🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب الاعتصام بالسنة وما يتعلق بها نقلا وأمرا وزجرا - ذكر البيان بأن من أحب الله جل وعلا وصفيه صلى الله عليه وسلم بإيثار أمرهما-
سنت پر مضبوطی سے جمے رہنے اور اس سے متعلق نقل، حکم اور ممانعت کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ جو اللہ جل و علا اور اس کے برگزیدہ ﷺ سے محبت کرتا ہے، وہ ان کے حکم کو ترجیح دیتا ہے۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 8 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 8
المعجم الکبیر للطبرانی: 3269
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدْمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاذْ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانُوا هُمْ أَجْدَرَ أَنْ يَسْأَلُوهُ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ:" وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟" قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا إِلا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ:" فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ" ، قَالَ أَنَسٌ: فَمَا رَأَيْتُ الْمُسْلِمِينَ فَرِحُوا بِشَيْءٍ بَعْدَ الإِسْلامِ أَشَدَّ مِنْ فَرَحِهِمْ بِقَوْلِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، حالانکہ صحابہ کرام کے لیے یہ زیادہ مناسب تھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کرتے، اس دیہاتی نے عرض کی: یا رسول اللہ! قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے عرض کی: میں نے اس کے لیے تیاری تو نہیں کی ہے، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تم اس کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان پر لوگ جتنے خوش ہوئے، میں نے انہیں اسلام قبول کرنے کے بعد اور کسی بات پر اتنا خوش ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [صحیح ابن حبان/المقدمة/حدیث: 8]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3688، 6167، 6171، 7153، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2639، 2953، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1796، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 8، 105، 563، 564، 565، 2988، 2991، 7348، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5842، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5127، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2385، 2386، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5918، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12195، 12258، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 2245، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1224، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2758، والبزار فى (مسنده) برقم: 6189، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 20317، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38716، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 475، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 410، 1527، والطبراني فى (الصغير) برقم: 154، 1133، 1190»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الروض النضير» (104 - 106 و360 - 361 و370 و1028): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3269
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَبَّانَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبَّادَانِيُّ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنِ السَّاعَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَمَاذَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: حُبَّ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: " فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور قیامت کے بارے میں پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے کہا: اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3269]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 242، حدیث 3282»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں