🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ مَا قُرِئَ فِي صَلَاتَيِ الْأَضْحَىٰ وَالْفِطْرِ
عید الاضحی اور عید الفطر کی نمازوں میں قراءت کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 496 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند امام شافعی: 496
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3246
المعجم الکبیر للطبرانی: 3285
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2930
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 496
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْمَازِنِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَأَلَ أَبَا وَاقِدٍ اللَّيْثِيَّ مَاذَا يَقْرَأُ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْأَضْحَى وَالْفِطْرِ؟ فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ، وَ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ.  
عبيد الله بن عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی اور عید الفطر کی نمازوں میں کیا پڑھتے تھے؟ تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ﴿ق، وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ﴾ اور ﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ﴾ پڑھتے تھے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء /حدیث: 496]
تخریج الحدیث: «اخرجـہ مسلم، العیدین، باب ما یقرأ فی صلاۃ العیدین (891).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3246
وَعَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ وَعَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِالنَّاسِ يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى فَكَبَّرَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى سَبْعًا وَقَرَأَ: ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ، وَفِي الثَّانِيَةِ خَمْسًا وَقَرَأَ: اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي وَاقِدٍ فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ الْقِرَاءَةُ خَالِيَةٌ عَنِ التَّكْبِيرِ، وَحَدِيثُ عَائِشَةَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ خَلَا الْقِرَاءَةَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتیں ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن عید کی نماز پڑھاتے ہوئے پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہی تھیں اور سورت ق کی تلاوت کی تھی، جب کہ دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہی تھیں، اور سورت اقتربت الساعۃ کی تلاوت کی تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، اور اس میں تلاوت کا ذکر ہے، تکبیر کا ذکر نہیں ہے، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے منقول حدیث کو امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کیا ہے، اور انہوں نے قرأت کا ذکر نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3246]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث صحیح لغیرہ؛ قراءت کا حصہ صحیح مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3285
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ ، وَعَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِالنَّاسِ يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى، فَكَبَّرَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى سَبْعًا وَقَرَأَ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ، وَفِي الثَّانِيَةِ خَمْسًا وَقَرَأَ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ.
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دن لوگوں کو نماز پڑھائی، پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہیں اور سورۃ ق پڑھی، اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہیں اور سورۃ اقتربت الساعۃ پڑھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3285]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 246، حدیث 3298»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2930
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، فِي قَوْلِهِ {اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ} [القمر: 1] قَالَ: «قَدِ انْشَقَّ زَمَنَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ﴾ ”قیامت قریب آگئی اور چاند شق ہو گیا“ کے متعلق مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک زمانے میں چاند شق ہو گیا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2930]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«انظر قبله، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2923»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں