🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابُ : الضِّيَافَةِ
باب: ضیافت و مہمان نوازی کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3356 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3356، 3357
مشکوۃ المصابیح: 4260
المعجم الکبیر للطبرانی: 12584
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3356
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ , حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْخَيْرُ أَسْرَعُ إِلَى الْبَيْتِ الَّذِي يُغْشَى , مِنَ الشَّفْرَةِ إِلَى سَنَامِ الْبَعِيرِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس طرح چھری اونٹ کے کوہان کی طرف تیزی سے جاتی ہے اس سے کہیں زیادہ تیزی سے بھلائی اس گھر میں آتی ہے جس میں مہمان کثرت سے آتے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3356]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس گھر میں مہمان آتے ہیں اس میں بھلائی اس سے بھی جلدی آتی ہے جتنی جلدی چھری اونٹ کے کوہان پر چلتی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3356]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1447، ومصباح الزجاجة: 1161) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (جبارہ اور کثیر دونوں ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
كثير بن سليم وجبارة: مجروحان
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 497

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3357
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ , حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَهْشَلٍ , عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْخَيْرُ أَسْرَعُ إِلَى الْبَيْتِ الَّذِي يُؤْكَلُ فِيهِ , مِنَ الشَّفْرَةِ إِلَى سَنَامِ الْبَعِيرِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس طرح چھری اونٹ کے کوہان کی طرف چلتی ہے اس سے بھی تیزی سے بھلائی اس گھر میں آتی ہے جس میں (مہمانوں کی کثرت کی وجہ سے) کھانا پینا ہوتا رہتا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3357]
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس گھر میں مہمان کھانا کھاتے ہیں، اس میں بھلائی اس سے بھی جلدی آتی ہے جتنی جلدی چھری اونٹ کے کوہان پر چلتی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3357]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5691، ومصباح الزجاجة: 1162) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (جبارہ ضعیف اور عبدالرحمن بن نہشل متروک ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
جبارة: ضعيف جدًا
والصواب: ’’ المحاربي عبد الرحمٰن عن نهشل وھو ابن سعيد ‘‘
ونهشل: متروك
والضحاك لم يلق ابن عباس (جامع التحصيل للعلائي ص 199)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 498

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4260
4260 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (الْخَيْرُ أَسْرَعُ إِلَى الْبَيْتِ الَّذِي يُؤْكَلُ فِيهِ  مِنَ الشَّفْرَةِ إِلَى سَنَامِ الْبَعِيرِ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جس گھر میں کھانا کھلایا جائے اس میں خیر و برکت اس تیزی سے داخل ہوتی ہے، جس تیزی کے ساتھ چھری اونٹ کی کوہان کو کاٹتی ہے۔“ (إِسْنَادُہٗ ضَعِيفٌ جِدًّا، رَوَاہُ ابْنُ مَاجَہ)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4260]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه ابن ماجه (3357)
٭ فيه جبارة بن مغلس: متھم بالکذب، و الصواب في السند: ’’المحاربي عبد الرحمٰن عن نھشل و ھو ابن سعيد‘‘ و نھشل: متروک کذبه ابن راھويه .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12584
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ نَهْشَلٍ ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ يُكْنَى أَبَا عَبْدِ اللهِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَلْخَيْرُ أَسْرَعُ إِلَى الْبَيْتِ الَّذِي يُطْعَمُ فِيهِ الطَّعَامُ مِنَ الشَّفْرَةِ فِي سَنَامِ الْبَعِيرِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس گھر کی طرف بھلائی اس سے زیادہ تیزی سے آتی ہے جس میں کھانا کھلایا جاتا ہے، بہ نسبت اونٹ کے کوہان میں چھری کے (تیزی سے اترنے کے)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12584]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 116، حدیث 12638»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں