الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ : مَا جَاءَ فِيمَا يُقَالُ عِنْدَ الْمَرِيضِ إِذَا حُضِرَ
باب: جانکنی کے وقت مریض کے پاس کیا دعا پڑھی جائے؟
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1449 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1449
سنن سعید بن منصور: 3738
حدیث نمبر: 1449
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ ، جَمِيعًا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: لَمَّا حَضَرَتْ كَعْبًا الْوَفَاةُ أَتَتْهُ أُمُّ بِشْرٍ بِنْتُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ ، فَقَالَتْ:" يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنْ لَقِيتَ فُلَانًا فَاقْرَأْ عَلَيْهِ مِنِّي السَّلَامَ"، قَالَ: غَفَرَ اللَّهُ لَكِ يَا أُمَّ بِشْرٍ، نَحْنُ أَشْغَلُ مِنْ ذَلِكَ، قَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ أَرْوَاحَ الْمُؤْمِنِينَ فِي طَيْرٍ خُضْرٍ، تَعْلُقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ"، قَالَ: بَلَى، قَالَتْ: فَهُوَ ذَاكَ.
عبدالرحمٰن بن کعب بن مالک بیان کرتے ہیں کہ جب ان کے والد کعب رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت آیا، تو ان کے پاس ام بشر بنت براء بن معرور (رضی اللہ عنہما) آئیں، اور کہنے لگیں: اے ابوعبدالرحمٰن! اگر فلاں سے آپ کی ملاقات ہو تو ان کو میرا سلام کہیں، کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ام بشر! اللہ تمہیں بخشے، ہمیں اتنی فرصت کہاں ہو گی کہ ہم لوگوں کا سلام پہنچاتے پھریں، انہوں نے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے نہیں سنا: ”مومنوں کی روحیں سبز پرندوں کی صورت میں ہوں گی، اور جنت کے درختوں سے کھاتی چرتی ہوں گی“، کعب رضی اللہ عنہ کہا: کیوں نہیں، ضرور سنی ہے، تو انہوں نے کہا: بس یہی مطلب ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1449]
حضرت عبدالرحمن بن کعب بن مالک رحمہ اللہ اپنے والد کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ جب کعب رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت آیا (اور موت کے آثار ظاہر ہونے لگے) تو براء بن معرور رضی اللہ عنہ کی بیٹی ام بشر رضی اللہ عنہا ان کے پاس آئیں اور کہا: ”اے ابو عبدالرحمن (کعب بن مالک)! اگر (عالم ارواح میں) فلاں سے (حضرت بشر رضی اللہ عنہ سے) آپ کی ملاقات ہو تو اسے میرا سلام کہہ دیجیے گا“، انہوں نے کہا: ”ام بشر! اللہ آپ کی مغفرت کرے، ہمیں اتنی فرصت کہاں ہوگی؟“ ام بشر رضی اللہ عنہا نے کہا: ”ابو عبدالرحمن! کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشاد مبارک نہیں سنا: ”مومنوں کی روحیں سبز پرندوں میں ہیں، جنت کے درختوں سے (پھل) کھاتی ہیں“۔“ انہوں نے کہا: ”ہاں (یہ تو سنا ہے)۔“ انہوں نے کہا: ”میرا بھی یہی مطلب ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1449]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/فضائل الجہاد 13 (1641)، سنن النسائی/الجنائز 117 (2075)، (تحفة الأشراف: 11148)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الجنائز 16 (49)، مسند احمد (3/455، 456، 460، 6/386، 425) (ضعیف)» (سند میں محمد بن اسحاق مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے، اس لئے یہ ضعیف ہے، لیکن مرفوع حدیث صحیح ہے، جو (4271) نمبر پر آ رہی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
محمد بن إسحاق مدلس
ولم أجد تصريح سماعه
والحديث الآتي (الأصل: 4271) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 429
إسناده ضعيف
محمد بن إسحاق مدلس
ولم أجد تصريح سماعه
والحديث الآتي (الأصل: 4271) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 429
ترقیم دار السلفیہ: 2561 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3738
نا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: " أَرْوَاحُ الشُّهَدَاءِ تُحَوَّلُ فِي طَيْرٍ خُضْرٍ تَعْلَقُ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّةِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”شہداء کی روحیں سبز پرندوں میں تبدیل کر دی جاتی ہیں، جو جنت کے پھلوں میں جھولتی ہیں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3738]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 375، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2458، 3183، 3477، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2520، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2561، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18591، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2425، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19678»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح