الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ : رُقْيَةِ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ
باب: سانپ اور بچھو کے جھاڑ پھونک کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3518 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3518
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17026
المعجم الاوسط: 7093
حدیث نمبر: 3518
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ بَهْرَامَ , حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْأَشْجَعِيُّ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: لَدَغَتْ عَقْرَبٌ رَجُلًا , فَلَمْ يَنَمْ لَيْلَتَهُ , فَقِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فُلَانًا لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ فَلَمْ يَنَمْ لَيْلَتَهُ , فَقَالَ:" أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ أَمْسَى: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ , مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ , مَا ضَرَّهُ لَدْغُ عَقْرَبٍ حَتَّى يُصْبِحَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی کو بچھو نے ڈنک مار دیا تو وہ رات بھر نہیں سو سکا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ فلاں شخص کو بچھو نے ڈنک مار دیا ہے، اور وہ رات بھر نہیں سو سکا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ شام کے وقت ہی یہ دعا پڑھ لیتا «أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق» یعنی ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ذریعہ پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کیا“، تو بچھو کا اسے ڈنک مارنا صبح تک ضرر نہ پہنچاتا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3518]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ایک آدمی کو بچھو نے ڈنک مارا تو وہ رات بھر سو نہ سکا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ ”فلاں کو بچھو نے ڈنک مارا تو اسے رات بھر نیند نہیں آئی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ شام کو یہ دعا پڑھ لیتا تو اسے صبح تک بچھو کے ڈنک کی تکلیف نہ اٹھانی پڑتی: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ کے کامل (بے نقص اور بے عیب) کلمات کے ذریعے سے (اللہ کی) پناہ میں آتا ہوں، ہر اس شر سے جو اس نے پیدا کی۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3518]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12663، ومصباح الزجاجة: 1227)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطب 19 (3899)، مسند احمد (2/375) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: پھر صبح کو یہ کہہ لیتا تو شام تک کوئی کیڑا ضررنہ پہنچا سکتا سبحان اللہ کیا عمدہ موثر اور مختصر دعا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 17026
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فُلَانًا لَمْ يَنَمِ الْبَارِحَةَ. قَالَ:" وَلِمَ؟". قَالَ: لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ، قَالَ:" إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ آوَى إِلَى فِرَاشِهِ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! فلاں شخص گزشتہ رات سو نہیں سکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اس نے بتایا: اُسے بچھو نے ڈنک مار لیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ اپنے بستر پر جا کر یہ پڑھ لیتا: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے، جو اُس نے پیدا کی ہے۔“ تو اُس (یعنی بچھو نے) اس (یعنی شخص) کو نقصان نہیں پہنچانا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی وہب بن راشد رقی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17026]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی وہب بن راشد رقی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17026]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7089»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ الرَّقِّيُّ ، نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ فُلَانًا لَمْ يَنَمِ الْبَارِحَةَ قَالَ: I " وَلِمَ؟ I "، قِيلَ: لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ، قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ آوَى إِلَى فِرَاشِهِ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! فلاں شخص گزشتہ رات سو نہیں سکا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیوں؟“ عرض کیا گیا: اسے بچھو نے ڈس لیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ، اگر وہ اپنے بستر پر لیٹتے وقت یہ کلمات کہہ لیتا: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں اس کی پیدا کردہ مخلوق کے شر سے“، تو وہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچا پاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ سے صرف وہب بن راشد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7093]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ سے صرف وہب بن راشد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7093]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: وهذه الأحاديث ومنها الحديث عن ثابت وعن فرقد غير محفوظة ولا أعلم يرويها غير وهب بن راشد «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 341» »
«قال أبو حاتم الرازي: حديث منكر يعني بهذا الإسناد ووهب ضعيف الحديث «علل الحديث، ج 5، ص 455» »
«قال الهيثمي: وفيه وهب بن راشد الرقي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 120» »
«قال أبو حاتم الرازي: حديث منكر يعني بهذا الإسناد ووهب ضعيف الحديث «علل الحديث، ج 5، ص 455» »
«قال الهيثمي: وفيه وهب بن راشد الرقي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 120» »
الحكم على الحديث:
منكر، فيه وهب بن راشد الرقي متروك