الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ : الْغُرَابِ
باب: کوے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3249 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3249
مسند احمد: 2330
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3246
حدیث نمبر: 3249
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْحَيَّةُ فَاسِقَةٌ، وَالْعَقْرَبُ فَاسِقَةٌ، وَالْفَأْرَةُ فَاسِقَةٌ، وَالْغُرَابُ فَاسِقٌ"، فَقِيلَ لِلْقَاسِمِ: أَيُؤْكَلُ الْغُرَابُ؟، قَالَ: مَنْ يَأْكُلُهُ بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسِقًا.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سانپ فاسق ہے، بچھو فاسق ہے، چوہا فاسق ہے اور کوا فاسق ہے“۔ قاسم سے پوچھا گیا: کیا کوا کھایا جاتا ہے؟ کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فاسق کہنے کے بعد اسے کون کھائے گا؟۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيد/حدیث: 3249]
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سانپ فاسق ہے، بچھو فاسق ہے، چوہیا فاسق ہے اور کوا فاسق ہے۔“ قاسم بن محمد بن ابوبکر رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا: کیا کوا کھایا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا: ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاسق کہہ دیا تو پھر اسے کون کھا سکتا ہے؟“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيد/حدیث: 3249]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفردبہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17498، ومصباح الزجاجة: 1116)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/209، 238) (صحیح)» (ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1825)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2330
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" خَمْسٌ كُلُّهُنَّ فَاسِقَةٌ يَقْتُلُهُنَّ الْمُحْرِمُ، وَيُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ: الْفَأْرَةُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْحَيَّةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ، وَالْغُرَابُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ چیزیں ایسی ہیں جن میں سے ہر ایک فاسق ہے اور محرم بھی انہیں قتل کر سکتا ہے، اور حرم میں بھی انہیں قتل کیا جا سکتا ہے، چوہا، بچھو، سانپ، باؤلا کتا اور کوا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2330]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف كسابقه
حدیث نمبر: 3246
«خمس كلهن فاسقة يقتلهن المحرم ويقتلن في الحرم: الفأرة والعقرب والحية والكلب العقور والغراب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پانچ موذی جانور ہیں جنہیں محرم بھی قتل کر سکتا ہے اور حرم میں بھی قتل کیے جا سکتے ہیں: چوہا، بچھو، سانپ، کاٹنے والا کتا، اور کوا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3246]
”پانچ موذی جانور ہیں جنہیں محرم بھی قتل کر سکتا ہے اور حرم میں بھی قتل کیے جا سکتے ہیں: چوہا، بچھو، سانپ، کاٹنے والا کتا، اور کوا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3246]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن ابن عباس. الإرواء 1036.»
قال الشيخ الألباني: صحيح