الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
87. ذكر تخفيف الله جل وعلا عن هذه الأمة بعلي بن أبي طالب رضي الله عنه الصدقة بين يدي نجواهم-
- ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اس امت سے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ذریعے نجوٰی سے پہلے صدقہ کے ذریعے تخفیف کی
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6942 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 6942
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11406
حدیث نمبر: 6942
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو صَخْرَةَ بِبَغْدَادَ بَيْنَ الصُّورَيْنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْغَطَفَانِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلْقَمَةَ الأَنْمَارِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً سورة المجادلة آية 12، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: يَا عَلِيُّ،" مُرْهُمْ أَنْ يَتَصَدَّقُوا"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِكَمْ؟ قَالَ: بِدِينَارٍ، قَالَ: لا يُطِيقُونَهُ، قَالَ: فَبِنِصْفِ دِينَارٍ، قَالَ: لا يُطِيقُونَهُ، قَالَ: فَبِكَمْ؟ قَالَ: بِشَعِيرَةٍ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: إِِنَّكَ لَزَهِيدٌ، قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ: أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ فَإِذْ لَمْ تَفْعَلُوا وَتَابَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ سورة المجادلة آية 13 ، قَالَ: فَكَانَ عَلِيٌّ، يَقُولُ:" بِي خُفِّفَ عَنْ هَذِهِ الأُمَّةِ".
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت: ﴿اے ایمان والو! جب تم رسول سے سرگوشی کرو تو نذر پیش کر دو﴾ [سورة المجادلة: 12] نازل ہوئی، تو راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”اے علی! ان لوگوں سے کہو کہ وہ صدقہ کریں (یعنی نذر پیش کریں)۔“ انہوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کتنا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دینار۔“ میں نے عرض کی: لوگ اس کی طاقت نہیں رکھیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نصف دینار۔“ انہوں نے عرض کی: لوگ اس کی بھی طاقت نہیں رکھیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کتنا ہونا چاہیے؟“ انہوں نے عرض کی: کچھ جَو ہوں۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم بہت زیادہ کمی کر رہے ہو۔“ راوی کہتے ہیں: پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ سرگوشی سے پہلے نذر پیش کرو جب تم ایسا نہیں کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری توبہ کو قبول کرے گا تم لوگ نماز قائم کرو زکوۃ ادا کرو﴾ [سورة المجادلة: 13] ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ فرماتے تھے: میری وجہ سے اس امت سے تخفیف ہوئی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6942]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6941، 6942، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3815، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8484، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3300، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 400» «رقم طبعة با وزير 6903»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 11406
عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: وَنَزَلَتْ فِيَّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً فَقَدَّمْتُ شُعَيْرَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكَ لَزَهِيدٌ". فَنَزَلَتِ الْآيَةُ الْأُخْرَى أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ الْآيَةَ كُلَّهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي حَدِيثِ الصَّحِيحِ: نَزَلَ فِي ثَلَاثِ آيَاتٍ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَبْرَشُ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي حَدِيثِ الصَّحِيحِ: نَزَلَ فِي ثَلَاثِ آيَاتٍ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَبْرَشُ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”اے ایمان والو! جب تم رسول کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرو، تو اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی نذر پیش کرو“ تو میں نے ’ جو، پیش کیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم تو بہت تھوڑا دینے والے ہو، تو دوسری آیت نازل ہوئی: ”کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی نذر پیش کرو۔۔۔۔۔۔۔“ یہ مکمل آیت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اور صحیح کی حدیث میں یہ مذکور ہے کہ میرے بارے میں تین آیات نازل ہوئی تھیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سلمہ بن فضل ابرش ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11406]
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اور صحیح کی حدیث میں یہ مذکور ہے کہ میرے بارے میں تین آیات نازل ہوئی تھیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سلمہ بن فضل ابرش ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11406]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331) اخرجه احمد فى المسند (185/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 331»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف