🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ : لاَ نِكَاحَ إِلاَّ بِوَلِيٍّ
باب: بغیر ولی کے نکاح جائز نہ ہونے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1880 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1880
مسند احمد: 2260
الفتح الربانی: 6878
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7514، 7516
المعجم الکبیر للطبرانی: 11250
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4907
المعجم الاوسط: 3926
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1880
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وعَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ"، وَفِي حَدِيثِ عَائِشَةَ:" وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ".
ام المؤمنین عائشہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہے“۔ اور ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے: ”جس کا کوئی ولی نہ ہو، اس کا ولی حاکم ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1880]
ام المؤمنین حضرت عائشہ اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرپرست (کی اجازت) کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”جس کا ولی نہ ہو، بادشاہ اس کا ولی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1880]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16462، ومصباح الزجاجة: 671)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/النکاح 20 (2083)، سنن الترمذی/النکاح 14 (1102)، مسند احمد (6/66، 166، 260، سنن الدارمی/النکاح 11 (2230) (صحیح)» ‏‏‏‏ (حجاج بن ارطاہ مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے، نیز حجاج کا عکرمہ سے سماع نہیں بھی ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: 6/ 238- 247)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2260
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُعَمَّرُ بْنُ سُلَيْمَانَ يعني الرَّقِّيُّ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ، وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا اور جس کا کوئی ولی نہ ہو، بادشاہ اس کا ولی ہوتا ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2260]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، الحجاج بن أرطاة مدلس، وقد عنعن ولم يسمع من عكرمة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6878
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ولی کے بغیر کوئی نکاح نہیں ہے اور جس کا کوئی ولی نہ ہو، سلطان اس کا ولی ہو گا۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6878]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه ابن ماجه: 1880، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2260 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2260»
وضاحت: فوائد: … امام حاکم نے ”لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِیٍّ“ والی روایات ذکر کرنے کے بعد کہا: و فی الباب عن علی بن أبی طالب و عبد اللہ بن عباس و معاذ بن جبل و عبد اللہ بن عمر و أبی ذر الغفاری و المقداد بن الأسود و عبد اللہ بن مسعود و جابر بن عبد اللہ و أبی ہریرۃ و عمران بن حصین و عبد اللہ بن عمرو و المسور بن مخرمۃ و أنس بن مالک رضی اللہ عنہم و أکثرہا صحیحۃ و قد صحت الروایات فیہ عن أزواج النبی صلی اللہ علیہ و سلم عائشۃ و أم سلمۃ و زینب بنت جحش رضی اللہ عنہم أجمعین۔ … اس باب میں سیدنا علی، سیدنا عبد اللہ بن عباس، سیدنا معاذ بن جبل، سیدنا عبد اللہ بن عمر، سیدنا ابو ذر غفاری، سیدنا مقداد بن اسود، سیدنا عبد اللہ بن مسعود، سیدنا جابر بن عبد اللہ، سیدنا ابو ہریرہ، سیدنا عمران بن حصین، سیدنا عبد اللہ بن عمرو، سیدنا مسور بن مخرمہ اور سیدنا انس بن مالک eسے احادیث مروی ہیں، ان میں سے زیادہ تر صحیح ہیں، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں میں سے سیدہ عائشہ، سیدہ ام سلمہ اور سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہن سے احادیث مروی ہیں۔ (مستدرک:۲/۱۸۸)

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7514
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ:" وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا، اور سلطان اس کا ولی ہوتا ہے، جس کا کوئی ولی نہ ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”سلطان اُس کا ولی ہوتا ہے، جس کا کوئی ولی نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7514]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11298) اخرجه احمد فى المسند (2260)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1880، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2260، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2184، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2754، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12483»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7516
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ، فَإِنِ اشْتَجَرُوا فَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا، اگر (اولیاء کا) باہمی طور پر اختلاف ہو جائے، تو سلطان اُس کا ولی ہو گا، جس کا کوئی ولی نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عثمان رقی ہے، وہ متروک ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7516]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11250
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ أَبِي مَخْلَدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ، وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں، اور جس کا کوئی ولی نہ ہو اس کا ولی حاکم (سلطان) ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11250]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 142، حدیث 11298»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4907
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا مُعَمَّرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ، وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولی (سرپرست) کے بغیر نکاح (منعقد) نہیں ہوتا، اور جس کا کوئی ولی نہ ہو اس کا ولی سلطان (حاکمِ وقت) ہوتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4907]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 4692)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1102، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2083، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1880، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2260، 23685، 23851، 24798، 25703، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2184، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2754، 2760، 2767، 2769، 2770، 2771، 3576، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11298، 11944، 12483، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6348، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7512، 7514، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4886»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3926
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْوَلِيدِ الزَّيْتُونِيُّ ، مِنْ أَهْلِ الزَّيْتُونَةِ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ، فَإِنِ اشْتَجَرُوا فَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، وَلَا عَنْ عِيسَى إِلَّا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا، پھر اگر ولی آپس میں جھگڑ پڑیں تو حاکمِ وقت اس عورت کا ولی ہے جس کا کوئی ولی نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے عیسیٰ بن یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عیسیٰ سے عمرو بن عثمان کے سوا کسی نے نہیں، اس میں محمد بن عباس منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3926]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عمرو بن عثمان الرقي وهو متروك وقد وثقه ابن حبان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 286» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13873، 13874، 14496، 14497، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3602، 3601، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2094، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1653، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3، 4491، 5564»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن عثمان الرقي متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں