🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ : اجْتِنَابِ الْبِدَعِ وَالْجَدَلِ
باب: بدعات اور جدال (بے جا بحث و تکرار) سے اجتناب و پرہیز۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 46 (کل: 15 مقامات، 11 کتب)
سنن ابن ماجہ: 46
سنن نسائی: 1312
سنن دارمی: 212
مشکوۃ المصابیح: 141
مسند احمد: 1519
الفتح الربانی: 336
صحیح ابن حبان: 5734
الجامع الكامل: 1007، 14943، 15700
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 332
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3685، 4359
المعجم الکبیر للطبرانی: 322، 16943
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 332
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ ; فَإِنَّهُ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ، وَهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ ; فَإِنَّهُ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ، وَهُمَا فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سچائی کو تم (لازمی) اختیار کرو! کیونکہ وہ نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے، اور وہ دونوں (یعنی سچائی اور نیکی) جنت میں ہوں گی اور جھوٹ سے بچنا تم پر لازم ہے! کیونکہ وہ گناہوں کی طرف رہنمائی کرتا ہے، اور وہ دونوں (یعنی جھوٹ اور گناہ) جہنم میں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 332]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3685
«السعيد من سعد في بطن أمه والشقي من شقي في بطن أمه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”خوش بخت وہ ہے جس کی خوش بختی ماں کے پیٹ ہی میں لکھ دی گئی ہو، اور بدبخت وہ ہے جس کی بدبختی ماں کے پیٹ ہی میں لکھ دی گئی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3685]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طص] عن أبي هريرة. الروض النضير 1098، السنة 188: البزار، الرافقي، اللالكائي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4359
«قتال المسلم كفر وسبابه فسوق ولا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاثة أيام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسلمان سے لڑنا کفر ہے اور اسے گالی دینا فسق ہے، اور کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے (مسلمان) بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4359]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ع طب الضياء] عن سعد. الصحيحة 2297.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 322
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: ثَنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قَتْلُ الْمُسْلِمِ كُفْرٌ وَسِبَابُهُ فُسُوقٌ، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو قتل کرنا کفر ہے، اور اسے گالی دینا فسق ہے، اور کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی رکھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 322]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 145، حدیث 324»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16943
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الطَّائِيُّ ، ثَنَا ثَابِتُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ فَإِنَّهُ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ وَهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ فَإِنَّهُ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ وَهُمَا فِي النَّارِ.
ثابت بن سعد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچائی کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے، اور یہ دونوں جنت میں ہیں، اور جھوٹ سے بچو، کیونکہ یہ بدکاری کی طرف رہنمائی کرتا ہے، اور یہ دونوں جہنم میں ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16943]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 380، حدیث 894»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں