🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ : ذِكْرِ الْبَعْثِ
باب: حشر کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 4276 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 4276
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18369
المعجم الاوسط: 833
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4276
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ , عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ , عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , عَنْ الْقَاسِمِ , قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ , قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , كَيْفَ يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ:" حُفَاةً عُرَاةً" , قُلْتُ: وَالنِّسَاءُ؟ قَالَ:" وَالنِّسَاءُ" , قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَمَا يُسْتَحْيَا , قَالَ:" يَا عَائِشَةُ , الْأَمْرُ أَشَدُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! لوگ قیامت کے دن کیسے اٹھائے جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ننگے پاؤں، ننگے بدن“، میں نے کہا: عورتیں بھی اسی طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتیں بھی“، میں نے کہا: اللہ کے رسول! پھر شرم نہیں آئے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! معاملہ اتنا سخت ہو گا کہ (کوئی) ایک دوسرے کی طرف نہ دیکھے گا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4276]
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! قیامت کے دن لوگ کس حالت میں اٹھیں گے؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ننگے پاؤں، ننگے بدن۔“ میں نے کہا: ”اور عورتیں؟“ فرمایا: ”عورتیں بھی۔“ میں نے کہا: ”اللہ کے رسول! ہمیں شرم نہیں آئے گی۔“ فرمایا: ”عائشہ! معاملہ اس سے زیادہ سخت ہے کہ کوئی کسی کو دیکھے (اپنی اپنی پریشانی میں کسی کو اتنا ہوش ہی کہاں ہو گا کہ وہ دیکھتا پھرے دوسرے ننگے ہیں یا لباس پہنے ہوئے ہیں)۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4276]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الرقاق 45 (6527)، صحیح مسلم/الجنة 14 (2859)، سنن النسائی/الجنائز 118 (2086)، (تحفة الأشراف: 17461)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/53، 90) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اپنی جان بچانے کی فکر ہو گی ایسے وقت میں بدنظری کیسی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18369
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ رَجُلٍ حَدِيثٌ سَمِعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاشْتَرَيْتُ بَعِيرًا، ثُمَّ شَدَدْتُ عَلَيْهِ رَحْلِي، ثُمَّ سِرْتُ إِلَيْهِ شَهْرًا حَتَّى قَدِمْتُ عَلَيْهِ بِالشَّامِ، فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ، فَقُلْتُ لِلْبَوَّابِ: قُلْ لَهُ: جَابِرٌ عَلَى الْبَابِ، فَقَالَ: ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَخَرَجَ يَطَأُ ثَوْبَهُ، فَاعْتَنَقَنِي وَاعْتَنَقْتُهُ، فَقُلْتُ: حَدِيثًا بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْقِصَاصِ، فَخَشِيتُ أَنْ تَمُوتَ أَوْ أَمُوتَ قَبْلَ أَنْ أَسْمَعَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَحْشُرُ اللَّهُ الْعِبَادَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - أَوْ قَالَ: النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - حُفَاةً عُرَاةً، غُرْلًا بُهْمًا".
قَالَ: قُلْنَا: وَمَا بُهْمًا؟ قَالَ:" لَيْسَ مَعَهُمْ شَيْءٌ، ثُمَّ يُنَادِيهِمْ بِصَوْتٍ يَسْمَعُهُ مَنْ بَعُدَ كَمَا يَسْمَعُهُ مَنْ قَرُبَ: أَنَا الدَّيَّانُ، أَنَا الْمَلِكُ، لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ أَنْ يَدْخُلَ النَّارَ وَلَهُ عِنْدَ أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ حَقٌّ حَتَّى أَقُصَّهُ مِنْهُ، وَلَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ وَلِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ عِنْدَهُ حَقٌّ، حَتَّى أَقُصَّهُ مِنْهُ حَتَّى اللَّطْمَةَ". قَالَ: قُلْنَا: كَيْفَ وَإِنَّمَا نَأْتِي عُرَاةً، غُرْلًا، بُهْمًا؟! قَالَ:" الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بِمِصْرَ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، وَحَدِيثُ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ فِي بَابِ جَامِعِ الْبَعْثِ قَبْلَ هَذَا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مجھے ایک صاحب کے بارے میں پتہ چلا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث سنی ہوئی ہے تو میں نے ایک اونٹ خریدا، اُس پر پالان باندھا اور پھر ایک ماہ کی مسافت کا فاصلہ طے کر کے ان صاحب کے پاس پہنچا، یہاں تک کہ شام میں، میں ان کے پاس آ گیا، وہ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ تھے، میں نے دربان سے کہا: تم اُن سے کہو کہ دروازے پر جابر موجود ہے، دربان نے دریافت کیا: وہ جو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ اپنے کپڑے کو گھسیٹتے ہوئے باہر آئے اور انہوں نے مجھے گلے لگا لیا اور میں نے انہیں گلے لگا لیا، میں نے کہا: مجھے ایک حدیث کے بارے میں یہ پتہ چلا تھا کہ آپ نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہوا ہے اور وہ قصاص کے بارے میں ہے، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں میرے اس حدیث کو سننے سے پہلے آپ کا انتقال نہ ہو جائے، یا میرا انتقال نہ ہو جائے، تو سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بندوں کو (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) لوگوں کو برہنہ پاؤں برہنہ جسم ختنے کے بغیر ”بہم“ حالت میں زندہ کرے گا، راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: ”بہم“ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے پاس کوئی چیز نہیں ہو گی، پھر وہ (یعنی اللہ تعالیٰ) انہیں ایسی آواز کے ساتھ پکارے گا، جس آواز کو دور کا آدمی بھی اسی طرح سن لے گا جس طرح قریب کا آدمی اسے سن سکے گا، وہ یہ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، میں بادشاہ ہوں، میں ”دیان“ (یعنی فیصلہ کرنے والا، یا اچھے برے کا بدلہ دینے والا) ہوں، اہل جہنم میں سے کسی کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جہنم میں داخل ہو جائے جبکہ اس نے اہل جنت میں سے کسی سے کوئی حق وصول کرنا ہو، تو جب تک میں اس کو اس کا حق نہیں دلوا دیتا (یعنی اس وقت تک یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جہنم میں داخل ہو) اور اہل جنت میں سے کسی کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جنت میں داخل ہو جبکہ اس نے اہل جہنم میں سے کسی سے حق وصول کرنا ہو، جب تک میں اس کا حق اس دوسرے سے اُسے نہیں دلوا دیتا، یہاں تک کہ تھپڑ مارنے تک کا معاملہ بھی اس میں شامل ہو گا، ہم نے عرض کی: یہ کیسے ہو گا؟ جبکہ ہم برہنہ حالت میں، ختنہ کے بغیر، کسی چیز کے بغیر ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیکیوں اور برائیوں (کے حساب) سے لین دین ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”مصر میں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ اور سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث اس باب میں گزر چکی ہے جو دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق روایات کا مجموعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18369]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (495/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15612، وأخرجه فتح الباري برقم: 2308، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3690، وأخرجه شرح السنة برقم: 4304، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7713/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 833
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ .
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُرَاةً، حُفَاةً. فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَاسَوْأَتَاهُ، يَنْظُرُ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ؟ فَقَالَ: I " شُغِلَ النَّاسُ I ". قُلْتُ: مَا شَغَلَهُمْ؟ قَالَ: I " نَشْرُ الصُّحُفِ، فِيهَا مَثَاقِيلُ الذَّرِّ، وَمَثَاقِيلُ الْخَرْدَلِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن لوگوں کو برہنہ بدن اور ننگے پاؤں اٹھایا جائے گا۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہائے شرمندگی، کیا ہم ایک دوسرے کی طرف دیکھیں گے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو (اپنے حال نے) مشغول کر رکھا ہوگا۔“ میں نے پوچھا: ”انہیں کس چیز نے مشغول کر رکھا ہوگا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اعمال ناموں کے کھلنے اور تقسیم ہونے نے، جن میں ذرہ برابر اور رائی کے دانے برابر (اعمال) درج ہوں گے۔“
یہ حدیث سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور سعید بن سلیمان رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 833]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير محمد بن موسى بن أبي عياش وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 333» »

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں