الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
306. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر خبر يصرح بصحة ما ذكرناه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس خبر کا جو ہمارے ذکر کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7168 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 7168
مسند احمد: 16106
حدیث نمبر: 7168
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمُ فَوْقَ صَوْتِ صَوْتِ النَّبِيِّ، وَلا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ، قَعَدَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ فِي بَيْتِهِ، وَقَالَ: أَنَا الَّذِي كُنْتُ أَرْفَعُ صَوْتِي، وَأَجْهَرُ لَهُ بِالْقَوْلِ، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ:" بَلْ هُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ" ، قَالَ أَنَسٌ: فَكُنَّا نَرَاهُ يَمْشِي بَيْنَ أَظْهُرِنَا، وَنَحْنُ نَعْلَمُ أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْيَمَامَةِ وَكَانَ ذَلِكَ الانْكِشَافُ، لَبِسَ ثِيَابَهُ، وَتَحَنَّطَ وَتَقَدَّمَ، فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت ﴿یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ﴾ [سورة الحجرات: 2] ”اے ایمان والو! تم اپنی آوازوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے اونچا نہ کرو اور آپ کے سامنے بلند آواز میں بات نہ کرو۔“ نازل ہوئی تو سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں بیٹھ گئے، انہوں نے کہا: میں وہ شخص ہوں کہ میں اپنی آواز بلند کرتا ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اونچی آواز میں بات کرتا ہوں تو میں تو جہنمی ہو گیا ہوں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غیر موجود پایا (اور ان کے بارے میں دریافت کیا) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی صورت حال کے بارے میں بتایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(جی نہیں) بلکہ وہ اہل جنت میں سے ہے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم انہیں اپنے درمیان چلتا پھرتا دیکھتے تھے تو ہمیں اس بات کا پتہ تھا یہ جنتی ہیں، پھر جب جنگ یمامہ کا موقع آیا اور (مسلمانوں کو) وہ پسپائی پیش آئی، انہوں نے اپنے کپڑے پہنے، خوشبو لگائی، آگے بڑھے، جنگ میں حصہ لیا اور شہید ہو گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7168]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3613، 4846، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 119، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7168، 7169، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8170، 11449، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12594» «رقم طبعة با وزير 7124»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 16106
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، فَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ فَمَا كَانَ عُمَرُ" يَسْمَعُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ هَذِهِ الْآيَةِ حَتَّى يَسْتَفْهِمَهُ يَعْنِي قَوْلَهُ تَعَالَى لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ سورة الحجرات آية 2".
سیدنا عبداللہ بن زبیر کہتے ہیں کہ آیت قرآنی اپنی آوازوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آوازوں سے اونچا نہ کیا کر و کے نزول کے بعد سیدنا عمر جب بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات کرتے تو اتنی پست آواز سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دوبارہ پوچھنا پڑتا۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16106]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4367