🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابٌ في الإِيمَانِ
باب: ایمان کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 67 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
سنن ابن ماجہ: 67
صحیح بخاری: 14
سنن نسائی: 5018
المستدرک علی الصحیحین: 3847
الجامع الكامل: 110، 741
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7084
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 67
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَلَدِهِ، وَوَالِدِهِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کی اولاد، اس کے والد، اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 67]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ایمان دار نہیں ہو سکتا حتیٰ کہ میں اسے اس کی اولاد، والد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب ہو جاؤں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 67]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الإیمان 7 (13)، 8 (15)، صحیح مسلم/الإیمان 16 (44)، سنن النسائی/الایمان 19 (5016)، سنن الترمذی/صفة القیامة 59 (2515)، (تحفة الأشراف: 1239)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/177، 207) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ جب تک ساری دنیا کے رسم و رواج اور عادات و رسوم، اور اپنی آل اولاد اور ماں باپ سے زیادہ سنت کی محبت نہ ہو اس وقت تک ایمان کامل نہیں، پھر جتنی اس محبت میں کمی ہو گی اتنی ہی ایمان میں کمی ہو گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَن رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ".
ہم سے ابوالیمان نے حدیث بیان کی، ان کو شعیب نے، ان کو ابولزناد نے اعرج سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ تم میں سے کوئی بھی ایماندار نہ ہو گا جب تک میں اس کے والد اور اولاد سے بھی زیادہ اس کا محبوب نہ بن جاؤں۔ [صحيح البخاري/كتاب الإيمان/حدیث: 14]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم میں سے کوئی بھی ایمان دار نہیں ہو سکتا تاآنکہ میں اسے اس کے والد اور اس کی اولاد سے زیادہ محبوب نہ بن جاؤں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الإيمان/حدیث: 14]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5018
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ , مِمَّا حَدَّثَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هُرْمُزَ , مِمَّا ذُكِرَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ بِهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ , لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَلَدِهِ وَوَالِدِهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے بال بچے اور اس کے ماں باپ سے زیادہ اسے محبوب نہ ہو جاؤں“۔ [سنن نسائي/كتاب الإيمان وشرائعه/حدیث: 5018]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کے نزدیک اس کی اولاد اور والدین سے بڑھ کر محبوب نہ بن جاؤں۔“ [سنن نسائي/كتاب الإيمان وشرائعه/حدیث: 5018]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الإیمان 8 (14)، (تحفة الأشراف: 13734) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3847
أخبرنا أبو بكر أحمد بن سليمان الفقيه ببغداد، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي. وحدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا العبَّاس بن الفضل الأَسْفاطي؛ قالا: حدثنا إسماعيل بن أبي أُوَيْس، حدثني أخي، عن سليمان بن بلال، عن ابن عَجْلان، عن أبيه، عن فاطمة بنت عُتْبة بن رَبيعة بن عبدِ شمس: أنَّ أبا حُذَيفة بن عُتْبة أَتى بها ويهند بنت عُتبةَ رسولَ الله ﷺ تبايعُه، فقالت: أَخَذَ علينا فشَرَطَ علينا، قالت: قلت له: يا ابنَ عمِّ، وهل عَلِمتَ في قومك من هذه العاهات أو الهَنَاتِ شيئًا؟ قال أبو حُذيفة: إيهًا، فبايعيهِ، فإنَّ بهذا يُبايع، وهكذا يَشترِط، فقالت هند: لا أبايعُك على السَّرِقة، إني أسرقُ من مال زوجي، فكَفَّ النبيُّ ﷺ يدَه وكفَّت يدَها حتى أَرسَلَ إلى أبي سفيان فتحلَّلَ لها منه، فقال أبو سفيان: أما الرَّطْبُ فنعم، وأما اليابسُ فلا ولا نِعمةَ، قالت: فبايَعْناه، ثم قالت فاطمةُ: ما كانت فِئَةٌ (1) أبغضَ إِليَّ من فِئتِك ولا أحبَّ أن يُبيحَها اللهُ وما فيها، واللهِ ما من فِئةٍ أحبُّ إليَّ أن يُعمِّرَها اللهُ ويباركَ فيها من فِئتِك، فقال رسول الله ﷺ:"وأيضًا واللهِ لا يؤمنُ أحدُكم حتى أكونَ أحب إليه من ولدِه ووالدِه" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ﷽ 61 - ومن تفسير سورة (سبَّح) الصَّف
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3805 - صحيح
سیدہ فاطمہ بنت عتبہ بن ربیعہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوحذیفہ بن عتبہ انہیں اور ہند بنت عتبہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت کے لیے لائے، تو انہوں نے (فاطمہ نے) کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے عہد لیا اور ہم پر کچھ شرائط لگائیں، انہوں نے (فاطمہ نے) کہا کہ میں نے ان سے (ابوحذیفہ سے) کہا: اے میرے چچا زاد، کیا آپ نے اپنی قوم میں ان عیوب یا برائیوں کا کوئی سراغ پایا ہے؟ ابوحذیفہ نے کہا: بس خاموش رہو اور بیعت کر لو، کیونکہ انہی باتوں پر بیعت لی جاتی ہے اور یہی شرائط لگائی جاتی ہیں، تو ہند نے کہا: میں آپ سے چوری نہ کرنے پر بیعت نہیں کروں گی کیونکہ میں اپنے شوہر کے مال میں سے (ضرورت کی چیزیں) لیتی ہوں، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور انہوں نے بھی اپنا ہاتھ کھینچ لیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسفیان کی طرف پیغام بھیجا اور ان سے ان کے لیے اجازت طلب کی، تو ابوسفیان نے کہا: جہاں تک تر چیزوں (کھانے پینے کی اشیاء) کا تعلق ہے تو ان کی اجازت ہے لیکن خشک چیزوں (مال و متاع) کی قطعاً اجازت نہیں ہے، انہوں نے کہا: پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر لی، پھر فاطمہ نے کہا: (پہلے) میرے نزدیک آپ کے گروہ سے زیادہ ناپسندیدہ کوئی گروہ نہ تھا اور نہ ہی میں یہ چاہتی تھی کہ اللہ آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو غلبہ دے، لیکن اللہ کی قسم! اب میرے نزدیک آپ کے گروہ سے زیادہ محبوب کوئی گروہ نہیں ہے جسے اللہ آباد رکھے اور اس میں برکت عطا فرمائے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور ابھی تو یہ آغاز ہے، اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اسے اس کی اولاد اور اس کے والد سے بھی زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3847]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن إن شاء الله من أجل إسماعيل بن أبي أويس، وقد توبع. أخو إسماعيل: هو أبو بكر عبد الحميد بن أبي أويس، وابن عجلان: هو محمد، وأبوه عجلان المدني مولى فاطمة بنت عتبة.» [ترقيم الرساله 3847] [ترقيم الشركة 3826] [ترقيم العلميه 3805]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن إن شاء الله من أجل إسماعيل بن أبي أويس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 110
110. عن أبي هريرة، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فوالذي نفسي بيده لا يؤمن أحدكم حتى أكون أحبَّ إليه من والده وولده.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاريّ في الإيمان (14) عن أبي اليمان، قال: أخبرنا شعيب، قال: حدثنا أبو الزّناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 741
741. عن أبي هريرة، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: والذي نفسي بيده لا يؤمن أحدكم حتى أكونَ أحبَّ إليه من والده وولده.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاريّ في الإيمان (14) عن أبي اليمان، قال: أخبرنا شعيب، قال: حدّثنا أبو الزّناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7084
«والذي نفسي بيده لا يؤمن أحدكم حتى أكون أحب إليه من والده وولده»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوگا جب تک میں اسے اس کے والد اور اس کی اولاد سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7084]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ ن] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں