الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
568. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار عن وصف الصور التي تكون لأهل الجنة عند دخولهم إياها جعلنا الله منهم بفضله-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت کے اہل جب اس میں داخل ہوں گے تو ان کی صورتیں کیسی ہوں گی، اللہ ہمیں اپنے فضل سے ان میں شامل کرے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7437 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 7437
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2564
حدیث نمبر: 7437
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى صُورَةِ أَشَدِّ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ لا يَبُولُونَ، وَلا يَتَغَوَّطُونَ، وَلا يَتْفُلُونَ، وَلا يَمْتَخِطُونَ، أمْشَاطُهُمُ الذَّهَبُ، وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ، وَمَجَامِرُهُمُ الأَلُوَّةُ، وَأَزْوَاجُهُمُ الْحُورُ الْعَيْنُ، وَأَخْلاقُهُمْ عَلَى خُلُقِ رَجُلٍ وَاحِدٍ، عَلَى صُورَةِ أَبِيهِمْ سِتُّونَ ذِرَاعًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں داخل ہونے والا سب سے پہلا گروہ چودھویں رات کے چاند کی مانند ہو گا، پھر اس کے بعد والے لوگ آسمان میں موجود سب سے زیادہ چمکدار ستارے کی مانند ہوں گے۔ وہ لوگ (جنت میں) پیشاب نہیں کریں گے، پاخانہ نہیں کریں گے، تھوک نہیں پھینکیں گے، بلغم نہیں نکالیں گے۔ ان کی کنگھیاں سونے سے بنی ہوئی ہوں گی اور ان کا پسینہ مشک کا ہو گا۔ ان کی انگیٹھیوں میں عود سلگے گا۔ ان کی بیویاں حورِ عین ہوں گی، ان سب کے اخلاق ایک شخص کے اخلاق جیسے ہوں گے اور ان کی جسامت ان کے جدِ امجد (سیدنا آدم علیہ السلام) کی طرح ساٹھ گز ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7437]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3245، 3246، 3254، 3327، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 216، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7244، 7420، 7436، 7437، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5042، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2537، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4333، 4333 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20547، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7273» «رقم طبعة با وزير 7394»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» -أيضا-: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 2564
«أول زمرة تدخل الجنة على صورة القمر ليلة البدر والثانية على لون أحسن من كوكب دري في السماء لكل رجل منهم زوجتان على كل زوجة سبعون حلة يبدو مخ ساقها من ورائها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت میں داخل ہونے والا پہلا گروہ چودھویں رات کے چاند کی طرح روشن ہوگا، اور دوسرا گروہ آسمان میں چمکنے والے خوبصورت ترین ستارے کی طرح دمکتا ہوگا۔ ان میں سے ہر شخص کی دو بیویاں ہوں گی، اور ہر بیوی نے ستر لباس پہنے ہوں گے جن کے پار سے اس کی پنڈلی کا گودا نظر آتا ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2564]
”جنت میں داخل ہونے والا پہلا گروہ چودھویں رات کے چاند کی طرح روشن ہوگا، اور دوسرا گروہ آسمان میں چمکنے والے خوبصورت ترین ستارے کی طرح دمکتا ہوگا۔ ان میں سے ہر شخص کی دو بیویاں ہوں گی، اور ہر بیوی نے ستر لباس پہنے ہوں گے جن کے پار سے اس کی پنڈلی کا گودا نظر آتا ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2564]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت] عن أبي سعيد. الصحيحة 1736: شرح السنة 4374 للبغوي في [حديث ابن جعدة] . طب – ابن مسعود.»
قال الشيخ الألباني: صحيح