الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ أَخْذِ الْجِزْيَةِ مِنَ الْمَجُوسِ
مجوسیوں سے جزیہ لینے کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1773 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند امام شافعی: 1773
السنن الكبرى للبيهقي: 13986
حدیث نمبر: 1773
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَكَرَ الْمَجُوسَ، فَقَالَ: مَا أَدْرِي كَيْفَ أَصْنَعُ فِي أَمْرِهِمْ. فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:"سُنُّوا بِهِمْ سُنَّةَ أَهْلِ الْكِتَابِ".
جعفر بن محمد نے اپنے باپ سے روایت کیا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجوس کا ذکر کیا تو فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ ان کے معاملے میں کیا کروں۔“ تو عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ان کے ساتھ وہی طریقہ برتو جو تم اہل کتاب سے برتتے ہو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الأسر والفداء وضرب الجزية وأخذها /حدیث: 1773]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لانقطاعه فان محمد بن على لم يدرك عمر بن الخطاب ولكن يغني عنه الحديث الآتى برقم (1774) . اخرجه البيهقى 189/9، 190 - وفى المعرفة السنن والآثار له (5512) - وعبدالرزاق (10025). و ابن ابى شيبة (32640)، (32641).»
حدیث نمبر: 13986
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْهِلَالِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، ثنا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:" إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ بَعَثَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ، فَدِينُنَا خَيْرُ الْأَدْيَانِ، وَمِلَّتُنَا فَوْقَ الْمِلَلِ، وَرِجَالُنَا فَوْقَ نِسَائِهِمْ، وَلَا يَكُونُ رِجَالُهُمْ فَوْقَ نِسَائِنَا" قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا النُّعْمَانُ، قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَأَهْلُ الْكِتَابِ الَّذِي يَحِلُّ نِكَاحُ حَرَائِرِهِمْ أَهْلُ الْكِتَابَيْنِ الْمَشْهُورَيْنِ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ: وَهُمُ الْيَهُودُ، وَالنَّصَارَى مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ، دُونَ الْمَجُوسِ، قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: وَهَذَا الْأَثَرُ الْمَشْهُورُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنُّوا بِهِمْ سُنَّةَ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَحَمَلَهُ أَهْلُ الْعِلْمِ مَعَ الِاسْتِدْلَالِ بِرِوَايَةٍ بِحَالَةٍ عَلَى الْجِزْيَةِ فَهُمْ مُلْحَقُونَ بِهِمْ فِي حَقْنِ الدَّمِ بِالْجِزْيَةِ دُونَ غَيْرِهَا وَاللهُ أَعْلَمُ.
عکرمہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ اللہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا، تاکہ وہ تمام ادیان پر غالب آئے۔ ہمارا دین تمام ادیان سے بہتر اور ہماری ملت تمام ملتوں سے افضل ہے اور ہمارے مرد ان کی عورتوں پر فوقیت رکھتے ہیں اور ان کے مرد ہماری عورتوں پر فوقیت نہیں رکھ سکتے۔
ابو القاسم کہتے ہیں: اسے سفیان سے صرف نعمان نے روایت کیا ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جن اہل کتاب کی آزاد عورتوں سے نکاح حلال ہے وہ دو مشہور کتابوں تورات اور انجیل والے ہیں، یعنی بنی اسرائیل کے یہودی اور عیسائی، لیکن مجوس کی عورتیں جائز نہیں ہیں۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ «سُنُّوا بِهِمْ سُنَّةَ أَهْلِ الْكِتَابِ» ”ان (یعنی مجوس) کے ساتھ اہل کتاب والا طریقہ رکھو۔“ تو اہل علم نے بجالہ کی روایت سے استدلال کرتے ہوئے اس کو جزیہ پر محمول کیا ہے، چنانچہ وہ جزیہ کے ذریعے جان محفوظ ہونے میں ان (اہل کتاب) کے ساتھ ملا دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ میں نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13986]

تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح