🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ : افْتِتَاحِ الْقِرَاءَةِ
باب: نماز میں قرات شروع کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 814 (کل: 153 مقامات، 35 کتب)
سنن ابن ماجہ: 814، 812، 813
صحیح بخاری: 743
صحیح مسلم: 892، 1110
سنن ابوداود: 782، 783، 1173، 4001
سنن ترمذی: 244، 246، 2927
سنن نسائی: 903، 904
شمائل ترمذی: 315
بلوغ المرام: 215، 219، 407
الادب المفرد: 1256
سنن دارمی: 1270، 1274
معجم صغیر للطبرانی : 943
صحیح الادب المفرد: 956
مشکوۃ المصابیح: 791، 824، 1508، 2205
مسند احمد: 11991، 12135، 12700، 12714، 12887، 12974، 13103، 13125، 13337، 13680، 13890، 14051، 14077، 16787، 20559، 24030، 24791، 25382، 25617، 26402، 26583
مسند الحمیدی: 1233
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 184
صحیح ابن خزیمہ: 491، 492، 493، 498
اللؤلؤ والمرجان: 225
المنتقى ابن الجارود: 182
مصنف ابن ابی شیبہ: 4173، 4174، 4175، 4176، 4177، 4178، 4180، 4185، 4190، 4199، 8969، 32152
سنن دارقطنی: 1175، 1176، 1191، 1204، 1205، 1206، 1208
الفتح الربانی: 1510، 1559، 1564، 1565، 1566، 1575، 8472
صحیح ابن حبان: 774، 991، 1768، 1798، 1800، 1803، 2860
المستدرک علی الصحیحین: 765، 766، 1240، 2048، 2073، 2079، 2946
مسند امام شافعی: 209
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 42، 43
الجامع الكامل: 1959، 1961، 1962، 2054، 2953، 11078، 11803، 11862، 11866، Q11865
السنن الكبرى للبيهقي: 2260، 2383، 2384، 2385، 2414، 2415، 2416، 2417، 2419، 2701، 2959، 6409
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2627، 2660، 2661، 2878
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2310، 3185، 5000
المعجم الکبیر للطبرانی: 12664، 19907، 20239
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3518
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2881، 2980، 2981، 3093، 3131، 3522، 3874، 4159، 4667، 6920، 7022
المعجم الاوسط: 1080، 3398، 5018، 5462، 7617، 7824، 7877
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1254، 5606
71 تا 80
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1161 ترقیم الرسالہ : -- 1176
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ ، ثنا الْجَهْمُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ تَقْرَأُ إِذَا قُمْتَ فِي الصَّلاةِ؟" قُلْتُ: أَقْرَأُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، قَالَ:" قُلْ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہو، تو کس طرح قراءت کرتے ہو؟“ میں نے جواب دیا: میں ”الحمد للہ رب العالمین“ پڑھتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1176]
ترقیم العلمیہ: 1161
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1176، وقال الدارقطني: وكلاهما ضعيف، العلل الواردة فى الأحاديث النبوية: 325/13»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1177 ترقیم الرسالہ : -- 1191
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ أَبُو خَيْثَمَةَ ، وَقُرِئَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ ، وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، وَقُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أبِي ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرَأَ يَقْطَعُ قِرَاءَتَهُ آيَةً: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ {1} الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ {2} الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ {3} مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ {4} سورة الفاتحة آية 1-4" . وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ. قَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ: وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، فَزَادَ فِيهِ كَلامًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب قراءت کرتے تھے، تو ایک ایک آیت کو الگ الگ کر کے پڑھتے تھے۔ آپ یوں پڑھتے تھے: ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“، ”الحمد للہ رب العالمین“، ”الرحمن الرحیم“، ”مالک یوم الدین“۔ روایت کے یہ الفاظ عبداللہ بن محمد رحمہ اللہ نامی راوی کے ہیں۔ اس کی سند مستند ہے، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ عبداللہ بن محمد رحمہ اللہ نے ہمارے سامنے یہ بات بیان کی ہے: عمر بن ہارون رحمہ اللہ نے اسے ابن جریج رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اس میں کچھ اضافی الفاظ نقل کیے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1191]
ترقیم العلمیہ: 1177
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 493، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 853، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4001، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2927، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2421، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1175، 1191، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27226»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 348)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1189 ترقیم الرسالہ : -- 1204
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا شُعْبَةُ ، وَهَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا لَمْ يَكُونُوا يَجْهَرُونَ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" . وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، وَالْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الأَشْيَبُ، وَيَحْيَى بْنُ السَّكَنِ، وَأَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، وَعَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، وَغَيْرُهُمْ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ. الَّذِي تَقَدَّمَ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ" كَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2". وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، وَثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَامَّةُ أَصْحَابِ قَتَادَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، مِنْهُمْ: هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، وَأَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَحُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، وَأَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، وَالأَوْزَاعِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَغَيْرُهُمْ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَعْمَرٌ، وَهَمَّامٌ وَاخْتَلَفَ عَنْهُمَا فِي لَفْظِهِ وَهُوَ الْمَحْفُوظُ، عَنْ قَتَادَةَ، وَغَيْرِهِ عَنْ أَنَسٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہم بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھتے تھے۔ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے حوالے سے بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم قراءت کا آغاز ”الحمد للہ رب العالمین“ سے کرتے تھے۔ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ قتادہ کے اکثر شاگردوں (ہشام دستوائی، سعید بن ابوعروبہ، ابان بن یزید عطار، حماد بن سلمہ، حمید طویل، ایوب سختیانی، اوزاعی، سعید بن بشیر اور دیگر حضرات) نے بھی اسے (انہی الفاظ میں) نقل کیا ہے، اور معمر اور ہمام نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے، اگرچہ ان دونوں سے اس کے الفاظ میں اختلاف منقول ہے۔ قتادہ وغیرہ کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہی (الفاظ) محفوظ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1204]
ترقیم العلمیہ: 1189
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 743، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 265، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 491، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1798، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 859، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 901، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 782، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 246، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1276، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1199،1200-1208 والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1233، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12173»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1190 ترقیم الرسالہ : -- 1205
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالُوا: ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ كَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہم (نماز کے دوران بلند آواز میں) قراءت کا آغاز ”الحمد للہ رب العالمین“ سے کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1205]
ترقیم العلمیہ: 1190
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 743، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 265، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 491، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1798، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 859، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 901، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 782، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 246، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1276، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1199،1200-1208 والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1233، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12173»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1191 ترقیم الرسالہ : -- 1206
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ ، ثنا حَمَّادٌ ، وَشُعْبَةُ ، وَعِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَكَانُوا يَسْتَفْتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے، تو وہ سب ”الحمد للہ رب العالمین“ سے قراءت کی ابتدا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1206]
ترقیم العلمیہ: 1191
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 743، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 265، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 491، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1798، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 859، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 901، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 782، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 246، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1276، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1199،1200-1208 والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1233، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12173»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1193 ترقیم الرسالہ : -- 1208
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، ثنا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ ، ثنا أَبُو مَسْلَمَةَ هُوَ سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ : أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَفْتِحُ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2 أَوْ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1؟ فَقَالَ:" إِنَّكَ تَسْأَلُنِي عَنْ شَيْءٍ مَا أَحْفَظُهُ وَمَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ قَبْلَكَ"، قُلْتُ:" أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي النَّعْلَيْنِ؟ قَالَ: نَعَمْ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سعید بن یزید ازدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (بلند آواز میں) قراءت کا آغاز ”الحمد للہ رب العالمین“ سے کرتے تھے یا بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: تم نے مجھ سے ایک ایسی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے، جو مجھے اچھی طرح یاد نہیں ہے اور تم سے پہلے اس کے بارے میں کسی نے مجھ سے سوال نہیں کیا۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کیا نبی جوتے پہن کر نماز پڑھ لیتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1208]
ترقیم العلمیہ: 1193
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 743، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 265، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 491، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1798، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 859، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 901، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 782، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 246، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1276، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1199،1200-1208 والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1233، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12173»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1510
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ بِالتَّكْبِيرِ، وَالْقِرَاءَةَ بِالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَإِذَا رَكَعَ لَمْ يُشْخِصْ رَأْسَهُ وَلَمْ يُصَوِّبْهُ، وَلَكِنْ بَيْنَ ذَلِكَ، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَائِمًا وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَاعِدًا وَكَانَ يَقُولُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ التَّحِيَّةَ وَكَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَفْتَرِشَ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ السَّبُعِ وَكَانَ يَفْرِشُ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَيَنْصِبُ رِجْلَهُ الْيُمْنَى وَكَانَ يَنْهَى عَنْ عَقِبِ الشَّيْطَانِ، وَكَانَ يَخْتِمُ الصَّلَاةَ بِالتَّسْلِيمِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز، تکبیر سے اور قراءت {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ} سے شروع کرتے تھے، جب رکوع کرتے تو اپنا سر نہ زیادہ اٹھاتے اور نہ زیادہ جھکاتے، بلکہ اس کے درمیان رکھتے، جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو کھڑے ہوکر سیدھا ہو جانے تک سجدہ نہ کرتے، جب سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے تو بیٹھ کر برابر ہونے تک (دوسرا) سجدہ نہ کرتے، ہر دو رکعتوں کے بعد اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہ … پڑھتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناپسند کرتے تھے کہ کوئی (دوران سجدہ) درندے کی طرح بازو بچھائے،جب آپ بیٹھتے تو بایاں پاؤں بچھا دیتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شیطان کی بیٹھک سے منع فرماتے تھے اور نماز کو سلام کے ساتھ ختم کرتے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1510]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا و مختصرا مسلم: 498، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24030، 25617)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26135»
وضاحت: فوائد: … شیطان کی بیٹھک سے مراد اِقْعَائ ہے۔ ذہن نشین رہے کہ نماز میں اِقْعَائ کی دو صورتیں ہیں، ایک صورت ناجائز ہے اور ایک جائز۔ اِقْعائ کی ناجائز صورت: پنڈلیوں اور رانوں کو کھڑا کرکے سرینوں پر بیٹھنا اور ہاتھ زمین پر رکھنا۔ اس حدیث میں اسی صورت کا بیان ہے۔ اِقْعائ کی جائز صورت: نماز میں دو سجدوں کے درمیان نمازی کا اپنے پاؤں کھڑے کر کے سرینوں کو اپنی ایڑیوں پر رکھنا۔یہ صورت مسنون ہے۔ اس صورت سے معلوم ہوا کہ دوسجدوںکے درمیان بیٹھنے کے دو طریقے ہیں:
(۱) دائیاں پاؤں کھڑا رکھنا اور بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور (۲) دونوں پاؤں کو کھڑا رکھنا اور ان کی ایڑھیوں پر بیٹھ جانا، اسی صورت کو اقعاء کہتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپناتے ہوئے مختلف اوقات میں دونوں طریقوں پر عمل کیا کریں، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی سنت رہ نہ جائے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا و مختصرا مسلم: 498
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1559
عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ أَبِي مَسْلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} أَوِ {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ}؟ فَقَالَ: إِنَّكَ لَتَسْأَلُنِي عَنْ شَيْءٍ مَا أَحْفَظُهُ أَوْ مَا سَأَلَنِي أَحَدٌ قَبْلَكَ
ابو مسلمہ سعید بن یزید کہتے ہیں: میں نے سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیاکہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} پڑھتے تھے یا {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ}؟ انہوں نے جواب دیا: تو مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کررہا ہے جو مجھے یاد نہیں یا تجھ سے پہلے اس کے بارے میں کسی نے سوال نہیں کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1559]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، رواه احمد في عدة اماكن بالفاظ مختلفة ومتقاربة، وبعضه رواه الشيخان مثل الرواية الآتية في شرح ھذا الحديث، أخرجه الدارقطني: 1/ 316، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12700)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12730»
وضاحت: فوائد: … سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کا شک کرنا، یہ دراصل ان سے نیچے کسی راوی کو شک ہوا ہے، کیونکہ ان کو یہ مسئلہ یاد تھا، جیسا کہ اسی حدیث کے بعض طرق کے مطابق وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیّدنا ابو بکر صدیق، سیّدنا عمراور سیّدنا عثمان قراء ت کا آغاز {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} سے کرتے تھے۔ (مسند احمد: ۱۱۹۹۱، بخاری: ۱۲۸، مسلم: ۳۹۹) اور یہ بھی ممکن ہے کہ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کو ہی آخری عمر مین یہ مسئلہ بھول گیا ہو، کیونکہ انھوں نے لمبی عمر پائی تھی، بہرحال ایسی صورت میں مثبت کو منفی پر مقدم کیا جائے گا، کیونکہ مثبت زیادتی ٔ علم پر مشتمل ہے اور ایک روایت میں ہے: سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیّدنا ابوبکر، سیّدنا عمر اور سیّدنا عثمان کی اقتدا میں نماز پڑھی اور کسی کو بھی {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} کی تلاوت کرتے ہوئے نہیں سنا۔ (مسند احمد: ۱۲۸۱۰،مسلم: ۳۹۹) اس باب میں ان ہی روایات کا ذکر چل رہا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1564
عَنْ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلِ قَالَ: سَمِعَنِي أَبِي وَأَنَا أَقْرَأُ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: يَا بُنَيَّ! إِيَّاكَ وَالْحَدَثَ فِي الْإِسْلَامِ، فَإِنِّي صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَخَلْفَ أَبِي بَكْرٍ وَخَلْفَ عُمَرَ وَعُثْمَانَ فَكَانُوا لَا يَسْتَفْتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِـ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} (وَفِي رِوَايَةٍ فَلَا تَقُلْهَا، إِذَا أَنْتَ قَرَأْتَ فَقُلْ {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} قَالَ: وَلَمْ أَرَ رَجُلًا قَطُّ أَبْعَضَ إِلَيْهِ الْحَدَثُ مِنْهُ)
سیّدنا عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کا بیٹا (یزید) کہتا ہے: مجھے میرے باپ نے {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} پڑھتے ہوئے سنا، جب وہ فارغ ہوئے تومجھے کہا: اے میرے پیارے بیٹے! اسلام میں نیا کام (ایجاد کرنے) سے بچو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیّدناابو بکر، سیّدنا عمر اور سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز پڑھی ہے، وہ تو قراءت کا آغاز {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} سے نہیں کرتے تھے۔ اور ایک روایت میں ہے: تو بھی اس کو نہ پڑھا کر اور قراء ت کو {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} سے شروع کیا کر۔ ان کا بیٹا کہتا ہے: میں نے اپنے باپ کی بہ نسبت ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جسے بدعت انتہائی ناپسند ہو۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1564]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن في الشواھد، أخرجه الترمذي: 244، وابن ماجه: 815، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16787، 20559)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20833»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن في الشواھد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1565
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْتَفْتِحُ الْقِرَاءَةَ بِـ {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ}
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم {الْحَمْدُ للّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} سے قراءت شروع کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1565]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا ومختصرا مسلم: 498، وابوداود: 783، وابن ماجه: 812، 869، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24030، 24791)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25301»

الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا ومختصرا مسلم: 498
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں