🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ : بَيْعِ الْمُصَرَّاةِ
باب: مصراۃ کی بیع کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2239 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2239
المعجم الکبیر للطبرانی: 10001
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1404
المعجم الاوسط: 6771
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2239
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنِ ابْتَاعَ مُصَرَّاةً فَهُوَ بِالْخِيَارِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَإِنْ رَدَّهَا رَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ لَا سَمْرَاءَ" يَعْنِي الْحِنْطَةَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے «مصّراۃ» خریدی تو اسے تین دن تک اختیار ہے، چاہے تو واپس کر دے، چاہے تو رکھے، اگر واپس کرے تو اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی واپس کرے“، «سمراء» (یعنی گیہوں) کا واپس کرنا ضروری نہیں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2239]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ایسا جانور خریدا جس کا دودھ روکا گیا تھا تو اسے تین دن تک اختیار ہے (کہ سودا قائم رکھے یا ختم کر دے) اگر وہ جانور کو واپس کرے تو اس کے ساتھ ایک صاع کھجوریں بھی دے، گندم نہ دے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2239]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14566)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/البیوع 64 (2149)، 65 (2151)، نحوہ دون ''ثلاثة أیام''، صحیح مسلم/البیوع 7 (1525)، سنن ابی داود/البیوع 48 (3444)، سنن النسائی/البیوع 12 (4494)، حصحیح مسلم/248، 394، 460، 465، سنن الدارمی/البیوع 19 (2595) (صحیح)» ‏‏‏‏ (تراجع الألبانی: رقم: 337، «ثَلاثَةَ أَيَّامٍ» تین دن کی تحدید ثابت نہیں ہے
وضاحت: ۱؎: «مصراۃ» : ایسی بکری یا دودھ والا جانور جس کا دودھ ایک یا دو یا تین دن تک نہ دوہا جائے تاکہ دودھ تھن میں جمع ہو جائے اور خریدار دھوکہ کھا کر زیادہ قیمت میں اس جانور کو اس دھوکہ میں خرید لے کہ یہ بہت دودھ دینے والا جانور ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح م وخ نحوه دون ذكر الثلاثة
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10001
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَزِيغٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً، فَإِنْ رَضِيَهَا وَإِلَّا رَدَّهَا وَمَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مصرّاہ (دودھ روک کر رکھی گئی) بکری خریدے تو اگر وہ اسے پسند کرے تو ٹھیک ہے، ورنہ اسے واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10001]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 87، حدیث 10037»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1404
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُحَفَّلَةً، فَلَهُ أَنْ يُمْسِكَهَا ثَلَاثًا، فَإِنْ رَضِيَهَا أَمْسَكَهَا، وَإِنْ رَدَّهَا رَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : 1697 حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، ثَنَا عَرْعَرَةُ بْنُ الْبِرِنْدِ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَلَامَسُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَبَايَعُوا الْغَرَرَ، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَمَنِ اشْتَرَى مُحَفَّلَةً فَلْيَحْلُبْهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَإِنْ رَدَّهَا فَلْيَرُدَّ مَعَهَا بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے ایسا جانور خریدا جس کا دودھ (گاہک کو دھوکہ دینے کے لیے تھنوں میں) جمع کیا گیا ہو، تو اسے تین دن تک اسے اپنے پاس رکھنے کا اختیار ہے، پس اگر وہ اسے پسند کرے تو اپنے پاس رکھ لے، اور اگر وہ اسے واپس کرے تو اس کے ساتھ ایک صاع کھجوریں بھی واپس کرے۔“ اور امام ابو یعلیٰ فرماتے ہیں کہ ہمیں حمید بن مسعدہ نے حدیث بیان کی، ہمیں عرعرہ بن برند نے حدیث سنائی، ہمیں اسماعیل بن مسلم مکی نے حدیث بیان کی، انہوں نے حسن بصری سے اور انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک دوسرے کے ساتھ چھو کر (بغیر دیکھے) سودا نہ کرو، اور نہ ہی (قیمت بڑھانے کے لیے جھوٹی) بولی لگاؤ، اور نہ ہی دھوکے اور نامعلوم عاقبت والی چیز کی خرید و فروخت کرو، اور کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان فروخت نہ کرے، اور جس شخص نے ایسا جانور خریدا جس کا دودھ (دھوکہ دہی کی غرض سے) تھنوں میں روکا گیا ہو تو وہ تین دن تک اس کا دودھ نکالے، پھر اگر وہ اسے واپس کرے تو اس کے ساتھ ایک صاع کھجوریں بھی واپس کرے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1404]
تخریج الحدیث: «قال بدر الدين العيني: في سنده إسماعيل بن مسلم المكي وهو ضعيف والمحفوظ أنه مرسل (عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 11، ص 273)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2041، 2043، 2044، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1515، 1524، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1251، 1252، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4487، 4488، 4489، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3443، 3444، 3445، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2239، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7641، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2553، وأخرجه فتح الباري برقم: 2032، 2033، 2041، 2049، 2052، 2054، 2418، 2574، 2577، 5717، 5719، وأخرجه مسند البزار برقم: 2080، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14858، 14867، 14869، 14872، 19565، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 957، 1120، 2421، 3605، 3906، 6358، 6767، 7407، 8535، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5546، 5549، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8248، 9863، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2776/1»

الحكم على الحديث:
في إسناده ضعف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6771
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ عِيسَى النَّخَعِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُحَفَّلَةً فَحَلَبَهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَهُوَ بِالْخِيَارِ، إِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا، وَإِلَّا رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ: سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I ".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ایسی بکری خریدی جس کے تھنوں میں دودھ روک کر اسے زیادہ دودھ والی ظاہر کیا گیا ہو، پھر اسے تین دن تک دوہا، تو اسے اختیار حاصل ہے؛ اگر چاہے تو اسے اپنے پاس رکھ لے اور اگر چاہے تو اسے واپس کر دے اور ساتھ ایک صاع کھجوریں بھی دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے صرف داؤد بن عیسیٰ نے روایت کیا ہے، اور سوید بن عبد العزیز اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6771]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3446، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2240، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10572، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3012»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں