🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ : مَا جَاءَ فِي تَخْلِيلِ اللِّحْيَةِ
باب: داڑھی میں خلال کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 432 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 432
سنن دارقطنی: 557
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 432
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضَ الْعَرْكِ، ثُمَّ شَبَكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ مِنْ تَحْتِهَا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تو اپنے گال کے دونوں طرف کچھ ملتے، پھر اپنی داڑھی میں انگلیوں کو نیچے سے داخل کر کے خلال کرتے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 432]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو رخساروں کے بالوں کو تھوڑا سا ملتے تھے، پھر داڑھی میں نیچے کی طرف انگلیاں ڈال کر خلال کرتے تھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 432]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7789، ومصباح الزجاجة: 178) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس میں عبد الواحد بن قیس مختلف فیہ راوی ہیں، نیزملا حظہ ہو: صحیح ابی داود: 122)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عبدالواحد بن قيس: ضعيف يعتبر به في المتابعات والشواهد (التحرير: 4248) وضعفه الجمهور
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 393

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 548 ترقیم الرسالہ : -- 557
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، نا الْمَعْمَرِيُّ ، نا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ ، حَدَّثَنِي قَتَادَةُ ، وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضَ الْعَرْكِ، وَشَبَّكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے، تو اپنے رخساروں کو نرمی سے ملتے تھے اور انگلیوں کے ذریعے داڑھی کا خلال کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 557]
ترقیم العلمیہ: 548
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2096،، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 531، 532، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 145، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 431، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 247، 248، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 557، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 3487»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں