🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ : إِقَامَةِ الْحُدُودِ عَلَى الإِمَاءِ
باب: لونڈیوں پر حد جاری کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2565 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2565
سنن دارقطنی: 3329
السنن الكبرى للبيهقي: 17098
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2565
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَ شِبْلٍ ، قَالُوا: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الْأَمَةِ تَزْنِي قَبْلَ أَنْ تُحْصَنَ، فَقَالَ:" اجْلِدْهَا، فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدْهَا"، ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ" فَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ".
ابوہریرہ، زید بن خالد اور شبل رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک شخص نے آپ سے اس لونڈی کے بارے میں سوال کیا جس نے شادی شدہ ہونے سے پہلے زنا کیا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کوڑے مارو، اگر پھر زنا کرے تو پھر کوڑے مارو“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری یا چوتھی مرتبہ میں کہا: ”اسے بیچ دو خواہ وہ بالوں کی ایک رسی کے عوض بکے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2565]
حضرت ابوہریرہ، حضرت زید بن خالد اور حضرت شبل رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک آدمی نے آپ سے اس لونڈی کے بارے میں سوال کیا جو شادی سے پہلے زنا کر لے۔ تو آپ نے فرمایا: ”اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر (دوبارہ) زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ۔“ پھر تیسری یا چوتھی بار فرمایا: ”پھر اسے فروخت کر دو، خواہ بالوں کی ایک رسی کے عوض فروخت ہو۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2565]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحدود 22 (6837، 6838)، صحیح مسلم/الحدود 6 (1703)، سنن ابی داود/الحدود 33 (4469)، سنن الترمذی/الحدود 13 (1433)، (تحفة الأشراف: 3756، 4814، 14107)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحدود 3 (14)، مسند احمد (4/116، 117) سنن الدارمی/الحدود 12 (2371) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3284 ترقیم الرسالہ : -- 3329
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أنا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلا يُعَيِّرْهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلا يُعَيِّرْهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلا يُعَيِّرْهَا، فَإِنْ عَادَتْ فِي الرَّابِعَةِ فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ أَوْ بِضَفِيرٍ مِنْ شَعَرٍ" ،.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کی کنیز زنا کا ارتکاب کرے، تو آدمی اسے کوڑے لگائے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ دوبارہ اس جرم کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے لگائے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ پھر اس جرم کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے لگائے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے، تو اسے فروخت کر دے، خواہ (جانور) کے بالوں سے بنی رسی کے عوض کر دے۔“ (یہاں راوی کو شک ہے کہ رسی کے لیے کون سا لفظ استعمال ہوا ہے، حبل یا ضفیر)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3329]
ترقیم العلمیہ: 3284
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2152، 2153، 2232، 2234، 2555، 6837، 6839، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1703، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1461، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4444، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7202، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4469، 4470، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1440، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2371، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2565،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3329، 3330، 3331، 3332، 3333، 3334، 3335، 3336، 3337، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7513»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17098
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَشِيُّ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ، وَمُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالُوا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الْأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ، قَالَ:" إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ" قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: لَا أَدْرِي أبَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، (پہلے حدیث نمبر ۱۷۰۸۸ گزر چکی ہے)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 17098]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں