الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
84. بَابُ : مَا جَاءَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ
باب: موزوں پر مسح کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 543 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 543
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1604
حدیث نمبر: 543
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ:" بَالَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقِيلَ لَهُ: أَتَفْعَلُ هَذَا؟ قَالَ:" وَمَا يَمْنَعُنِي وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ"، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: كَانَ يُعْجِبُهُمْ حَدِيثُ جَرِيرٍ لِأَنَّ إِسْلَامَهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ.
ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا، اور اپنے موزوں پر مسح کیا، ان سے پوچھا گیا: کیا آپ ایسا کرتے ہیں؟ کہا: میں ایسا کیوں نہ کروں جب کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ابراہیم کہتے ہیں: لوگ جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث پسند کرتے تھے، اس لیے کہ انہوں نے سورۃ المائدہ کے نزول کے بعد اسلام قبول کیا، (کیونکہ سورۃ المائدہ میں پیر کے دھونے کا حکم تھا) ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 543]
جناب ہمام بن حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، اس کے بعد وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا، انہیں کہا گیا: ”آپ بھی یہ کام کرتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”مجھے کیا رکاوٹ ہے؟ (میں کیوں نہ کروں؟) جب کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کرتے دیکھا ہے۔“ ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: ”لوگوں کو حضرت جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث بہت پسند آئی کیونکہ وہ سورۃ المائدہ کے نازل ہونے کے بعد اسلام لائے تھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 543]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصلاة 25 (387)، صحیح مسلم/الطہارة 22 (272)، سنن الترمذی/الطہارة 70 (118)، سنن النسائی/الطہارة 96 (118)، القبلة 23 (775)، (تحفة الأشراف: 3235)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/358، 363، 364) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس روایت میں لوگوں سے مراد اصحاب عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، جس کی صراحت مسلم کی روایت میں ہے، مطلب یہ کہ سورہ مائدہ میں وضو کا حکم ہے، اگر جریر رضی اللہ عنہ کا اسلام نزول آیت سے پہلے ہوتا تو احتمال تھا کہ یہ حکم منسوخ ہو، اور جب متأخر ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سنت آیت کی مخصص ہے، اور حکم یہ ہے کہ اگر پیروں میں وضو کے بعد «خف» (موزے) پہنے ہوں تو مسح کافی ہے، دھونے کی ضرورت نہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
حدیث نمبر: 1604
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، وَأَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ ، أَنَّ حَسَّانَ بْنَ بِلَالٍ الْمُزَنِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ رَأَى عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ تَوَضَّأَ وَأَنَّهُ خَلَّلَ لِحْيَتَهُ، فَقِيلَ لَهُ: أَتَفْعَلُ هَذَا؟ قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَفْعَلُهُ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حسان بن بلال المزنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا کہ انہوں نے اپنی داڑھی کا خلال کیا، تو ان سے دریافت کیا گیا: ”کیا آپ ایسا کرتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمار بن ياسر/حدیث: 1604]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 29، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 429، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2416، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 715، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 568/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1601»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 29، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 429، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2416، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 715، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 568/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1601»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف