🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
87. ذكر تخفيف الله جل وعلا عن هذه الأمة بعلي بن أبي طالب رضي الله عنه الصدقة بين يدي نجواهم-
- ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اس امت سے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ذریعے نجوٰی سے پہلے صدقہ کے ذریعے تخفیف کی
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6941 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 6941
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11406
المعجم الکبیر للطبرانی: 329
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6941
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا الأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلْقَمَةَ الأَنْمَارِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً سورة المجادلة آية 12، قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا تَرَى دِينَارًا؟ قُلْتُ: لا يُطِيقُونَهُ، قَالَ: فَكَمْ؟ قُلْتُ: شَعِيرَةٌ، قَالَ: إِِنَّكَ لَزَهِيدٌ، فَنَزَلَتْ أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَات سورة المجادلة آية 13 ٍ الآيَةَ ، قَالَ:" فَبِي خَفَّفَ اللَّهُ عَنْ هَذِهِ الأُمَّةِ".
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً﴾ [سورة المجادلة: 12] ”اے ایمان والو! جب تم رسول کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرو تو اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی چیز نذر پیش کر دیا کرو۔“ (اس سے مراد نذر پیش کرنا تھا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: ”تمہاری کیا رائے ہے یہ نذر ایک دینار ہونی چاہیے؟“ میں نے کہا: لوگ اس کی طاقت نہیں رکھیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”پھر کتنی ہونی چاہیے؟“ میں نے کہا: کچھ جَو ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم زیادہ کم کر رہے ہو“، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿أَأَشْفَقْتُمْ أَن تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ﴾ [سورة المجادلة: 13] ”کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ تم اپنی سرگوشی سے پہلے نذر پیش کرو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، تو میری وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس امت کی تخفیف کر دی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6941]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6941، 6942، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3815، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8484، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3300، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 400» «رقم طبعة با وزير 6902»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الترمذي» (3297). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11406
عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: وَنَزَلَتْ فِيَّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً فَقَدَّمْتُ شُعَيْرَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكَ لَزَهِيدٌ". فَنَزَلَتِ الْآيَةُ الْأُخْرَى أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ الْآيَةَ كُلَّهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي حَدِيثِ الصَّحِيحِ: نَزَلَ فِي ثَلَاثِ آيَاتٍ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَبْرَشُ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”اے ایمان والو! جب تم رسول کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرو، تو اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی نذر پیش کرو“ تو میں نے ’ جو، پیش کیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم تو بہت تھوڑا دینے والے ہو، تو دوسری آیت نازل ہوئی: ”کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی نذر پیش کرو۔۔۔۔۔۔۔“ یہ مکمل آیت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اور صحیح کی حدیث میں یہ مذکور ہے کہ میرے بارے میں تین آیات نازل ہوئی تھیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سلمہ بن فضل ابرش ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11406]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331) اخرجه احمد فى المسند (185/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 331»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 329
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَمَةَ الرَّازِيُّ، كَاتِبُ سَلَمَةَ ، ثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَعْدٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: نَزَلَتْ فِيَّ ثَلَاثُ آيَاتٍ مِنْ كِتَابِ اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ، نَادَمْتُ رَجُلًا فَعَارَضْتُهُ وَعَارَضَنِي، فَعَرْبَدْتُ عَلَيْهِ فَشَجَجْتُهُ، فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ إِلَى قَوْلِهِ: فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ، وَنَزَلَتْ فِيَّ: وَوَصَّيْنَا الإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ إِحْسَانًا حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا إِلَى آخِرِالْآيَةِ، وَنَزَلَتْ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً فَقَدَّمْتُ شَعِيرَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّكَ لَزَهِيدٌ فَنَزَلَتِ الْأُخْرَى: أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ الْآيَةَ كُلَّهَا.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے بارے میں کتاب اللہ کی تین آیات نازل ہوئیں: شراب کی حرمت نازل ہوئی — (وجہ یہ ہوئی کہ) میں نے ایک شخص کے ساتھ شراب پی، پھر میں اس سے الجھ پڑا اور وہ مجھ سے الجھ پڑا، تو میں نے نشے میں اس سے جھگڑا کیا اور اس کا سر زخمی کر دیا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: {اے ایمان والو! شراب اور جوا} [المائدہ: 90] سے لے کر {تو کیا تم باز آنے والے ہو؟} [المائدہ: 91] تک۔ اور میرے ہی بارے میں یہ پوری آیت نازل ہوئی: {اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم دیا، اس کی ماں نے اسے تکلیف کے ساتھ اٹھائے رکھا} [الاحقاف: 15] ۔ اور یہ آیت نازل ہوئی: ”اے ایمان والو! جب تم رسول سے سرگوشی کرنا چاہو تو اپنی سرگوشی سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا کرو“ [المجادلہ: 12] ، تو میں نے ایک جو کا دانہ صدقہ کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تو بہت تھوڑا دینے والے ہو۔“ تو دوسری آیت پوری نازل ہوئی: ”کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ اپنی سرگوشی سے پہلے صدقات دو“ [المجادلہ: 13] ۔
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے گھر اور میری جائے نماز کے درمیان جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے۔“
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر پیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 329]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 147، حدیث 331»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 56، 1295، 2742، 2744، 3936، 4409، 5354، 5659، 5668، 6373، 6733، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1628، 1748، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2824 / 611، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1019، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2355، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4249، 5349، 6026، 6992، 7261، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1013، 1079، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1271، 2611، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3628 / 1، 3629 / 2، 3633 / 6، 3630 / 3، 3631 / 4، 3632 / 5، 3634 / 7، 3637 / 10، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6284، 6285، 6420، 6421، 6424، 6425، 6422، 6423، 6426، 6429، 7462، 7465، 9142، 9162، 9163، 10862، 11132، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2740، 2864، 3104، والترمذي فى «جامعه» برقم: 975، 2116، 3079، 3189، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3238، 3239، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2708، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 330، 331، 332، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6665، 6685، 12689، 12690، 12691، 12692، 12693، 12694، 12833، 12834، 15798، 17420، 17853، 17857، 17854، 17855، 17856، 17858، 17860، 17861، 17906، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1457، 1492، 1498، 1497، 1500، 1504، 1503، 1506، 1519، 1543، 1557، 1565، 1588، 1621، 1636، 16851، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 191، 192، 193، 194، 205، والحميدي فى «مسنده» برقم: 66، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 696، 727، 729، 730، 735، 746، 747، 751، 779، 781، 782، 803، 834، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 132، 133، والبزار فى «مسنده» برقم: 1085، 1136، 1148، 1147، 1149، 1174، 1204، 3139، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16357، 16360، 16358، 16359، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31558، 37835، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5369، 7378، 7379، 7380، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2627، 2628، 5221، 5222، 5223، 5227، 5228، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1147»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں