🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ : النَّهْيِ عَنْ ذَبْحِ الأُضْحِيَّةِ قَبْلَ الصَّلاَةِ
باب: نماز عید سے پہلے قربانی کی ممانعت۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3151 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3151
المعجم الاوسط: 1158
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4739
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3151
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَنَّ رَجُلًا ذَبَحَ يَوْمَ النَّحْرِ يَعْنِي قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے قربانی کے دن قربانی کر لی یعنی نماز عید سے پہلے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ قربانی کرنے کا حکم دیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كِتَابُ الْأَضَاحِي/حدیث: 3151]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے قربانی کے دن نماز سے پہلے (قربانی کا جانور) ذبح کر دیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ: ”وہ دوبارہ (قربانی) کرے۔“ [سنن ابن ماجه/كِتَابُ الْأَضَاحِي/حدیث: 3151]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/العیدین 23 (954)، الأضاحي 4 (5549)، 7 (5554)، 9 (5558)، صحیح مسلم/الأضاحي 1 (1962)، سنن الترمذی/الأضاحي 2 (1494)، سنن النسائی/الضحایا 13 (4393)، (تحفة الأشراف: 11455)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/113، 117) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: امام ابن القیم فرماتے ہیں: اس باب میں صریح احادیث وارد ہیں کہ نماز عید سے پہلے ذبح کیا ہوا جانور کافی نہ ہو گا، خواہ نماز کا وقت آ گیا ہو، یا نہ آ گیا ہو، اور یہی اللہ تعالی کا دین ہے جس کو ہم اختیار کرتے ہیں، اور اس کے خلاف باطل ہے، امام کی نماز عیدگاہ میں ہو یا مسجد میں اگر امام نہ ہو، تو ہر شخص اپنی نماز کے بعد ذبح کرے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1158
وَعَنْ زَيْدٍ عَنْ جَابِرٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ . عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: ذَبَحَ خَالِي هَانِئُ بْنُ نِيَارٍ أُضْحِيَّتَهُ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنْ يُعِيدَ أُضْحِيَةً مَكَانَهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ عِنْدِي جَذَعَةً خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ، فَقَالَ: ضَحِّ بِهَا، وَلَنْ تُجْزِئَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میرے ماموں سیدنا ہانئ بن نیار رضی اللہ عنہ نے (عید کی) نماز کے لیے نکلنے سے پہلے ہی اپنی قربانی ذبح کر دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ اس کی جگہ دوسری قربانی دوبارہ کریں۔
انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے پاس بکری کا ایک بچہ «جذعہ» ہے جو دو دانت والی بکری «مسنہ» سے بھی بہتر ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسی کی قربانی کر دو، لیکن تمہارے بعد کسی اور کے لیے یہ کافی نہیں ہو گا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1158]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 951، 965، 955، 976، 968، 983، 5545، 5560، 5563، 5556، 5557، 6673، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1961، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 976، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1427، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5906، 5907، 5908، 5910، 5911، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1562 / 1، 1569 / 2، 1580 / 3، 4407 / 2، 4406 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1777، 1776، 1790، 1816، 4471، 4470، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2800، 2801، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1508، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2005، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6249، 6305، 6349، 6350، 19091، 19127، 19126، 19128، 19175، 19179، 19176، 19177، 19178، 19180، 19181، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18773، 18781، 18782، 18831، 18927، 18929، 18993، 18991، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 779، 788، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1661، 1662، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5717، 5723، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6205، 6203، 6204، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4871، 4872، 4876، 4877، 4873، 4874، 4875، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1169، والطبراني فى «الصغير» برقم: 309، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1295، 3012، 3308»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4739
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ رَجُلًا ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَتُودًا جَذَعًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُجْزِئُ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ. وَنَهَى أَنْ يَذْبَحُوا قَبْلَ أَنْ يُصَلُّوا ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، ثَنَا حَمَّادٌ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمَوَّاقُ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَالْبَرَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - " أَنَّ رَجُلًا ذَبَحَ يَوْمَ النَّحْرِ قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ " أَنَّ رَجُلًا ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُجْزِئُ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ أَنْ يَذْبَحَ حَتَّى يُصَلِّيَ ".
قُلْتُ: حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَأَبِي دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيِّ .
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز ادا کرنے سے قبل ایک سالہ بکری کا بچہ (عتود جذع) ذبح کر دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے بعد اب یہ (جذعہ کی قربانی) کسی کے لیے کافی نہیں ہوگی۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھنے سے پہلے ذبح کرنے سے منع فرمایا، اسی طرح کی روایت امام احمد بن منیع نے بھی نقل کی ہے۔ نیز سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا براء رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ ایک شخص نے یومِ نحر (عید الاضحیٰ کے دن) نماز سے پہلے ہی ذبح کر لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ قربانی کرنے کا حکم دیا۔ امام ابو یعلیٰ موصلی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے بعد کسی کے لیے بھی یہ جائز نہیں ہے کہ وہ نماز ادا کرنے سے پہلے ذبح کرے۔“ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی حدیث صحیحین، سنن ابو داؤد، سنن ترمذی اور سنن نسائی میں موجود ہے، جبکہ امام ابنِ حبان نے بھی اسے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الضحايا وفيه العقيقة/حدیث: 4739]
تخریج الحدیث: «(4739/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 14510، وأخرجه فتح الباري برقم: 5243، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6202، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5909»
«(4739/3) أخرجه صحيح البخاري برقم: 941، 5226، 5229، 5241، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4396، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3151، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11710، 11761، 14510، وأخرجه فتح الباري برقم: 5229، 5243، 6296، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6202، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5909»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں