🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
315. (بَابُ حُكْمِ الْإِحْرَامِ إِذَا كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ)
(ہدی ساتھ ہونے پر احرام کا حکم)
شواہد الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 472 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 472
المعجم الکبیر للطبرانی: 19694
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 472
عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكِ؟ قَالَ:" إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ".
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ فرماتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: کیا بات ہے لوگ تو عمرہ کر کے حلال ہو گئے لیکن آپ حلال نہیں ہوئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے سر کی تلبید کی ہے اور ساتھ قربانی کا جانور لایا ہوں تو قربانی کرنے سے پہلے احرام نہیں کھول سکتا۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 472]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحج، باب التمتع والاقران والافراد فی الحج، رقم: 1566، صحیح مسلم، الحج، باب القارن لا ینحل الا فی وقت تحلل ...... الخ، رقم: 1229.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19694
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِي ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمَدِينِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا لِلنَّاسِ حَلُّوا وَلَمْ تُحِلَّ؟ قَالَ: إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي، فَلَيْسَ لِي مَحِلٌّ إِلَّا مَحِلُّ هَدْيِي ".
صفیہ بنت ابی عبید، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے ایک سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں کو کیا ہوا کہ وہ حلال ہو گئے اور آپ حلال نہیں ہوئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے سر پر تلبید کر رکھی ہے اور اپنی قربانی کو ہار پہنا رکھا ہے، اس لیے میرے حلال ہونے کا وقت وہی ہے جب میری قربانی حلال ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19694]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 214، حدیث 390»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں