🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ : إِذَا الْتَقَى الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا
باب: جب دو مسلمان تلوار لے کر باہم بھڑ جائیں تو ان کے حکم کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3966 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3966
مسند الشهاب: 1125
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3135
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7326
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3966
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ , عَنْ عَبْدِ الْحَكَمِ السُّدُوسِيِّ , حَدَّثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" مِنْ شَرِّ النَّاسِ مَنْزِلَةً عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ , عَبْدٌ أَذْهَبَ آخِرَتَهُ بِدُنْيَا غَيْرِهِ".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے برباد اور خراب مقام اس شخص کا ہو گا جس نے اپنی آخرت دوسرے کی دنیا کے لیے برباد کی“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3966]
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ کے ہاں سب سے برے درجے والا شخص وہ ہو گا جس نے (دوسرے کی) دنیا کے لیے اپنی آخرت ضائع کر لی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3966]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4891، ومصباح الزجاجة: 1395) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں سوید اور شہر بن حوشب مختلف فیہ راوی ہیں، اور عبدالحکم بن ذکوان مجہول، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1915)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عبدالحكيم السدوسي: مقبول (تقريب: 3748) أ ي مجهول الحال،لم يوثقه غير ابن حبان وروي عنه جماعة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 518

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1125
1125 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَسَنُ بْنُ الْمَيْمُونِ بْنِ أَحْمَدَ الصَّفَّارُ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الْوَرْدِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَابِرٍ، ثنا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْحَكَمْ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَبْدًا أَذْهَبَ آخِرَتَهُ بِدُنْيَا غَيْرِهِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں سے بدترین شخص وہ ہے جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی خاطر اپنی آخرت برباد کر لی۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1125]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه طيالسي: 2520، شعب الايمان: 6539، حلية الأولياء: 468/4»
عبد الحکم متکلم فیہ ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3135
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَكَمِ بْنُ ذَكْوَانَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «‏‏‏‏إِنَّ مِنْ أَسْوَأِ النَّاسِ مَنْزِلَةً مَنْ أَذْهَبَ آخِرَتَهُ بِدُنْيَا غَيْرِهِ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مرتبے کے لحاظ سے لوگوں میں یقیناً بدترین وہ شخص ہے جس نے دوسرے کی دنیا کی خاطر اپنی آخرت برباد کر دی۔“
اس روایت کو امام ابوداؤد نے نقل کیا ہے، اس کی سند میں شہر بن حوشب کی موجودگی کی بنا پر اس کی استنادی حیثیت پر کلام کیا گیا ہے، تاہم اس کا مفہوم شریعت کے بنیادی اصولوں کے مطابق ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3135]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3966، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7559، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7326»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7326
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ مِنْ أَسْوَأِ النَّاسِ مَنْزِلَةً مَنْ أَذْهَبَ آخِرَتَهُ بِدُنْيَا غَيْرِهِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ مرتبہ و مقام کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے بدتر وہ شخص ہے جس نے دوسرے کی دنیا کی خاطر اپنی آخرت برباد کر دی۔“ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7326]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي، ورواته ثقات»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3966، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7559، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3135»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں