🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. بَابُ الرُّخْصَةِ لِلنِّسَاءِ الْحُيَّضِ فِي تَرْكِ طَوَافِ الْوَدَاعِ
حائضہ عورتوں کے لیے طوافِ وداع چھوڑنے کی رخصت کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1033 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مسند امام شافعی: 1033، 1035
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1033
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُمِرَ النَّاسُ أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ، إِلَّا أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمَرْأَةِ الْحَائِضِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرمایا کہ لوگوں کو حکم دیا گیا کہ سب سے آخری عمل تمہارا بیت اللہ کا طواف ہو مگر یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض والی عورت کو رخصت دی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 1033]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحج، باب طواف الوداع (1755) مسلم، الحج، باب وجوب طواف الوداع (1348).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1035
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ، فَقُلْتُ: مَا لَهُ؟ أَمَا سَمِعَ مَا سَمِعَ أَصْحَابُهُ؟. ثُمَّ جَلَسْتُ إِلَيْهِ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: زَعَمُوا أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمَرْأَةِ الْحَائِضِ.
طاؤس سے روایت ہے فرمایا: میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ میں نے ان کو فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے کوئی بھی واپس نہ جائے یہاں تک کہ اس کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس گزرے، تو میں نے کہا، انہیں کیا ہے؟ کیا انہوں نے وہ بات نہیں سنی جو ان کے ساتھیوں نے سنی؟ پھر میں (طاؤس) آئندہ سال (دوبارہ) ان کے پاس بیٹھا تو میں نے سنا وہ فرما رہے تھے: ان کا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض والی عورت کو رخصت دی ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 1035]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحيض، باب المرأة تحيض بعد الافاضة (330)، (1761) مرفوعا.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں