🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابُ : الْوُقُوفِ بِجَمْعٍ
باب: مزدلفہ میں ٹھہرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3022 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3022
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5561
المعجم الاوسط: 4395
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3022
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، قَالَ: حَجَجْنَا مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَلَمَّا أَرَدْنَا أَنْ نُفِيضَ مِنْ الْمُزْدَلِفَةِ، قَالَ:" إِنَّ الْمُشْرِكِينَ كَانُوا يَقُولُونَ: أَشْرِقْ ثَبِيرُ كَيْمَا نُغِيرُ، وَكَانُوا لَا يُفِيضُونَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَخَالَفَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَفَاضَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ".
عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ ہم نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا، تو جب ہم نے مزدلفہ سے لوٹنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے کہا: مشرکین کہا کرتے تھے: اے کوہ ثبیر! روشن ہو جا، تاکہ ہم جلد چلے جائیں، اور جب تک سورج نکل نہیں آتا تھا وہ نہیں لوٹتے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف کیا، آپ سورج نکلنے سے پہلے ہی مزدلفہ سے چل پڑے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3022]
حضرت عمرو بن میمون رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”ہم نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حج کیا۔ جب ہم مزدلفہ سے واپس ہونے لگے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مشرکین کہا کرتے تھے: «أَشْرِقْ ثَبِيرُ كَيْمَا نُغِيرُ» ”اے ثبیر پہاڑ! روشن ہو جا تاکہ ہم (واپس منیٰ کی طرف) بھاگیں۔“ وہ اس وقت تک واپس نہیں لوٹتے تھے جب تک کہ سورج طلوع نہ ہو جاتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف عمل کیا کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی واپس چل دیے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3022]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحج 100 (1684)، مناقب الأنصار 26 (3838)، سنن ابی داود/الحج 65 (1938)، سنن الترمذی/الحج 60 (896)، سنن النسائی/الحج 213 (3050)، (تحفة الأشراف: 10616)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/14، 29، 39، 42، 50، 52) سنن الدارمی/المناسک 55 (1932) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: جب عرفات سے نویں تاریخ کو لوٹ کر چلے تو راستہ میں مغرب نہ پڑھے بلکہ مغرب اور عشاء دونوں ملا کر عشاء کے وقت میں ایک اذان اور دو اقامت کے ساتھ مزدلفہ میں آ کر پڑھے، پھر رات مزدلفہ ہی میں گزارے اور صبح ہوتے ہی نماز فجر پڑھ کر سورج نکلنے سے پہلے منیٰ کے لیے روانہ ہو جائے گا، مزدلفہ میں رات کو رہنا سنت ہے، اور جو لوگ مزدلفہ میں رات بسر نہیں کرتے وہ بدعت کا کام کرتے ہیں، جس سے حاکم کو منع کرنا چاہیے اور جو کوئی رات کو مزدلفہ میں نہ رہے اس پر ایک دم لازم ہو گا، ابن خزیمہ اور ایک جماعت کا قول یہ ہے کہ مزدلفہ میں رات کو رہنا رکن ہے، اس صورت میں اس کے ترک سے ان کا حج باطل ہو جائے گا، اور اس کمی کو دم سے نہ دور کیا جا سکے گا، اور رات کو رہنے کا مطلب یہ ہے کہ آدھی رات کے بعد مزدلفہ میں ٹھہرے اگرچہ ایک گھڑی ہی سہی، اگر اس سے پہلے چل دے گا تو اس پر دم لازم ہو گا، لیکن فجر ہونے سے پہلے سے پھر وہاں لوٹ آئے تو دم ساقط ہو جائے گا، بہرحال رات کی نصف ثانی میں تھوڑی دیر فجر تک مزدلفہ میں ٹھہرنا ضروری ہے، (الروضۃ الندیۃ)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5561
وَعَنْ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ حَجَّ مَعَهُ حَتَّى وَقَفَ بِعَرَفَاتٍ فَقَالَ لَهُ: يَا مَيْسَرَةُ اسْنِدْ فِي الْجَبَلِ. قَالَ: فَفَعَلْتُ. فَلَمَّا أَفَاضَ النَّاسُ ذَهَبْتُ لِأَدْفَعَ نَاقَتِي فَقَالَ لِي: مَهْ عَنَقًا بَيْنَ الْعَنَقَيْنِ. فَلَمَّا قَطَعْتُ الْجَبَلَ قُلْتُ: انْزِلْ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: سيْرًا يَا مَيْسَرَةُ. فَلَمَّا دَفَعْنَا إِلَى جَمْعٍ قَامَ فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ، ثُمَّ أَصْبَحْنَا فَفَعَلَ كَمَا فَعَلَ فِي الْمَشْعَرِ الْأَوَّلِ ثُمَّ قَالَ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ لَا يُفِيضُونَ مِنْ عَرَفَاتٍ حَتَّى تُعَمَّمَ الشَّمْسُ فِي الْجِبَالِ، فَيصِيرُ فِي رُءُوسِهَا كَعَمَائِمِ الرِّجَالِ فِي وُجُوهِهِمْ. وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يُفِيضُ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ. وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ لَا يُفِيضُونَ مِنْ جَمْعٍ حَتَّى يَقُولُونَ: أَشْرَقَ ثُبَيْرٌ. فَلَا يُفِيضُونَ حَتَّى تَصِيرَ الشَّمْسُ فِي رُءُوسِ الْجِبَالِ كَعَمَائِمِ الرِّجَالِ فِي وُجُوهِهِمْ. وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُفِيضُ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
میسرہ اشجعی نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے۔ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ حج کیا یہاں تک کہ انہوں نے عرفات میں وقوف کیا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میسرہ! پہاڑ کے ساتھ ٹیک لگا لو میں نے ایسا ہی کیا جب لوگ روانہ ہوئے تو میں بھی اپنی سواری کو روانہ کرنے لگا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا ابھی ٹھہر جاؤ درمیانی رفتار سے چلو جب میں نے پہاڑ پار کر لیا تو میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن آپ اتر جائیں۔ انہوں نے کہا: اے میسرہ چلتے رہو جب ہم روانہ ہوئے اور مزدلفہ آ گئے تو وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اذان دی پھر انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی اور مغرب کی نماز ادا کی پھر انہوں نے اقامت کہی اور عشاء کی نماز ادا کی پھر جب صبح ہوئی تو انہوں نے اسی طرح کیا جس طرح پہلے مشعر میں کیا تھا پھر انہوں نے یہ بات بیان کی مشرکین عرفات سے اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک سورج پہاڑ کی چوٹی پر نہیں آ جاتا تھا اور وہ پہاڑ کے سرے پر یوں ہوتا تھا جس طرح مردوں کے چہروں پر ان کے عمامے ہوتے ہیں جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک یہ غروب نہیں ہو جاتا تھا اور مشرکین مزدلفہ سے اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک وہ یہ نہیں کہ دیتے تھے کہ ثبیر نامی پہاڑ روشن ہو گیا ہے وہ لوگ اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک سورج پہاڑ پر یوں نہیں ہو جاتا تھا جس طرح مردوں کے چہروں پر ان کے عمامے ہوتے ہیں جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی روانہ ہو جاتے تھے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن میسرہ اشجعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5561]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4395
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُزَيْزٍ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: نَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ حَجَّ مَعَهُ حَتَّى وَقَفَ بِعَرَفَاتٍ، فَقَالَ لَهُ: يَا مَيْسَرَةُ اشْتَدَّ فِي الْجَبَلِ، قَالَ: فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا أَفَاضَ النَّاسُ ذَهَبْتُ لِأَدْفَعَ نَاقَتِي، فَقَالَ: مَهْ عَنَقًا بَيْنَ الْعَنَقَيْنِ. فَلَمَّا قَطَعْتُ الْجَبَلَ، قُلْتُ: أَنْزِلُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؟ قَالَ: سِرْ يَا مَيْسَرَةُ، فَلَمَّا دَفَعْنَا إِلَى جَمْعٍ قَامَ فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ، فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى صَلَاةَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، ثُمَّ أَصْبَحْنَا فَفَعَلَ فِي الْمَشْعَرِ كَمَا فَعَلَ فِي الْمَشْعَرِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قَالَ: I " كَانَ الْمُشْرِكُونَ لَا يُفِيضُونَ مِنْ عَرَفَاتٍ حَتَّى تَعَمَّمَ الشَّمْسُ فِي الْجِبَالِ، فَتَصِيرُ فِي رُؤُوسِهَا كَعَمَائِمِ الرِّجَالِ فِي وُجُوهِهِمْ، وَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يُفِيضُ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ لَا يُفِيضُونَ مِنْ جَمْعٍ حَتَّى يَقُولُوا: أَشْرِقْ ثَبِيرُ، فَلَا يُفِيضُونَ حَتَّى تَصِيرَ الشَّمْسُ فِي رُءُوسِ الْجِبَالِ كَعَمَائِمِ الرِّجَالِ فِي وُجُوهِهِمْ، وَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُفِيضُ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ I ".
میسرہ اشجعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ حج کیا یہاں تک کہ وہ میدانِ عرفات میں ٹھہرے، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے فرمایا: ”اے میسرہ! پہاڑ پر تیزی سے چڑھو۔“ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا۔ پھر جب لوگ (عرفات سے) واپس لوٹنے لگے تو میں نے اپنی اونٹنی کو تیز بھگانے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے فرمایا: ”رک جاؤ، «عَنَقًا بَيْنَ الْعَنَقَيْنِ» (یعنی درمیانی چال چلو)۔“ جب میں نے پہاڑ پار کر لیا تو میں نے عرض کی: اے ابوعبدالرحمن! کیا میں (سواری سے) اتر جاؤں؟ انہوں نے فرمایا: ”اے میسرہ! چلتے رہو۔“ پھر جب ہم ”جمع“ (مزدلفہ) پہنچے تو وہ کھڑے ہوئے، اذان دی، پھر نماز کی اقامت کہی اور مغرب کی نماز پڑھائی، پھر اقامت کہی اور عشاء کی نماز پڑھائی۔ پھر جب صبح ہوئی تو انہوں نے مشعرِ حرام میں ویسے ہی کیا جیسے پہلے مشعر (عرفات) میں کیا تھا، پھر فرمایا: ”مشرکین عرفات سے اس وقت تک نہیں نکلتے تھے جب تک سورج پہاڑوں پر پگڑی کی طرح نہ ہو جاتا، یعنی وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر اس طرح نظر آنے لگتا جیسے مردوں کے چہروں پر پگڑیاں ہوتی ہیں، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج غروب ہونے سے پہلے وہاں سے نہیں نکلتے تھے۔ اور مشرکین ”جمع“ (مزدلفہ) سے اس وقت تک نہیں نکلتے تھے جب تک وہ یہ نہ کہہ دیتے: «أَشْرِقْ ثَبِيرُ» (اے ثبیر پہاڑ! چمک جا)، چنانچہ وہ اس وقت تک نہیں کوچ کرتے تھے جب تک سورج پہاڑوں کی چوٹیوں پر مردوں کے چہروں پر پگڑیوں کی مانند نہ ہو جاتا، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی وہاں سے کوچ فرما جاتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور غسان بن ربیع رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4395]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه جعفر بن ميسرة الأشجعي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 255» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13956»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف جعفر بن ميسرة الأشجعي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں