الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ : مَا جَاءَ فِي تَعْجِيلِ الإِفْطَارِ
باب: افطار کرنے میں جلدی کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1697 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1697
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7695
حدیث نمبر: 1697
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْإِفْطَارَ".
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک لوگ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے، ہمیشہ خیر میں رہیں گے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1697]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک روزہ جلدی کھولتے رہیں گے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1697]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصوم 9 (1098)، (تحفة الأشراف: 4722)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم 45 (1957)، سنن الترمذی/الصوم 13 (699)، موطا امام مالک/الصیام 3 (6)، سنن الدارمی/الصوم 11 (1741) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی سورج ڈوبنے کے بعد روزہ کھولنے میں دیر نہ کریں گے تو ہمیشہ خیر میں رہیں گے، یہ مطلب نہیں ہے کہ وقت سے پہلے ہی روزہ کھول دیں۔
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
حدیث نمبر: 7695
«لا يزال الناس بخير ما عجلوا الفطر فإن اليهود يؤخرون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگ ہمیشہ خیر پر رہیں گے جب تک وہ افطار جلدی کرتے رہیں گے، کیونکہ یہود دیر سے افطار کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7695]
”لوگ ہمیشہ خیر پر رہیں گے جب تک وہ افطار جلدی کرتے رہیں گے، کیونکہ یہود دیر سے افطار کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7695]
تخریج الحدیث: «(حسن) [هـ] عن أبي هريرة. المشكاة 1995، الترغيب 1067، ابن خزيمة، حب.»
قال الشيخ الألباني: حسن