الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ : فَرَائِضِ الصُّلْبِ
باب: (میراث میں) اولاد کے حصوں کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2721 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2721
سنن ترمذی: 2093
سنن سعید بن منصور: 1254
السنن الكبرى للبيهقي: 12317
حدیث نمبر: 2721
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ ، عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ الْبَاهِلِيِّ فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ وَأُخْتٍ لِأَبٍ، وَأُمٍّ، فَقَالَا: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ، وَائْتِ ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَيُتَابِعُنَا فَأَتَى الرَّجُلُ ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَأَلَهُ وَأَخْبَرَهُ بِمَا، قَالَا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا وَلَكِنِّي سَأَقْضِي بِمَا قَضَى بِهِ مِنَ الْمُهْتَدِينَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلِابْنَةِ النِّصْفُ وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ".
ہذیل بن شرحبیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی ابوموسیٰ اشعری اور سلمان بن ربیعہ باہلی رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، اور ان سے اس نے بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کے (حصہ کے) بارے میں پوچھا، تو ان دونوں نے کہا: آدھا بیٹی کے لیے ہے، اور جو باقی بچے وہ بہن کے لیے ہے، لیکن تم عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، اور ان سے بھی معلوم کر لو، وہ بھی ہماری تائید کریں گے، وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اور ان سے بھی مسئلہ معلوم کیا، نیز بتایا کہ ابوموسیٰ اشعری، اور سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہما نے یہ بات بتائی ہے، تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں ایسا حکم دوں تو گمراہ ہو گیا، اور ہدایت یافتہ لوگوں میں سے نہ رہا، لیکن میں وہ فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا، بیٹی کے لیے آدھا، اور پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہے، اس طرح دو تہائی پورے ہو جائیں، اور جو ایک تہائی بچا وہ بہن کے لیے ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2721]
حضرت ہزیل بن شرحبیل رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور سلمان بن ربیعہ باہلی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر ان سے بیٹی، پوتی اور سگی بہن (کی وراثت) کا مسئلہ دریافت کیا۔ ان دونوں نے فرمایا: ”بیٹی کے لیے نصف ہے اور جو باقی بچے وہ بہن کا ہے۔“ اور (سائل سے) کہا: ”عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، وہ بھی ہماری تائید کریں گے۔“ اس آدمی نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر مسئلہ پوچھا اور ان دونوں حضرات کی بات بھی بتائی تو عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”(اگر میں یہی فتوی دوں) تب تو میں گمراہ ہو جاؤں گا اور ہدایت یافتہ نہیں ہوں گا۔ لیکن میں وہ فیصلہ کروں گا، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔ بیٹی کے لیے نصف ہے اور پوتی کے لیے چھٹا حصہ جس سے (دونوں کا) کل حصہ دو تہائی ہو جائے اور جو باقی بچے وہ بہن کا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2721]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الفرائض 8 (6736)، سنن ابی داود/الفرائض 4 (2890)، سنن الترمذی/الفرائض 4 (2093)، (تحفة الأشراف: 9594)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/389، 428، 440، 463)، سنن الدارمی/الفرائض 7 (2932) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ترکہ کے مال کو چھ حصوں میں بانٹ دیا جائے، تین حصہ بیٹی کو، ایک پوتی کو اور دو حصے بہن کو ملیں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب مرنے والے کی ایک لڑکی کے ساتھ اس کی پوتیاں بھی ہوں یا ایک ہی پوتی ہو تو آدھا حصہ بیٹی کو ملے گا اور دو تہائی ۲-۳ پوتیوں پر برابر تقسیم ہو جائے گا، اور بہنیں بیٹی کے ساتھ عصبہ ہو جاتی ہیں یعنی بیٹیوں کے حصہ سے جو بچ رہے وہ بہنوں کو مل جاتا ہے، دوسری روایت میں یوں ہے کہ جب ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ جواب سنا تو کہا کہ مجھ سے کوئی مسئلہ مت پوچھو جب تک یہ عالم تم میں موجود ہے، اور جمہور علماء اس فتوی میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہیں، لیکن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا قول یہ ہے کہ بیٹی کے ہوتے ہوئے بہن میراث سے محروم ہوجاتی ہے، کیونکہ اللہ تعالی کا ارشاہے: «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة إن امرؤ هلك ليس له ولد وله أخت فلها نصف ما ترك وهو يرثهآ إن لم يكن لها ولد فإن كانتا اثنتين فلهما الثلثان مما ترك وإن كانوا إخوة رجالا ونساء فللذكر مثل حظ الأنثيين» (سورة النساء: 176) ”اے رسول! لوگ آپ سے (کلالہ کے بارے میں) فتویٰ پوچھتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ تعالیٰ خود تمہیں کلالہ کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے،اگر کوئی آدمی مر جائے اور اس کی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو تو اس کے چھوڑے ہوئے مال کا آدھا حصہ اس بہن کو (حقیقی ہو یا علاتی) ترکہ ملے گا، اور وہ بھائی اس بہن کا وارث ہو گا، اگر اولاد نہ ہو پس اگر دو بہنیں ہوں تو انہیں ترکہ کا دو تہائی ملے گا، اور اگر کئی شخص اس رشتہ کے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی تو مرد کے لیے عورتوں کے دوگنا حصہ ہے) اور ولد کا لفظ عام ہے، بیٹا اور بیٹی دونوں کو شامل ہے، تو معلوم ہوا کہ بہن دونوں سے محروم ہو جاتی ہے۔ جمہور کہتے ہیں کہ ولد سے یہاں بیٹا مراد ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ آگے یوں فرمایا: «وهو يرثهآ إن لم يكن لها ولد» (سورة النساء: 176) ”... اور اگر وہ بہن مر جائے تو یہ بھائی اس کا وارث ہو گا، بشرطیکہ اس مرنے والی بہن کی اولاد نہ ہو (اور نہ ہی باپ) ...“ اور یہاں بالاجماع ولد سے بیٹا مراد ہے، اس لئے کہ اجماعاً مرنے والی کی لڑکی بھائی کو محروم نہیں کر سکتی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح خ المرفوع منه فقط
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري
حدیث نمبر: 2093
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ، فَسَأَلَهُمَا عَنِ الِابْنَةِ، وَأُخْتٍ لأب، وأم، فقال: للابنة النصف، وللأخت من الأب والأم ما بقي، وقالا له: انطلق إلى عبد الله، فاسأله فإنه سيتابعنا، فأتى عبد الله فذكر ذلك له وأخبره بما وَابْنَةِ الِابْنِ قَالَا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، وَلَكِنْ أَقْضِي فِيهِمَا كَمَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَلِلْأُخْتِ مَا بَقِيَ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَأَبُو قَيْسٍ الْأَوْدِيُّ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَرْوَانَ الْكُوفِيُّ، وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ.
ہزیل بن شرحبیل کہتے ہیں کہ ابوموسیٰ اور سلمان بن ربیعہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے ان سے بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کی میراث کے بارے میں پوچھا، ان دونوں نے جواب دیا: بیٹی کو آدھی میراث اور حقیقی بہن کو باقی حصہ ملے گا، انہوں نے اس آدمی سے یہ بھی کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے پوچھو، وہ بھی ہماری طرح جواب دیں گے، وہ آدمی عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کے پاس آیا، ان سے مسئلہ بیان کیا اور ابوموسیٰ اور سلمان بن ربیعہ نے جو کہا تھا اسے بھی بتایا، عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ نے کہا: اگر میں بھی ویسا ہی جواب دوں تب تو میں گمراہ ہو گیا اور ہدایت یافتہ نہ رہا، میں اس سلسلے میں اسی طرح فیصلہ کروں گا جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ کیا: بیٹی کو آدھا ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا تاکہ (بیٹیوں کا مکمل حصہ) دو تہائی پورا ہو جائے اور باقی حصہ بہن کو ملے گا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- شعبہ نے بھی ابوقیس عبدالرحمٰن بن ثروان اودی کوفی سے یہ حدیث روایت کی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفرائض عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2093]
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- شعبہ نے بھی ابوقیس عبدالرحمٰن بن ثروان اودی کوفی سے یہ حدیث روایت کی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفرائض عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2093]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الفرائض 8 (6736)، سنن ابی داود/ الفرائض 4 (2890)، سنن ابن ماجہ/الفرائض 2 (2721) (تحفة الأشراف: 9594)، ودي الفرائض 7 (2932) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کل ترکہ کے (۱۲) حصے فرض کریں گے جن میں سے: مرنے والے کی بیٹی کے لیے کل ترکہ کا آدھا =۶ حصے، پوتی کے لیے چھٹا حصہ =۲ حصے اور مرنے والے کی بہن کے لیے باقی ترکہ =۴ حصے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2721)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
صحيح بخاري
صحيح بخاري
ترقیم دار السلفیہ: 77 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1254
نا نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ ، فِي ابْنَةٍ وَأُخْتٍ وَجَدٍّ , قَالَ: " لِلابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِلْجَدِّ السُّدُسُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیٹی، بہن اور دادا کے معاملے میں فیصلہ کیا کہ: ”بیٹی کو نصف، دادا کو چھٹا اور باقی بہن کو دیا جائے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1254]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 77، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12571»
قال ابن حجر: محمد بن سالمضعیف
قال ابن حجر: محمد بن سالمضعیف
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 12317
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَنَاحُ بْنُ نُذَيْرِ بْنِ جَنَاحٍ الْمُحَارِبِيُّ بِالْكُوفَةِ، أنا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَيْمٍ، ثنا أَبُو عُمَرَ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ، أنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، وَقَبِيصَةُ، عَنْ سُفْيَانَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ وَابْنَةِ ابْنٍ وَأُخْتٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ، فَقَالَا: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِلْأُخْتِ مِنَ الْأَبِ وَالْأُمِّ مَا بَقِيَ، وَقَالَا لَهُ: انْطَلِقْ إِلَى عَبْدِ اللهِ فَسَلْهُ؛ فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنَا، قَالَ: فَأَتَى عَبْدَ اللهِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ {قَدْ ضَلَلْتُ} إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، وَلَكِنْ أَقْضِي فِيهَا كَمَا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَلِلْأُخْتِ مَا بَقِيَ" لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي عَبْدِ اللهِ، وَفِي رِوَايَةِ جَنَاحٍ: بِمَا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ..
ہزیل بن شرحبیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ایک آدمی ابو موسیٰ اور سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، اس نے ان سے سوال کیا کہ بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کے بارے میں کیا حکم ہے؟ دونوں نے کہا: ”بیٹی کے لیے نصف اور باقی ماندہ حقیقی بہن کے لیے ہے“ اور اسے کہا: ”جاؤ عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس اس سے سوال کرو، وہ بھی ہماری متابعت کریں گے۔“ وہ آدمی عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور سارا معاملہ ذکر کیا، عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس وقت گمراہ ہوں گا اور ہدایت پر نہ ہوں گا، لیکن میں اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا فیصلہ کروں گا: ”بیٹی کے لیے نصف، پوتی کے لیے سدس، دو تہائی کو مکمل کرنے والا اور بہن کے لیے جو باقی بچے۔““ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12317]
تخریج الحدیث: «بخاري 6239»
الحكم على الحديث:
بخاري 6239
حدیث نمبر: 5108
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ ، أَنَّ أَبَا مُوسَى ، وَسَلْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ سُئِلَا عَنِ ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وَأُخْتٍ، فَقَالَا: لِلْأُخْتِ النِّصْفُ، وَلِلِابْنَةِ النِّصْفُ، فَسُئِلَ عَبْدُ اللهِ ، فَقَالَ: لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، أَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ.
ہزیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے بیٹی، پوتی اور بہن کی وراثت کے متعلق دریافت کیا گیا تو ان دونوں نے کہا: ”بہن کے لیے نصف اور بیٹی کے لیے نصف حصہ ہے“، پھر جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”(اگر میں نے حق کے خلاف فیصلہ کیا تو) ﴿لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ﴾ ”تب تو میں یقیناً بہک گیا اور میں ہدایت پانے والوں میں سے نہ رہا“، میں وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ «لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ» ”بیٹی کے لیے نصف ہے، پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہے تاکہ (بیٹیوں کا کل حصہ) دو تہائی مکمل ہو جائے، اور جو اس کے بعد باقی بچ جائے وہ بہن کا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5108]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6355، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2093، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2890، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2721، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3683، 4184، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8028، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6034، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6756، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5086»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6355، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2093، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2890، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2721، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3683، 4184، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8028، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6034، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6756، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5086»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5235
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وَأُخْتٍ لِأَبٍ، وَأُمٍّ، فَقَالَا: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ، فَأَتَى الرَّجُلُ عَبْدَ اللهِ فَسَأَلَهُ، فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَا، فَقَالَ: قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، وَلَكِنْ أَقْضِي بِمَا قَضَى بِهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ، تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ.
ہزیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے بیٹی، پوتی اور سگی بہن کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں نے کہا: ”بیٹی کے لیے نصف (آدھا مال) ہے اور جو باقی بچ جائے وہ بہن کا ہے“، پھر وہ شخص سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں ان دونوں کے فتوے کے بارے میں بتایا، تو انہوں نے فرمایا: ”(اگر میں بھی یہی کہوں) تو میں گمراہ ہو گیا اور ہدایت یافتہ لوگوں میں سے نہ رہا، بلکہ میں اس مسئلے میں وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: «لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ، تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ» ”بیٹی کے لیے نصف ہے، پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہے تاکہ (بیٹیوں کا مجموعی حصہ) دو تہائی مکمل ہو جائے، اور جو باقی بچ جائے وہ بہن کا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5235]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5108)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6355، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2093، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2890، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2721، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3683، 4184، وأخرجه مسند البزار برقم: 2043، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19031، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8028، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9871، 9872، 9874، 9875، 9876، 9877، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5008، 6799، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7409، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5213»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5108)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6355، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2093، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2890، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2721، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3683، 4184، وأخرجه مسند البزار برقم: 2043، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19031، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8028، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9871، 9872، 9874، 9875، 9876، 9877، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5008، 6799، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7409، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5213»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح