🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ النَّهْيِ عَنْ كَثْرَةِ السُّؤَالِ
کثرت سے سوال کرنے کی ممانعت کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1801 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند امام شافعی: 1801
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1171
المعجم الاوسط: 6017
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1801
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"ذَرُونِي مَا تَرَكْتُكُمْ، فَإِنَّهُ إِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِكَثْرَةِ سُؤَالِهِمْ [ ص: 66 ] وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ فَمَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ مِنْ أَمْرٍ، فَائْتُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَمَا نَهَيْتُكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس (چیز) کو میں نے تمہارے لیے چھوڑ دیا ہے تم مجھے بھی اس میں چھوڑ دو، کیونکہ تم سے پہلے کی امتیں اپنے بہت زیادہ (غیر ضروری) سوالات اور انبیاء کے سامنے اپنے اختلافات کی وجہ سے تباہ ہوئیں اور میں جس کام کا تمہیں حکم دوں تم اسے جتنی طاقت رکھتے ہو بجا لاؤ اور جس کام سے میں تمہیں روکوں تم اس سے رک جاؤ۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب فضائل قريش وغيرهم وأبواب متفرقة /حدیث: 1801]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى، الاعتصام بالكتاب والسنة، باب الاقتداء بسنن رسول الله (728) ومسلم، الحج، باب فرض الحج مرة في العمر (1337).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1171
«اقرءوا كما علمتم فإنما أهلك من كان قبلكم اختلافهم على أنبيائهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”(قرآن مجید کو) اسی طرح پڑھو جس طرح تمہیں سکھایا گیا ہے، کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو ان کے اپنے نبیوں پر اختلاف کرنے ہی نے ہلاک کیا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ابن جرير في تفسيره] عن ابن مسعود. الصحيحة: 1522: حم، حب.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6017
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، قَالَ: ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ التِّرْمِذِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ، قَالَ: ثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ وَرَّادٍ، كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَرُونِي مَا تَرَكْتُكُمْ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِكَثْرَةِ سُؤَالِهِمْ أَنْبِيَاءَهُمْ، وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ، فَمَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ مِنْ شَيْءٍ فَأْتُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَمَا نَهَيْتُكُمْ فَانْتَهُوا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْجَوَّابِ I ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک میں تمہیں (کسی بات کو) چھوڑے رکھوں، تم بھی مجھے چھوڑے رکھو (غیر ضروری سوالات نہ کرو)، کیونکہ تم سے پہلے لوگ اپنے انبیاء سے کثرت سے سوال کرنے اور ان سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ لہٰذا میں تمہیں جس بات کا حکم دوں اس پر حسبِ استطاعت عمل کرو، اور جس چیز سے منع کر دوں اس سے رک جاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور رحمہ اللہ سے عمار بن رزیق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الجواب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6017]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 158» »

الحكم على الحديث:
فيه من لم يُعرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں