🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ : مَا يَدْعُو بِهِ الرَّجُلُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى
باب: صبح شام کیا دعا پڑھے؟
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3868 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3868
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16995
المعجم الاوسط: 934
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3868
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ , عَنْ سُهَيْلٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَصْبَحْتُمْ , فَقُولُوا: اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا , وَبِكَ أَمْسَيْنَا , وَبِكَ نَحْيَا , وَبِكَ نَمُوتُ , وَإِذَا أَمْسَيْتُمْ , فَقُولُوا: اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا , وَبِكَ أَصْبَحْنَا , وَبِكَ نَحْيَا , وَبِكَ نَمُوتُ , وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب صبح کرو تو یہ کہا کرو، «اللهم بك أصبحنا وبك أمسينا وبك نحيى وبك نموت وإذا أمسيتم فقولوا اللهم بك أمسينا وبك أصبحنا وبك نحيى وبك نموت وإليك المصير» ”اے اللہ ہم نے تیرے ہی نام پر صبح کی، اور تیرے ہی نام پر شام کی، اور تیرے ہی نام پر ہم جیتے ہیں، اور تیرے ہی نام پر مریں گے“، اور شام کرو تو یہ کہا کرو، «اللهم بك أمسينا وبك أصبحنا وبك نحيى وبك نموت وإليك المصير» ”اے اللہ! ہم نے تیرے ہی نام پر شام کی، اور تیرے ہی نام پر صبح کی، اور تیرے ہی نام پر جیتے ہیں، تیرے ہی نام پر مریں گے، اور تیری ہی طرف پلٹ کر جانا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3868]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب صبح ہو جائے تو کہو: «اَللّٰهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ» ”اے اللہ! ہم نے تیری توفیق سے صبح کی اور تیری عنایت سے شام کی، اور تیری قدرت سے ہم زندہ ہیں اور تیری قدرت ہی سے مریں گے۔“ اور جب شام ہو جائے تو کہو: «اَللّٰهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ» ”یا اللہ! ہم نے تیری عنایت سے شام کی، اور تیری توفیق سے صبح کی، اور تیری قدرت سے ہم زندہ ہیں اور تیری قدرت ہی سے مریں گے۔ اور تیری طرف ہی واپس جانا ہے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3868]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12695)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأدب 110 (5068)، سنن الترمذی/الدعوات 13 (3391)، مسند احمد (2/354، 522) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16995
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا أَدْرَكَهُ الْمَسَاءُ فِي بَيْتِي:" أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَكُلُّ شَيْءٍ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ الْأَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب میرے گھر میں ہوتے تھے اور شام کا وقت ہو جاتا تھا تو میں آپ کو یہ پڑھتے ہوئے سنتی تھی:
«أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَكُلُّ شَيْءٍ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ»
”ہم نے شام کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں بھی شام ہو گئی، ہمت، طاقت، قدرت اور آسمانوں اور زمین میں اور ہر چیز میں، حکمرانی صرف اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، اے اللہ! ہم تیری مدد سے صبح کرتے ہیں اور تیری مدد سے شام کرتے ہیں، اور تیری مدد سے زندہ ہیں اور تیرے حکم سے اور تیری ہی طرف اٹھائے جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ بن سعد ایلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16995]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (938)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 938»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 934
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا عَمْرٌو قَالَ: نَا أَبُو مُعَيْدٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَيْلِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَدْرَكَهُ الْمَسَاءُ فِي بَيْتِي يَقُولُ: أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلهِ، وَالْحَمْدُ وَالْحَوْلُ وَالْقُوَّةُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ I ".
وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ: أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلهِ، وَالْحَمْدُ وَالْقُوَّةُ وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کرتی تھی کہ جب میرے گھر میں شام کا وقت ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلهِ، وَالْحَمْدُ وَالْحَوْلُ وَالْقُوَّةُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ . اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ» ”ہم نے شام کی اور اللہ کی سلطنت نے شام کی، اور تمام تعریف، طاقت، قوت، قدرت اور اقتدار آسمانوں اور زمین میں اللہ ہی کے لیے ہے، اور ہر چیز اللہ رب العالمین ہی کی ملکیت ہے۔ اے اللہ! تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے صبح کی، اور تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے شام کی، تیرے ہی حکم سے ہم جیتے ہیں، تیرے ہی حکم سے ہم مریں گے اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔“
اور جب صبح ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: «أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلهِ، وَالْحَمْدُ وَالْقُوَّةُ وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ . اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ» ”ہم نے صبح کی اور اللہ کی سلطنت نے صبح کی، اور تمام تعریف، قوت، طاقت، قدرت اور اقتدار آسمانوں میں اور زمین میں اللہ ہی کے لیے ہے، اور ہر چیز اللہ رب العالمین ہی کی ملکیت ہے۔ اے اللہ! تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے شام کی، اور تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے صبح کی، تیرے ہی حکم سے ہم جیتے ہیں، تیرے ہی حکم سے ہم مریں گے اور تیری ہی طرف دوبارہ جی اٹھنا ہے۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 934]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الحكم بن عبد الله بن سعد الأيلي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 114» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه الحكم بن عبد الله الأيلي متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں