🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابُ : الصَّلاَةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ
باب: ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1047 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1047
المعجم الکبیر للطبرانی: 9473
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 346
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1047
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَدُنَا يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَ كُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ؟".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے؟، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے ہر شخص کو دو کپڑے میسر ہیں“؟ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1047]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھ لے (تو کیا حکم ہے؟) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ہر کسی کو دو کپڑے میسر ہوتے ہیں؟““ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1047]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13145)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلا 49 (258)، صحیح مسلم/الصلاة 52 (515)، سنن ابی داود/الصلاة 8 7 (625)، سنن النسائی/القبلة 14 (764)، موطا امام مالک/الجماعة 9 (30)، مسند احمد (6/230، 239، 285، 345، 495، 498، 499، 501)، سنن الدارمی/الصلاة 99 (1410) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اور ظاہر ہے کہ ہر شخص کو دو کپڑے نہیں مل سکتے، اکثر کے پاس ایک ہی کپڑا ہوتا ہے، اور نماز سب پر فرض ہے، تو ضرور ایک کپڑے میں نماز جائز ہو گی، جمہور علماء کے نزدیک نماز ایک کپڑے میں جائز ہے گو اس کے پاس دوسرے کپڑے بھی ہوں، اور بعضوں نے کہا کہ افضل یہ ہے کہ دو کپڑوں میں نماز پڑھے گو ایک کپڑے میں بھی جائز ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9473
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: يُصَلِّي الرَّجُلُ فِي ثَوْبَيْنِ، فَلَقِيتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ ، فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ: " كُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ؟ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ".
زر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آدمی دو کپڑوں میں نماز پڑھے۔“ پھر میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ملا اور انہیں یہ بات بتائی تو انہوں نے فرمایا: ”کیا تم سب کو دو کپڑے میسر ہیں؟ (بلکہ) ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھ لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9473]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 301، حدیث 9506»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 346
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا هُشَيْمٌ، أَبَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ "أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ وَأُبَيَّ بْنَ كْعَبٍ اخْتَلَفَا فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي، فَقَالَ أُبَيٌّ: يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ. وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: فِي ثْوَبَيْنِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمَا، فَقَالَ رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْتَلَفَا فِي فُتْيَا وَاحِدٍ فَبِأَيِّ الْقَوْلَيْنِ يَصْدُرُ النَّاسُ، ثُمَّ قَالَ: أَمَا إِنَّ الْقَوْلَ مَا قَالَ أُبَيٌّ، وَلَمْ يَأْلُ ابْنُ مَسْعُودٍ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہما کے درمیان اس شخص کے متعلق اختلاف ہو گیا جو نماز پڑھتا ہے؛ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھ لے“، جبکہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”(کم از کم) دو کپڑوں میں نماز پڑھے۔“ جب یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو انہوں نے ان دونوں حضرات کو بلا بھیجا اور فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے دو جلیل القدر صاحبِ علم ایک ہی مسئلے کے فتوے میں اختلاف کر رہے ہیں، اب لوگ ان میں سے کس قول کو بنیاد بنا کر لوٹیں؟“ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فیصلہ دیتے ہوئے فرمایا: ”آگاہ رہو! حق بات وہی ہے جو ابی نے کہی ہے، البتہ ابن مسعود نے بھی (اجتہاد اور خیر خواہی میں) کوئی کسر نہیں چھوڑی۔“
اس اسناد کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 346]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں