہ: 40390
حدیث نمبر: 6843
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الطُّفَيْلِ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ حُذَيْفَةَ بْنِ أُسَيْدٍ ، قَالَ: أَشْرَفَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ، فَقَالَ: مَاذَا كُنْتُمْ تَتَذَاكَرُونَ؟ قُلْنَا: كُنَّا نَتَذَاكَرُ السَّاعَةَ، فَقَالَ:" إِِنَّهَا لا تَقُومُ حَتَّى تَرَوْا قَبْلَهَا عَشْرَ آيَاتٍ: الدَّجَّالَ، وَالدُّخَانَ، وَعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ، وَيَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ، وَالدَّابَّةَ، وَطُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَثَلاثَ خُسُوفٍ: خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ، وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ، وَخَسْفٌ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَآخَرُ ذَلِكَ نَارٌ تَخْرُجُ مِنْ قَعْرِ عَدَنَ أَوْ عَدَنٍ أَوِ الْيَمَنِ، تَطْرُدُ النَّاسَ إِِلَى الْمَحْشَرِ" .
سیدنا ابوسریحہ حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف جھانک کر دیکھا، ہم اس وقت بات چیت کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کس چیز کے بارے میں بات چیت کر رہے ہو؟“ ہم نے عرض کی: ہم قیامت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم اس سے پہلے دس نشانیاں نہیں دیکھو گے: دجال، دھواں، سیدنا عیسیٰ بن مریم (کا نزول)، یاجوج و ماجوج، دابۃ الارض، سورج کا مغرب سے نکلنا اور تین مرتبہ دھنسنا؛ ایک مرتبہ دھنسنا مشرق میں ہو گا، ایک مرتبہ دھنسنا مغرب میں ہو گا، ایک مرتبہ دھنسنا جزیرۃ العرب میں ہو گا اور اس کے آخر میں ایک آگ ہو گی جو عدن کے گڑھے سے نکلے گی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) عدن سے نکلے گی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یمن سے نکلے گی اور وہ لوگوں کو میدانِ محشر کی طرف لے جائے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6843]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2901، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6791، 6843، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11316، 11418، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4311، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2183، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4041، 4055، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16391، والحميدي فى (مسنده) برقم: 849، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 3861» «رقم طبعة با وزير 6804»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3083): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 38756 ترقیم الشثری: -- 40390
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے ارشاد فرمایا ہر وہ چیز جس کا اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وعدہ کیا تھا وہ ہم نے دیکھ لیں سوائے چار کے سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور دجال اور جانور اور یاجوج اور ماجوج (کا نکلنا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40390]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ ابن سيرين لم يسمع من ابن مسعود .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3901، 8733، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 939، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4498، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40065، 40386، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9019، 9020، ترقيم محمد عوامة: 38756»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3901، 8733، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 939، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4498، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40065، 40386، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9019، 9020، ترقيم محمد عوامة: 38756»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع