🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
136. . بَابُ : الْمَجِّ فِي الإِنَاءِ
باب: برتن میں کلی کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 659 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 659
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 423
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 659
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أُتِيَ بِدَلْوٍ فَمَضْمَضَ مِنْهُ، فَمَجَّ فِيهِ مِسْكًا، أَوْ أَطْيَبَ مِنَ الْمِسْكِ، وَاسْتَنْثَرَ خَارِجًا مِنَ الدَّلْوِ".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کی خدمت میں (پانی کا) ڈول حاضر کیا گیا، آپ نے اس میں سے پانی لے کر کلی کی، پھر ڈول میں کلی کی جو کستوری کی طرح یا کستوری سے پاکیزہ تر تھی اور آپ نے ڈول سے باہر ناک صاف کی۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 659]
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں (پانی کا) ڈول حاضر کیا گیا، آپ نے اس میں سے پانی لے کر کلی کی، پھر ڈول میں کلی کی جو کستوری کی طرح یا کستوری سے پاکیزہ تر تھی اور آپ نے ڈول سے باہر ناک صاف کی۔“ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 659]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11767، ومصباح الزجاجة: 249)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/ 316، 318) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (یہ سند ضعیف ہے اس لئے کہ عبد الجبار بن وائل اور ان کے والد کے مابین انقطاع ہے، انہوں نے اپنے والد سے کچھ نہیں سنا ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
السند منقطع: عبد الجبار لم يسمع من أبيه كما قال البخاري (جامع الترمذي: 1453)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 402

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 423
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ ".
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرٍ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، ثَنَا شَرِيكٌ .. فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُهُ رَوَاهُ إِلَّا شَرِيكٌ.
قُلْتُ: قَوْلُهُ: لَا نَعْلَمُهُ رَوَاهُ إِلَّا شَرِيكٌ - يَعْنِي: مَرْفُوعًا - وَإِلَّا فَقَدْ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ مَوْقُوفًا.
فَقَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، ثَنَا يَزِيدُ الرِّشْكُ، عَنْ مُعَاذَةَ قَالَتْ: "سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَتْ: إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ ".
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدَلْوٍ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ فَشَرِبَ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، ثُمَّ مَجَّهُ فِي الدَّلْوِ مِسْكًا - أَوْ أَطْيَبَ مِنَ الْمِسْكِ - وَاسْتَنْثَرَ خَارِجًا مِنَ الدَّلْوِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“
اور اسے امام ابوبکر بزار نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ اسے شریک کے علاوہ کسی اور نے روایت کیا ہو۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں: بزار کا یہ قول کہ ”اسے شریک کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا“ اس سے مراد اس کا مرفوع ہونا ہے، ورنہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اسے اپنی مسند میں موقوفاً بھی روایت کیا ہے۔
چنانچہ امام احمد نے روایت کیا کہ معاذہ رحمہا اللہ نے بیان کیا کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے غسلِ جنابت کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ”بے شک پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“
اور امام حمیدی نے روایت کیا کہ سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زمزم کے پانی کا ایک ڈول لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے نوش فرمایا، پھر وضو کیا، پھر اس ڈول میں کلی فرمائی جس سے کستوری کی یا کستوری سے بھی زیادہ عمدہ خوشبو آنے لگی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناک ڈول سے باہر صاف کی۔“
اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 423]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 66، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 66، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 10، 11، 15، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 187، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 1833، 1918، وأخرجه شرح السنة برقم: 283، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 659، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18395، وأخرجه فتح الباري برقم: 3360»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں