🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
225. (بَابُ عُقُوبَةِ مَانِعِي الزَّكَاةِ)
(زکاۃ نہ دینے والوں کا انجام)
شواہد الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 375 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 375
المعجم الکبیر للطبرانی: 9093
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 375
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَامِعُ بْنُ أَبِي رَاشِدٍ، وَعَبْدُ الْمَلِكَ بْنُ أَعْيَنَ، سَمِعَا أَبَا وَائِلٍ، يُخْبِرُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَا مِنْ رَجُلٍ لا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِهِ إِلا جُعِلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَفِرُّ مِنْهُ وَهُوَ يَتْبَعُهُ حَتَّى يُطَوَّقَ بِهِ عَلَى عُنُقِهِ"، ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ سورة آل عمران آية 180.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو آدمی اپنے مال کی زکاۃ نہیں دیتا اللہ تعالیٰ اس پر بروز قیامت گنجا سانپ مقرر کرے گا وہ بھاگے گا سانپ اس کے پیچھے دوڑے گا حتی کہ اس کی گردن میں سانپ کا طوق ڈالے گا“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت پڑھی: ”بروز قیامت اُن کی کنجوسی ان کے گلے کا طوق بنے گی۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صدقة الفطر/حدیث: 375]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذی، التفسیر، باب ومن سورۃ آل عمران، رقم: 3012 وقال حسن صحیح وقال الالبانی، صحیح، سنن نسائی، الزکاۃ، باب التغلیظ فی حبس الزکاۃ، رقم: 2441»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ: يُطَوَّقُ شُجَاعًا أَقْرَعَ بِفِيهِ زَبِيبَتَانِ يَنْقُرُ رَأْسَهُ فَيَقُولُ: مَا لِي وَلَكَ فَيَقُولُ: أَنَا مَالُكَ الَّذِي بَخِلْتَ بِهِ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”عنقریب وہ چیز جس میں انہوں نے بخل کیا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق بنا دی جائے گی“ [سورۃ آل عمران: 180] کے بارے میں فرمایا: ”اسے ایک گنجا سانپ طوق بنا کر پہنایا جائے گا، جس کے منہ پر دو نشان ہوں گے، وہ اس کا سر نوچے گا تو وہ کہے گا: تجھے مجھ سے کیا کام؟ تو وہ کہے گا: میں تیرا وہی مال ہوں جس میں تو نے بخل کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9093]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 230، حدیث 9125»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں