🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4051. 58- باب في اهتزاز العرش لموت سعد بن معاذ
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات پر عرشِ الٰہی کے لرز اٹھنے کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10211 (کل: 48 مقامات، 14 کتب)
الجامع الكامل: 10211، 480، 481، 482، 10212
صحیح مسلم: 6347
مسند احمد: 11184، 13454، 19095
مصنف ابن ابی شیبہ: 34489، 34490، 34492، 39573، 39574، 39575
الفتح الربانی: 11632، 11726، 11728، 11729
صحیح ابن حبان: 7030، 7032
المستدرک علی الصحیحین: 4986، 4989، 4991، 5347، 7153
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15298، 15692، 15694، 15695، 15696، 15698، 16537
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2521
المعجم الکبیر للطبرانی: 3475، 5313، 5315، 5324، 19455
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3991
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1260، 2953
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5947، 6810، 6843، 6845، 6966
فضائل صحابہ: 1486
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15696
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ قَالَتْ: لَمَّا تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ صَاحَتْ أُمُّهُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَرْقَأْ دَمْعُكِ، وَيَذْهَبْ حُزْنُكِ ; فَإِنَّ ابْنَكِ أَوَّلُ مَنْ ضَحِكَ اللَّهُ لَهُ، وَاهْتَزَّ لَهُ الْعَرْشُ". رَوَاهُ [ أَحْمَدُ ] الطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ قَالَتْ: لَمَّا أُخْرِجَ بِجِنَازَةِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ صَاحَتْ أُمُّهُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَرْقَأْ دَمْعُكِ، وَيَذْهَبْ حُزْنُكِ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیده اسماء بنت یزید بن سکن رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ”جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہما کا انتقال ہوا، تو ان کی والدہ چیخ کر رونے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: تمہارے آنسو ختم ہو جانے چاہییں، اور تمہارا غم رخصت ہو جانا چاہیئے، کیونکہ تمہارا بیٹا اور پہلا فرد ہے، جس سے اللہ تعالیٰ مسکرا کر ملا ہے، اور اس کے لئے عرش ہل گیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ کہا: ہے: سیدہ اسماء بنت یزید بن سکن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ لایا گیا، تو ان کی والدہ چیخ کر رونے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: ”تمہارے آنسو تھم جانے چاہییں، اور تمہارا غم رخصت ہو جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔“ باقی کی روایت حسب سابق ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15696]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5344) أخرجه احمد فى المسند (456/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27034، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4978»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15698
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَاصٍ - قَالَ: مَرَّتْ جِنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدِ اهْتَزَّ لَهُ الْعَرْشُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَصَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ التَّمَّارُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ گزرا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے لئے عرش ہل گیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس میں ایک راوی صالح بن محمد بن صالح نمار ہے، اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15698]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2700)، أخرجه مسند البزار برقم: 1092»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16537
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: افْتَخَرَ الْحَيَّانِ الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ، فَقَالَتِ الْأَوْسُ: مِنَّا غَسِيلُ الْمَلَائِكَةِ: حَنْظَلَةُ بْنُ الرَّاهِبِ، وَمِنَّا مَنِ اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، وَمِنَّا مَنْ حَمَتْهُ الدُّبُرُ: عَاصِمُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ أَبِي الْأَفْلَحِ، وَمِنَّا مَنْ أُجِيزَتْ شَهَادَتُهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ: خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ.
وَقَالَ الْخَزْرَجِيُّونَ: مِنَّا أَرْبَعَةٌ جَمَعُوا الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَجْمَعْهُ غَيْرُهُمْ: زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَبُو زَيْدٍ وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ،. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ: الَّذِينَ جَمَعُوا الْقُرْآنَ فَقَطْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ اوس اور خزرج کے قبیلے کے لوگوں نے ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کیا، اوس قبیلے کے لوگوں نے کہا: ہم میں وہ فرد ہیں، جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا اور وہ سیدنا حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ ہیں اور ہم میں سے وہ فرد ہیں، جن کے لئے رحمان کا عرش ہل گیا تھا اور وہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ ہیں اور ہم میں سے وہ فرد ہیں جن کی حفاظت دبر (یعنی بھڑوں) نے کی تھی، اور وہ سیدنا عاصم بن ثابت بن ابوافلح رضی اللہ عنہ ہیں اور ہم میں سے وہ فرد ہیں کہ جن کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا گیا ہے، اور وہ سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں، خزرج قبیلے کے لوگوں نے کہا: ہم میں چار افراد ایسے ہیں کہ جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں قرآن کو جمع کیا تھا، اُن کے علاوہ اور کسی نے قرآن کو جمع نہیں کیا، اور وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں، اس میں سے صرف یہ حصہ ہے: ”جنہوں نے قرآن کو جمع کیا تھا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16537]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2802) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2953)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2521
«اهتز عرش الرحمن لموت سعد بن معاذ»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سعد بن معاذ کی موت (یعنی وفات) پر رحمان کا عرش جھوم اٹھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2521]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن أنس [حم ق ن هـ] عن جابر. مختصر مسلم 1700.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3475
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: افْتَخَرَ الْحَيَّانِ الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ، فَقَالَ الْأَوْسُ: مِنَّا أَرْبَعَةٌ، وَقَالَ الْخَزْرَجُ: مِنَّا أَرْبَعَةٌ، قَالَ الْأَوْسُ: مِنَّا مَنِ اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَمِنَّا مَنْ عَدَلَتْ شَهَادَتُهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَمِنَّا مَنْ غَسَّلَتْهُ الْمَلَائِكَةُ حَنْظَلَةُ بْنُ الرَّاهِبِ وَمِنَّا مَنْ حَمَى لَحْمَهُ الدَّبْرُ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ الْأَفْلَحِ ، وَقَالَ الْخَزْرَجُ: مِنَّا أَرْبَعَةٌ جَمَعُوا الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمْ يَجْمَعْهُ غَيْرُهُمْ: أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَأَبُو زَيْدٍ ، قُلْتُ لِأَنَسٍ : مَنْ أَبُو زَيْدٍ ؟ قَالَ: أَحَدُ عُمُومَتِي.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اوس اور خزرج دونوں قبیلوں نے ایک دوسرے پر فخر کیا، اوس نے کہا: ہم میں سے چار ممتاز افراد ہیں، خزرج نے کہا: ہم میں سے بھی چار ہیں۔ اوس نے کہا: ہم میں سے وہ ہیں جن کے لیے رحمن کا عرش ہل گیا، یعنی سعد بن معاذ، اور ہم میں سے وہ ہیں جن کی گواہی دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دی گئی، یعنی خزیمہ بن ثابت، اور ہم میں سے وہ ہیں جنہیں فرشتوں نے غسل دیا، یعنی حنظلہ بن راہب، اور ہم میں سے وہ ہیں جن کے گوشت کی حفاظت بھڑوں نے کی، یعنی عاصم بن ثابت بن افلح۔ خزرج نے کہا: ہم میں سے چار ایسے ہیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پورا قرآن جمع کیا، ان کے سوا کسی اور نے جمع نہیں کیا: ابی بن کعب، معاذ بن جبل، زید بن ثابت اور ابوزید۔ راوی کہتے ہیں: میں نے انس سے پوچھا: ابوزید کون ہیں؟ انہوں نے کہا: ”میرے چچاؤں میں سے ایک۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3475]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 10، حدیث 3488»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3810، 5003، 5004، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2465، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7130، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2570، 2571، 2572، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7069، 7148، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7946، 8228، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3794، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12320، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13645، 14155، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2130، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2878، 2953، 3198، 3255، والبزار فى «مسنده» برقم: 7090، 7337، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3991، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30683، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (10/374)، (10/375)، (14/220)، (14/221)، (14/222) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1542، 7735»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5313
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَدِمَ ذَا الْحُلَيْفَةِ، تَلَقَّاهُ غِلْمَانُ الْأَنْصَارِ يُخْبِرُونَهُ عَنْ أَهْلِيهِمْ، فَقِيلَ لِأُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ : مَاتَتِ امْرَأَتُكَ، فَبَكَى، وَكُنْتُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: أَتَبْكِي وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ لَكَ مِنَ السَّوَابِقِ مَا تَقَدَّمَ؟ قَالَ: فَيَحِقُّ لِي أَنْ لَا أَبْكِي، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: اهْتَزَّتْ أَعْوَادُ الْعَرْشِ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
علقمہ بن وقاص رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ذوالحلیفہ پہنچتے تو انصار کے لڑکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے گھر والوں کی خبر دیتے۔ سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: تمہاری بیوی فوت ہو گئی ہے، تو وہ رونے لگے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں ان کے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان تھی، تو میں نے کہا: کیا آپ روتے ہیں حالانکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی ہیں، اور آپ کو جو سبقتیں حاصل ہیں سو حاصل ہیں؟ انہوں نے کہا: تو مجھے یہ حق پہنچتا ہے کہ میں نہ روؤں، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی موت پر عرش کی چوبیں تک ہل گئیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5313]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 10، حدیث 5332»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7030، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1468، 1469، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1802، 4956، 5301، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10484، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19401، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32980، 37958، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4172، والطبراني فى «الكبير» برقم: 553، 553 / 2»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5315
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدِ اهْتَزَّ الْعَرْشُ لِمَوْتِ سَعْدٍ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سعد کی موت پر عرش ہل گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5315]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 10، حدیث 5334»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4951، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8168، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11354، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1260، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 871، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32981، 37959، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4169»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5324
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّقْرِ السُّكَّرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَبِيبٍ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ سَهْلٍ الْمَازِنِيُّ ، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اهْتَزَّ عَرْشُ الرَّحْمَنِ لِمَوْتِ سَعْدٍ .
زاد بعده في طبعة مكتبة ابن تيمية: (محمد بن) خطأ، والمثبت من النسخ الخطية، وكتب فوقه في نسخة أحمد الثالث: (في نسخة محمد) ، والله أعلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سعد کی موت پر رحمن کا عرش ہل گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5324]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 12، حدیث 5343»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2467، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7032، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2412، 2414، 2411، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4955، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3849، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13658، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3034، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1194، والبزار فى «مسنده» برقم: 6680، 7104، 7254، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20414، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5342، 5345»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19455
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، قَالَا: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، قَالَ: ثَنَا أَبِي ، قَالَ: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، قَالَ: أَبُو أُوَيْسٍ ، وَحَدَّثَنِي أَيْضًا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ الْأَنْصَارِيُّ النَّجَّارِيُّ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيَّةِ ثُمَّ النَّجَّارِيَّةِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ أَنْ يُسَافَرَ سَفَرًا أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ فَأَيَّتُهُنَّ خَرَجَ سَهْمُهَا خَرَجَ بِهَا مَعَهُ فَخَرَجَ سَهْمُ عَائِشَةَ فِي غَزْوَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَنِي الْمُصْطَلِقِ مِنْ خُزَاعَةَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ قَرِيبًا مِنَ الْمَدِينَةِ، وَكَانَتْ عَائِشَةُ جُوَيْرِيَةً حَدِيثَةَ السِّنِّ قَلِيلَةَ اللَّحْمِ خَفِيفَةً، وَكَانَتْ تَلْزَمُ خِدْرَهَا، فَإِذَا أَرَادَ النَّاسُ الرَّحِيلَ ذَهَبَتْ فَتَوَضَّأَتْ وَرَجَعَتْ فَدَخَلَتْ مِحَفَّتَهَا فَيُرْحَلُ بَعِيرُهَا ثُمَّ يُحْمَلُ مِحَفَّتُهَا فَتُوضَعُ عَلَى الْبَعِيرِ، فَكَانَ أَوَّلُ مَا قَالَ فِيهَا الْمُنَافِقُونَ وَغَيْرُهُمْ مِمَّنْ أَشْرَكَ فِي عَائِشَةَ أَنَّهَا خَرَجَتْ تَتَوَضَّأُ حِينَ دَنَوْا مِنَ الْمَدِينَةِ، فَانْسَلَّ مِنْ عُنُقِهَا عِقْدٌ لَهَا مِنْ جَزْعِ أَظْفَارٍ، فَارْتَحَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّاسُ وَهِيَ فِي ابْتِغَاءِ الْعِقْدِ وَلَمْ تَعْلَمْ بِرَحِيلِهِمْ، فَشَدُّوا عَلَى بَعِيرِهَا الْمِحَفَّةَ وَهُمْ يَرَوْنَ أَنَّهَا فِيهَا كَمَا كَانَتْ، فَرَجَعَتْ عَائِشَةُ إِلَى مَنْزِلِهَا فَلَمْ تَجِدْ فِي الْعَسْكَرِ أَحَدًا فَغَلَبَتْهَا عَيْنَاهَا، وَكَانَ صَفْوَانُ بْنُ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِيُّ صَاحِبُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَخَلَّفَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ عَنِ الْعَسْكَرِ حَتَّى أَصْبَحَ، قَالَتْ: فَمَرَّ بِي فَرَآنِي فَاسْتَرْجَعَ، وَأَعْظَمَ مَكَانِي حِينَ رَآنِي وَحْدِي، وَقَدْ كُنْتُ أَعْرِفُهُ وَيَعْرِفُنِي قَبْلَ أَنْ يُضْرَبَ عَلَيْنَا الْحِجَابُ، قَالَتْ: فَسَأَلَنِي عَنْ أَمْرِي فَسَتَرْتُ وَجْهِي عَنْهُ بِجِلْبَابِي، وَأَخْبَرْتُهُ بِأَمْرِي فَقَرَّبَ بَعِيرَهُ، فَوَطِئَ عَلَى ذِرَاعِهِ، وَوَلَّانِي قَفَاهُ حَتَّى رَكِبْتُ وَسَوَّيْتُ ثِيَابِي، ثُمَّ بَعَثَهُ فَأَقْبَلَ يَسِيرُ بِي حَتَّى دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ نِصْفَ النَّهَارِ أَوْ نَحْوَهُ، فَهُنَالِكَ قَالَ فِيَّ وَفِيهِ مَنْ قَالَ مِنْ أَهْلِ الْإِفْكِ، وَأَنَا لَا أَعْلَمُ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ، وَلَا مِمَّا يَخُوضُ النَّاسُ فِيهِ مِنْ أَمْرِي، وَكُنْتُ تِلْكَ اللَّيَالِيَ شَاكِيَةً، وَكَانَ مِنْ أَوَّلِ مَا أَنْكَرْتُ مِنْ أَمْرِ النَّبِيِّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَنَّهُ كَانَ يَعُودُنِي قَبْلَ ذَلِكَ إِذَا مَرِضْتُ، وَكَانَ تِلْكَ اللَّيَالِي لَا يَدْخُلُ عَلَيَّ وَلَا يَعُودُنِي، إِلَّا أَنَّهُ يَقُولُ وَهُوَ مَارٌّ: " كَيْفَ تِيكُمْ؟ "، فَيَسْأَلُ عَنِّي بَعْضَ أَهْلِ الْبَيْتِ، فَلَمَّا بَلَغَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أَكْثَرَ النَّاسُ فِيهِ مِنْ أَمْرِي غَمَّهُ ذَلِكَ وَقَدْ كُنْتُ شَكَوْتُ قَبْلَ ذَلِكَ إِلَى أُمِّي مَا رَأَيْتُ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْجَفْوَةِ، فَقَالَتْ لِي: يَا بُنَيَّةُ اصْبِرِي فَوَاللهِ لَقَلَّ مَا كَانَتِ امْرَأَةٌ حَسْنَاءُ يُحِبُّهَا زَوْجُهَا، لَهَا ضَرَائِرُ إِلَّا رَمَيْنَهَا، قَالَتْ: فَوَجَدْتُ حِسًّا تِلْكَ اللَّيْلَةَ الَّتِي بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ صُبْحِهَا إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، فَاسْتَشَارَهُمَا فِي أَمْرِي وَكُنَّا ذَلِكَ الزَّمَانَ لَيْسَتْ لَنَا كُنُفٌ نَذْهَبُ فِيهَا، إِنَّمَا كُنَّا نَذْهَبُ كَمَا يَذْهَبُ الْعَرَبُ لَيْلًا إِلَى لَيْلٍ، فَقُلْتُ لِأُمِّ مِسْطَحِ بْنِ أُثَاثَةَ : خُذِي الْإِدَاوَةَ فَامْلَئِيهَا مَاءً فَاذْهَبِي بِهَا إِلَى الْمَنَاصِعِ، وَكَانَتْ هِيَ وَابْنُهَا مِسْطَحٌ بَيْنَهُمَا وَبَيْنَ أَبِي بَكْرٍ قَرَابَةٌ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُنْفِقُ عَلَيْهِمَا، فَكَانَ يَكُونَانِ مَعَهُ وَمَعَ أَهْلِهِ، فَأَخَذْتُ الْإِدَاوَةَ وَخَرَجْنَا نَحْوَ الْمَنَاصِعِ، فَعَثَرَتْ أُمُّ مِسْطَحٍ ، فَقَالَتْ: تَعِسَ مِسْطَحٌ، فَقُلْتُ لَهَا: بِئْسَ مَا قُلْتِ لِصَاحِبِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَاحِبِ بَدْرٍ، فَقَالَتْ: إِنَّكِ لَغَافِلَةٌ عَمَّا فِيهِ النَّاسُ مِنْ أَمْرِكِ، قُلْتُ: أَجَلْ فَمَا ذَاكَ؟ فَقَالَتْ: إِنَّ مِسْطَحًا وَفُلَانًا وَفُلَانَةً فِيمَنِ اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمُنَافِقِينَ يَجْتَمِعُونَ فِي بَيْتِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُبَيٍّ ابْنِ سَلُولَ أَخِي بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ يَتَحَدَّثُونَ عَنْكِ، وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ وَيَرْمُونَكِ بِهِ، قَالَتْ: فَذَهَبَ عَنِّي مَا كُنْتُ أَجِدُ مِنَ الْغَائِطِ، وَرَجَعْتُ عَوْدِي عَلَى بَدْئِي إِلَى بَيْتِي، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا مِنْ تِلْكَ اللَّيْلَةِ بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَأَخْبَرَهُمَا بِمَا قِيلَ فِيَّ، وَاسْتَشَارَهُمَا فِي أَمْرِي، فَقَالَ أُسَامَةُ : وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ مَا عَلِمْنَا عَلَى أَهْلِكَ سُوءًا، وَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ : يَا رَسُولَ اللهِ، مَا أَكْثَرَ النِّسَاءَ، وَإِنْ أَرَدْتَ أَنْ تَعْلَمَ الْخَبَرَ فَتَوَعَّدِ الْجَارِيَةَ - يَعْنِي بَرِيرَةَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ : " فَشَأْنَكَ ائْتِ الْخَادِمَ "، فَسَأَلَهَا عَلِيٌّ عَنِّي فَلَمْ تُخْبِرْهُ، وَالْحَمْدُ لِلهِ إِلَّا بِخَيْرٍ، قَالَتْ: وَاللهِ مَا عَلِمْتُ عَلَى عَائِشَةَ سُوءًا إِلَّا أَنَّهَا جُوَيْرِيَةٌ تُصْبِحُ عَنْ عَجِينِ أَهْلِهَا، فَتَدْخُلُ الشَّاةُ الدَّاجِنُ فَتَأْكُلُ مِنَ الْعَجِينِ، قَالَتْ: ثُمَّ خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ سَمِعَ مَا قَالَتْ فِيَّ بَرِيرَةُ لِعَلِيٍّ إِلَى النَّاسِ، فَلَمَّا اجْتَمَعُوا إِلَيْهِ، قَالَ: " يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ مَنْ لِي مِنْ رِجَالٍ يُؤْذُونِي فِي أَهْلِي فَمَا عَلِمْتُ عَلَى أَهْلِي سُوءًا، وَيَذُمُّونَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِي مَا عَلِمْتُ عَلَيْهِ سُوءًا، وَلَا خَرَجْتُ مَخْرَجًا إِلَّا خَرَجَ مَعِي فِيهِ "، فَقَالَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيُّ ثُمَّ الْأَشْهَلِيُّ مِنَ الْأَوْسِ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنْ كَانَ ذَلِكَ فِي أَحَدٍ مِنَ الْأَوْسِ كَفَيْنَاكَهُ، وَإِنْ كَانَ مِنَ الْخَزْرَجِ أَمَرْتَنَا فِيهِ أَمْرَكَ، فَقَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ ثُمَّ الْخَزْرَجِيُّ ، فَقَالَ لِسَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ : كَذَبْتَ وَاللهِ وَهَذَا الْبَاطِلُ، فَقَامَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ الْأَنْصَارِيُّ ثُمَّ الْأَشْهَلِيُّ ، وَرِجَالٌ مِنَ الْفَرِيقَيْنِ فَاسْتَبَّوْا وَتَنَازَعَوْا حَتَّى كَادَ أَنْ يَعْظُمَ الْأَمْرُ بَيْنَهُمْ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْتِي، وَبَعَثَ إِلَى أَبَوَيَّ، فَأَتَيَاهُ، فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ قَالَ لِي: " يَا عَائِشَةُ إِنَّمَا أَنْتِ مِنْ بَنَاتِ آدَمَ، فَإِنْ كُنْتِ أَخْطَأْتِ فَتُوبِي إِلَى اللهِ وَاسْتَغْفِرِيهِ "، فَقُلْتُ لِأَبِي: أَجِبْ عَنِّي رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ لِي أَبِي: لَا أَفْعَلُ، هُوَ نَبِيُّ اللهِ وَالْوَحْيُ يَأْتِيهِ، فَقُلْتُ لِأُمِّي: أَجِيبِي عَنِّي رَسُولَ اللهِ، فَقَالَتْ لِي كَمَا قَالَ أَبِي، فَقُلْتُ: وَاللهِ لَئِنْ أَقْرَرْتُ عَلَى نَفْسِي بِبَاطِلٍ لَتُصَدِّقُنَّنِي، وَلَئِنْ بَرَّأْتُ نَفْسِي وَاللهُ يَعْلَمُ أَنِّي بَرِيئَةٌ لَتُكَذِّبُنَّنِي، فَمَا أَجِدُ لِي وَلَكُمْ مَثَلًا إِلَّا قَوْلَ أَبِي يُوسُفَ فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ، وَنَسِيتُ اسْمَ يَعْقُوبَ لِمَا بِي مِنَ الْحُزْنِ وَالْبُكَاءِ وَاحْتِرَاقِ الْجَوْفِ، فَتَغَشَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا كَانَ يَتَغَشَّاهُ مِنَ الْوَحْيِ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَمَسَحَ وَجْهَهُ بِيَدِهِ، ثُمَّ قَالَ لِي: " أَبْشِرِي يَا عَائِشَةُ ، فَقَدْ أَنْزَلَ اللهُ بَرَاءَتَكِ "، قَالَتْ عَائِشَةُ : وَاللهِ مَا كُنْتُ أَظُنُّ أَنْ يُنَزَّلَ الْقُرْآنُ فِي أَمْرِي، وَلَكِنِّي كُنْتُ أَرْجُو كَمَا يَعْلَمُ اللهُ مِنْ بَرَاءَتِي، أَنْ يَرَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَمْرِي رُؤْيَا فَيُبَرِّئَنِي اللهُ بِهَا عِنْدَ نَبِيِّهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ لِي أَبَوَايَ عِنْدَ ذَلِكَ: قَوْمِي فَقَبِّلِي رَأْسَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: وَاللهِ لَا أَفْعَلُ بِحَمْدِ اللهِ كَانَ لَا بِحَمْدِكُمْ، قَالَتْ: وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُنْفِقُ عَلَى مِسْطَحٍ وَأُمِّهِ فَلَمَّا رَمَانِي حَلَفَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ لَا يَنْفَعَهُ بِشَيْءٍ أَبَدًا، قَالَتْ: فَلَمَّا تَلَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْلَ اللهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ، بَكَى أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: بَلَى يَا رَبِّ، وَعَادَ لِلنَّفَقَةِ عَلَى مِسْطَحٍ وَأُمِّهِ، قَالَتْ: وَقَعَدَ صَفْوَانُ بْنُ الْمُعَطَّلِ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ بِالسَّيْفِ فَضَرَبَهُ ضَرْبَةً، فَقَالَ صَفْوَانُ لِحَسَّانَ فِي الشِّعْرِ حِينَ ضَرَبَهُ:
تَلَقَّ ذُبَابَ السَّيْفِ مِنِّي فَإِنَّنِي غُلَامٌ إِذَا هُوجِيتُ لَيْسَ بِشَاعِرِ وَلَكِنَّنِي أَحْمِي حِمَايَ وَأَنْتَقِمْ مِنَ الْبَاهِتِ الرَّامِي الْبُرَاةِ الطَّوَاهِرِ ثُمَّ صَاحَ حَسَّانُ فَاسْتَغَاثَ النَّاسَ عَلَى صَفْوَانَ ، فَلَمَّا جَاءَ النَّاسُ فَرَّ صَفْوَانُ فَجَاءَ حَسَّانُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَعْدَاهُ عَلَى صَفْوَانَ فِي ضَرْبَتِهِ إِيَّاهُ، فَسَأَلَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَهَبَ لَهُ ضَرْبَةَ صَفْوَانَ إِيَّاهُ، فَوَهَبَهَا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَاضَهُ مِنْهَا حَائِطًا مِنْ نَخْلٍ عَظِيمٍ وَجَارِيَةً رُومِيَّةً وَيُقَالُ قِبْطِيَّةً تُدْعَى سِيرِينَ ، فَوَلَدَتْ لِحَسَّانَ ابْنَهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الشَّاعِرَ .
قَالَ أَبُو أُوَيْسٍ : أَخْبَرَنِي بِذَلِكَ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَتْ عَائِشَةُ : ثُمَّ بَاعَ حَسَّانُ ذَلِكَ الْحَائِطَ مِنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ فِي وِلَايَتِهِ بِمَالٍ عَظِيمٍ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَبَلَغَنِي وَاللهُ أَعْلَمُ أَنَّ الَّذِي قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِيهِ وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ أَنَّهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ أُبَيٍّ ابْنِ سَلُولَ أَحَدُ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَقِيلَ فِي أَصْحَابِ الْإِفْكِ الْأَشْعَارُ، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لمِسْطَحٍ فِي رَمْيِهِ عَائِشَةَ فَكَانَ يُدْعَى عَوْفًا :
يَا عَوْفُ وَيْحَكَ هَلَّا قُلْتَ عَارِفَةً مِنَ الْكَلَامِ وَلَمْ تَبْغِ بِهِ طَمَعَا فَأَدْرَكَتْكَ حَمِيَّا مَعْشَرٍ أُنُفٍ فَلَمْ يَكُنْ قَاطِعٌ يَا عَوْفُ مَنْ قَطَعَا هَلَّا حَرَبْتَ مِنَ الْأَقْوَامِ إِذْ حَسَدُوا فَلَا تَقُولُ وَإِنْ عَادَيْتَهُمْ قَذْعَا لَمَّا رَمَيْتَ حَصَانًا غَيْرَ مُقْرَفَةٍ أَمِينَةَ الْجَيْبِ لَمْ يُعْلَمْ لَهَا خَضَعَا فِيمَنْ رَمَاهَا وَكُنْتُمْ مَعْشَرًا إِفْكَا فِي سَيِّئِ الْقَوْلِ مِنْ لَفْظِ الْخَنَا شُرُعَا فَأَنْزَلَ اللهُ عُذْرًا فِي بَرَاءَتِهَا وَبَيْنَ عَوْفٍ وَبَيْنَ اللهِ مَا صَنَعَا فَإِنْ أَعِشْ أُجِبْ عَوْفًا فِي مَقَالَتِهِ سُوءَ الْجَزَاءِ بِمَا أَلْفَيْتُهُ تَبَعَا وَقَالَتْ أُمُّ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الَّذِينَ رَمَوْا عَائِشَةَ مِنَ الشِّعْرِ: شَهِدَ الْأَوْسُ كُلُّهَا وَفِنَاؤُهَا وَالْخُمَاسِيُّ مِنْ نَسْلِهَا وَالنَّطِيمُ وَنِسَاءُ الْخَزْرَجِيِّينَ يَشْهَدْنَ بِحَقٍّ وَذَلِكُمْ مَعْلُومُ أَنَّ ابْنَةَ الصِّدِّيقِ كَانَتْ حَصَانًا عَفَّةَ الْجَيْبِ دِينُهَا مُسْتَقِيمُ تَتَّقِي اللهَ فِي الْمَغِيبِ عَلَيْهَا نِعْمَةُ اللهِ سِتْرُهَا مَا يَرِيمُ خَيْرُ هَدْيِ النِّسَاءِ حَالًا وَنَفْسًا وَأَبَا لِلْعُلَى نَمَاهَا كَرِيمُ لِلْمَوَالِي إِذْ رَمَوْهَا بِإِفْكٍ أَخَذَتْهُمْ مَقَامِعُ وَجَحِيمُ لَيْتَ مَنْ كَانَ قَدْ رَمَاهَا بِسُوءٍ فِي حُطَامٍ حَتَّى يَبُولَ اللَّئِيمُ وَعَوَانٌ مِنَ الْحُرُوبِ تَلَظَّى نَفَسًا قُوَّتُهَا عَقَارٌ صَرِيمٌ لَيْتَ سَعْدًا وَمَنْ رَمَاهَا بِسُوءٍ فِي كِظَاظٍ حَتَّى يَتُوبَ الظَّلُومُ وَقَالَ حَسَّانُ وَهُوَ يُبَرِّئُ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهَا - فِيمَا قِيلَ فِيهَا وَيَعْتَذِرُ إِلَيْهَا:
حَصَانٌ رَزَانٌ مَا تُزَنُّ بِرِيبَةٍ وَتُصْبِحُ غَرْثَى مِنْ لُحُومِ الْغَوَافِلِ حَلِيلَةُ خَيْرِ النَّاسِ دِينًا وَمَنْصِبًا نَبِيِّ الْهُدَى وَالْمَكْرُمَاتِ الْفَوَاضِلِ عَقِيلَةُ حَيٍّ مِنْ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ كِرَامِ الْمَسَاعِي مَجْدُهَا غَيْرُ زَائِلِ مُهَذَّبَةٌ قَدْ طَيَّبَ اللهُ خِيمَهَا فَطَهَّرَهَا مِنْ كُلِّ سُوءٍ وَبَاطِلِ فَإِنْ كَانَ مَا قَدْ جَاءَ عَنِّيَ قُلْتُهُ فَلَا رَفَعَتْ سَوْطِي إِلَيَّ أَنَامِلِي وَإِنَّ الَّذِي قَدْ قِيلَ لَيْسَ بِلَائِطٍ بِكِ الدَّهْرَ بَلْ قَوْلُ امْرِئٍ بِكِ مَاحِلِ وَكَيْفَ وَوُدِّي مَا حَيِيتُ وَنُصْرَتِي لِآلِ رَسُولِ اللهِ زَيْنِ الْمَحَافِلِ لَهُ رُتَبٌ عَالٍ عَلَى النَّاسِ فَضْلُهَا تَقَاصَرَ عَنْهَا سَوْرَةُ الْمُتَطَاوِلِ قَالَ أَبُو أُوَيْسٍ : وَحَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِالَّذِينِ رَمَوْا عَائِشَةَ فَجُلِدُوا الْحَدَّ جَمِيعًا ثَمَانِينَ ثَمَانِينَ.
وَقَالَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ فِي الشِّعْرِ حِينَ جُلِدُوا:
لَقَدْ كَانَ عَبْدُ اللهِ مَا كَانَ أَهْلُهُ وَحَمْنَةُ إِذْ قَالُوا هَجِيرًا وَمِسْطَحُ تَعَاطَوْا بِرَجْمِ الْقَوْلِ زَوْجَ نَبِيِّهِمْ وَسُخْطِهِ ذِي الْعَرْشِ الْكَرِيمِ فَأَتْرَحُوا فَآذَوْا رَسُولَ اللهِ فِيهَا وَعَمَّمُوا مَخَازِيَ سُوءٍ حَلَّلُوهَا وَفَضَّحُوا.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کبھی سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنی ازواج کے درمیان قرعہ ڈالتے، تو جس کا قرعہ نکلتا اسے اپنے ساتھ لے جاتے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوۂ بنی المصطلق (بنو خزاعہ) میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا قرعہ نکلا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس روانہ ہوئے اور مدینہ کے قریب پہنچے، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اس وقت کم عمر، کم گوشت اور ہلکی پھلکی لڑکی تھیں اور اپنے پردے میں رہا کرتی تھیں، تو جب لوگ کوچ کا ارادہ کرتے تو وہ جا کر وضو کرتیں اور واپس آ کر اپنے محفے میں بیٹھ جاتیں، پھر ان کا اونٹ کسا جاتا اور محفہ اٹھا کر اونٹ پر رکھ دیا جاتا۔ تو منافقین اور دوسرے لوگوں میں سے جنہوں نے سیدہ عائشہ کے بارے میں یہ بات پھیلائی، پہلی بات جو انہوں نے کہی وہ یہ تھی کہ جب وہ مدینہ کے قریب پہنچے تو وہ وضو کرنے کے لیے نکلیں، تو ان کی گردن سے گھونگھے کے دانوں کا ایک ہار سرک گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگ کوچ کر گئے جبکہ وہ ہار تلاش کر رہی تھیں اور انہیں ان کے کوچ کرنے کا علم نہ تھا۔ لوگوں نے ان کے اونٹ پر محفہ باندھ دیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ وہ اس میں ہی موجود ہیں جیسے پہلے تھیں۔ سیدہ عائشہ اپنی جگہ واپس آئیں تو لشکر میں کسی کو نہ پایا، تو انہیں نیند آ گئی۔ صفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے، اس رات لشکر کے پیچھے رہ گئے تھے یہاں تک کہ صبح ہوئی۔ فرماتی ہیں: تو وہ میرے پاس سے گزرے، مجھے دیکھا تو استرجاع پڑھا، اور جب انہوں نے مجھے اکیلا دیکھا تو انہیں میرا معاملہ بہت گراں لگا، اور وہ حجاب نازل ہونے سے پہلے مجھے پہچانتے تھے اور میں انہیں پہچانتی تھی۔ فرماتی ہیں: انہوں نے مجھ سے میرا حال پوچھا تو میں نے اپنی چادر سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا اور انہیں اپنا معاملہ بتایا، تو انہوں نے اپنا اونٹ قریب کیا اور اس کی اگلی ٹانگ پر پاؤں رکھا اور مجھ سے اپنی پیٹھ پھیر لی یہاں تک کہ میں سوار ہو گئی اور اپنے کپڑے درست کر لیے، پھر انہوں نے اسے روانہ کیا اور مجھے لے کر چلنے لگے یہاں تک کہ ہم دوپہر کے وقت یا اس کے قریب مدینہ میں داخل ہوئے۔ اسی موقع پر اصحابِ افک میں سے جس نے کہنا تھا اس نے میرے اور صفوان کے بارے میں (بہتان کی) بات کہی، جبکہ مجھے اس کا کچھ علم نہ تھا، نہ اس بات کا جو لوگ میرے بارے میں کہہ رہے تھے۔ اور میں ان راتوں میں بیمار رہی، اور نبی کریم علیہ السلام کے معاملے میں سب سے پہلے جو بات مجھے کھٹکی وہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے جب میں بیمار ہوتی تو میری عیادت کیا کرتے تھے، لیکن ان راتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ اندر آتے اور نہ میری عیادت کرتے، بس گزرتے ہوئے فرما دیتے: ”یہ کیسی ہیں؟“ اور گھر والوں میں سے کسی سے میرے بارے میں پوچھ لیتے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر پہنچی کہ لوگ میرے بارے میں بہت باتیں کر رہے ہیں تو یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گراں گزری۔ اور اس سے پہلے میں نے اپنی والدہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے محسوس ہونے والی بے رخی کی شکایت کی تھی، تو انہوں نے مجھ سے کہا: بیٹی! صبر کرو، اللہ کی قسم! کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی خوبصورت عورت، جسے اس کا شوہر چاہتا ہو اور اس کی سوکنیں بھی ہوں، اسے وہ (سوکنیں) الزام نہ دیں۔ (سیدہ عائشہ فرماتی ہیں) اس رات مجھے کچھ آہٹ محسوس ہوئی جس کی صبح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب اور اسامہ بن زید کے پاس پیغام بھیجا اور ان سے میرے معاملے میں مشورہ کیا۔ اس زمانے میں ہمارے پاس بیت الخلاء نہیں ہوتے تھے، ہم صرف اس طرح جایا کرتے تھے جیسے عرب رات کو جایا کرتے تھے۔ میں نے مسطح بن اثاثہ کی والدہ سے کہا: مشکیزہ لو، اسے پانی سے بھر لو اور مناصع کی طرف چلو۔ ان کا اور ان کے بیٹے مسطح کا ابوبکر کے ساتھ رشتہ داری کا تعلق تھا، اور ابوبکر ان دونوں پر خرچ کیا کرتے تھے، وہ ان کے اور ان کے گھر والوں کے ساتھ رہتے تھے۔ میں نے مشکیزہ اٹھایا اور ہم مناصع کی طرف نکلیں۔ مسطح کی والدہ گر پڑیں اور کہنے لگیں: مسطح ہلاک ہو! میں نے ان سے کہا: تم نے بری بات کہی۔ پھر ہم چلیں تو وہ دوبارہ گر پڑیں اور پھر وہی کہا: مسطح ہلاک ہو! میں نے ان سے کہا: تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی اور بدر کے شریک کے بارے میں بری بات کہی۔ انہوں نے کہا: تم واقعی اس بات سے بےخبر ہو جو لوگ تمہارے بارے میں کہہ رہے ہیں۔ میں نے کہا: ہاں، وہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: مسطح اور فلاں اور فلاں عورت، جنہیں شیطان نے منافقین میں سے پھسلایا ہے، عبداللہ بن ابی بن سلول — بنو حارث بن خزرج کے بھائی — کے گھر جمع ہو کر تمہارے اور صفوان بن معطل کے بارے میں باتیں کرتے ہیں اور تم پر اس کے ساتھ تہمت لگاتے ہیں۔ (سیدہ عائشہ فرماتی ہیں) مجھ سے قضائے حاجت کی خواہش ہی جاتی رہی، اور میں اسی راستے سے واپس اپنے گھر لوٹ آئی۔ جب صبح ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب اور اسامہ بن زید کو بلا بھیجا اور انہیں وہ بات بتائی جو میرے بارے میں کہی گئی تھی اور ان سے میرے معاملے میں مشورہ کیا۔ اسامہ نے کہا: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! ہم نے آپ کی اہلیہ کے بارے میں کوئی برائی نہیں جانی۔ علی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! عورتیں بہت ہیں، اور اگر آپ اصل خبر معلوم کرنا چاہیں تو خادمہ — یعنی بریرہ — کو ڈرا دھمکا کر پوچھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علی سے فرمایا: ”تم ہی خادمہ کے پاس جاؤ۔“ علی نے ان سے میرے بارے میں پوچھا تو انہوں نے آپ کو کچھ نہ بتایا، الحمد للہ، سوائے بھلائی کے۔ (بریرہ نے) کہا: اللہ کی قسم! میں عائشہ کے بارے میں کوئی برائی نہیں جانتی، سوائے اس کے کہ وہ ایک کم عمر لڑکی ہیں، اپنے گھر والوں کے آٹے سے غافل ہو کر سو جاتی ہیں تو بکری آ کر آٹا کھا جاتی ہے۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا کہ بریرہ نے علی سے میرے بارے میں کیا کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف نکلے۔ جب لوگ جمع ہو گئے تو فرمایا: ”اے مسلمانو! میری مدد کون کرے گا ان مردوں کے خلاف جو مجھے میری اہلیہ کے بارے میں ایذا دیتے ہیں، حالانکہ میں نے اپنی اہلیہ کے بارے میں کوئی برائی نہیں جانی، اور وہ میرے ایک صحابی کی بھی مذمت کرتے ہیں جس کے بارے میں بھی میں نے کوئی برائی نہیں جانی، اور میں کبھی کسی سفر پر نہیں نکلا مگر وہ میرے ساتھ نکلا۔“ اس پر سعد بن معاذ انصاری، پھر اشہلی، قبیلہ اوس سے، کھڑے ہوئے اور کہا: یا رسول اللہ! اگر یہ بات اوس میں سے کسی نے کی ہو تو ہم آپ کے لیے کافی ہیں، اور اگر خزرج میں سے کسی نے کی ہو تو آپ ہمیں اپنا حکم دیں۔ اس پر سعد بن عبادہ انصاری، پھر خزرجی، کھڑے ہوئے اور سعد بن معاذ سے کہا: تم نے جھوٹ کہا، اللہ کی قسم! یہ باطل بات ہے۔ اس پر اسید بن حضیر انصاری، پھر اشہلی، کھڑے ہوئے، اور دونوں فریقوں کے کچھ لوگوں نے ایک دوسرے کو برا بھلا کہا اور جھگڑنے لگے، یہاں تک کہ معاملہ سنگین ہونے لگا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں داخل ہوئے اور میرے والدین کو بلا بھیجا، وہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا اس کی شایانِ شان بیان کی، پھر مجھ سے فرمایا: ”اے عائشہ! تم بھی آدم کی بیٹیوں میں سے ایک ہو، اگر تم سے کوئی خطا ہوئی ہو تو اللہ کی طرف توبہ کرو اور استغفار کرو۔“ میں نے اپنے والد سے کہا: میری طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیں۔ میرے والد نے کہا: میں ایسا نہیں کروں گا، یہ اللہ کے نبی ہیں اور ان پر وحی آتی ہے۔ میں نے اپنی والدہ سے کہا: میری طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیں۔ انہوں نے بھی وہی کہا جو میرے والد نے کہا تھا۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم! اگر میں اپنے خلاف کسی باطل بات کا اقرار کروں تو تم میری تصدیق کرو گے، اور اگر میں اپنے آپ کو بےگناہ قرار دوں — حالانکہ اللہ جانتا ہے کہ میں بےگناہ ہوں — تو تم میری تکذیب کرو گے، تو مجھے اپنے اور تمہارے لیے کوئی مثال نہیں ملتی سوائے یوسف کے والد کے اس قول کے۔ اور غم و اندوہ اور دل کے جلن کی وجہ سے مجھے یعقوب کا نام بھول گیا تھا: ”پس صبرِ جمیل ہی بہتر ہے، اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اس پر اللہ ہی سے مدد طلب کی جاتی ہے“ [سورۃ یوسف: 18] ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وہی کیفیت طاری ہوئی جو وحی کے وقت طاری ہوتی تھی، پھر وہ دور ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ”اے عائشہ! خوشخبری ہو، اللہ نے تمہاری براءت نازل فرما دی ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اللہ کی قسم! مجھے یہ گمان نہ تھا کہ میرے معاملے میں قرآن نازل کیا جائے گا، البتہ مجھے امید تھی — جیسا کہ اللہ میری براءت کو جانتا ہے — کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے معاملے میں کوئی خواب دیکھیں گے جس کے ذریعے اللہ اپنے نبی علیہ السلام کے ہاں مجھے بری کر دے گا۔ اس وقت میرے والدین نے مجھ سے کہا: اٹھو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر چوم لو۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں ایسا نہیں کروں گی، یہ اللہ کی حمد سے ہوا ہے، تمہاری حمد سے نہیں۔ اور ابوبکر، مسطح اور ان کی والدہ پر خرچ کیا کرتے تھے، جب انہوں نے مجھ پر تہمت لگائی تو ابوبکر نے قسم کھا لی کہ وہ اسے کبھی کوئی فائدہ نہیں پہنچائیں گے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تبارک و تعالیٰ کا یہ قول تلاوت فرمایا: ”اور انہیں معاف کر دینا اور درگزر کرنا چاہیے، کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخش دے؟“ [سورۃ النور: 22] ، تو ابوبکر رو پڑے اور کہا: کیوں نہیں، اے میرے رب! اور دوبارہ مسطح اور ان کی والدہ پر خرچ کرنے لگے۔ اور صفوان بن معطل حسان بن ثابت کی تاک میں تلوار لے کر بیٹھے رہے، پھر انہیں ایک وار کیا۔ اس وار کے وقت صفوان نے حسان کے بارے میں یہ شعر کہا:
(بحرِ طویل میں)
”میری تلوار کی دھار سے بچو، کیونکہ میں ایسا نوجوان ہوں کہ جب مجھے ہجو کا نشانہ بنایا جائے تو میں شاعر بن کر جواب نہیں دیتا،
بلکہ میں اپنی حرمت کی حفاظت کرتا ہوں اور اس شخص سے بدلہ لیتا ہوں جو پاکدامن اور پاک عورتوں پر بہتان باندھے۔“
پھر حسان نے چیخ کر لوگوں سے صفوان کے خلاف مدد مانگی۔ جب لوگ آئے تو صفوان بھاگ گئے۔ حسان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اپنی اس ضرب کا بدلہ صفوان سے مانگا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے درخواست کی کہ وہ صفوان کی یہ ضرب معاف کر دیں، چنانچہ انہوں نے یہ حق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کر دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بدلے انہیں کھجوروں کا ایک بڑا باغ اور ایک رومی — یا کہا جاتا ہے قبطی — لونڈی دی جس کا نام سیرین تھا، اس نے حسان کے لیے ان کے بیٹے شاعر عبدالرحمٰن کو جنم دیا۔ ابواویس کہتے ہیں: مجھے یہ خبر حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس نے عکرمہ کے واسطے سے، ابن عباس سے دی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: پھر حسان نے وہ باغ معاویہ بن ابی سفیان کے دورِ حکومت میں بہت بڑی رقم کے عوض ان کے ہاتھ فروخت کر دیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: مجھے یہ خبر پہنچی ہے — واللہ اعلم — کہ جس کے بارے میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ”اور جس نے ان میں سب سے بڑا حصہ اٹھایا، اس کے لیے بہت بڑا عذاب ہے“ [سورۃ النور: 11] ، وہ عبداللہ بن ابی بن سلول تھا، جو بنو حارث بن خزرج میں سے ایک تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اصحابِ افک کے بارے میں اشعار کہے گئے، اور ابوبکر نے مسطح کو، جن کا نام عوف تھا، عائشہ پر تہمت لگانے کے بارے میں یہ شعر کہے:
(بحرِ بسیط میں)
”اے عوف! تجھ پر افسوس! تو نے ایسی بات کیوں نہ کی جو پہچانی ہوئی اور بھلی ہو، اور اس میں کسی لالچ کا ارادہ نہ رکھتا۔
تجھے ایک ایسی قوم کی حمیت نے پکڑ لیا جو غیرت مند ہے، پس، اے عوف! جس نے قطع تعلق کیا اس کا کوئی الزام تجھ پر نہ تھا۔
کیوں نہ تو ان لوگوں سے علیحدگی اختیار کر لیتا جب انہوں نے حسد کیا، پھر چاہے تو ان سے دشمنی رکھے تو بھی بری بات نہ کہتا۔
جب تو نے ایسی پاکدامن عورت پر تہمت لگائی جو کسی عیب دار نسل سے نہیں، امین اور پاک دامن، جس کی کوئی کجی معلوم نہ تھی،
ان لوگوں کے ساتھ جنہوں نے اس پر تہمت لگائی، اور تم سب ایک جماعت تھے جو بری بات اور بےحیائی کی زبان میں کھلے عام مبتلا تھے۔
تو اللہ نے اس کی براءت میں عذر نازل فرما دیا، اور عوف کے اور اللہ کے درمیان جو کچھ ہوا سو ہوا۔
اگر میں زندہ رہا تو عوف کو اس کی اس بات کا برا بدلہ دوں گا جیسا اس نے پیروی کے طور پر کیا۔“
اور سعد بن معاذ کی والدہ نے ان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے عائشہ پر تہمت لگائی، یہ شعر کہے:
(بحرِ مدید میں)
”اوس کے سارے لوگ اور ان کی نسلیں گواہ ہیں، پانچ پشتوں والے اور دوسرے بھی،
اور خزرج کی عورتیں بھی سچائی کے ساتھ گواہی دیتی ہیں، اور یہ بات سب کو معلوم ہے،
کہ صدیق کی بیٹی نہایت پاکدامن، پاک دامن اور سیدھے دین والی تھیں،
وہ غیرحاضری میں بھی اللہ سے ڈرتی تھیں، اللہ کی نعمت ان کی حفاظت پر قائم رہی،
عورتوں میں سب سے بہترین حال اور طبیعت کی مالک، اور ان کا بلند نسب رکھنے والا باپ عالی مرتبت تھا۔
ان لوگوں کے لیے جنہوں نے تہمت کے ذریعے ان پر حملہ کیا، انہیں عذاب دینے والے ہتھیار اور دوزخ نے پکڑ لیا۔
کاش! جس نے ان پر برائی کی تہمت لگائی وہ ایسی تباہی میں مبتلا ہو کہ وہ ذلیل شخص پیشاب کر بیٹھے۔
اور جنگ کی مانند ایک شعلہ جو بھڑک اٹھے، اس کی قوت تیز اور قطع کن ہو۔
کاش! سعد (بن عبادہ) اور جس نے ان پر برائی کی تہمت لگائی، سخت تنگی میں مبتلا ہوں یہاں تک کہ وہ ظالم توبہ کر لے۔“
اور حسان نے، جب وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو اس تہمت سے بری قرار دیتے ہوئے اور ان سے معذرت کرتے ہوئے یہ شعر کہے:
(بحرِ طویل میں)
”وہ پاکدامن اور سنجیدہ ہیں، کسی شک و شبہے کی تہمت ان پر نہیں لگتی، اور وہ غافل عورتوں کے گوشت (غیبت) سے بھوکی رہتی ہیں۔
وہ سب سے بہترین شخص کی محبوبہ ہیں، دین اور مرتبے میں، ہدایت کے نبی اور بلند اخلاق کے مالک۔
وہ لؤی بن غالب کے ایک معزز قبیلے کی چنیدہ ہیں، جن کی بلند کوششوں کی شان کبھی زائل نہ ہوگی۔
وہ پاکیزہ خصلتوں والی ہیں جن کی فطرت کو اللہ نے پاکیزہ بنایا، اور انہیں ہر برائی اور باطل سے پاک کیا۔
اگر وہ بات جو میری طرف منسوب کی گئی، میں نے کہی ہو، تو میری انگلیاں میرا کوڑا مجھ تک کبھی نہ اٹھائیں۔
اور جو کچھ کہا گیا وہ زمانے بھر میں تجھ سے چمٹنے والی بات نہیں، بلکہ ایک جھوٹے شخص کی بات ہے۔
اور کیسے ایسا ہو سکتا ہے جبکہ جب تک میں زندہ ہوں میری محبت اور میری نصرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کے لیے ہے، جو ہر محفل کی زینت ہیں۔
ان کے لیے ایسے بلند مرتبے ہیں جن کی فضیلت تمام لوگوں پر ہے، جن تک کسی سرکش کی رسائی کبھی نہیں ہو سکتی۔“
ابواویس کہتے ہیں: مجھے میرے والد نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے بارے میں حکم دیا جنہوں نے عائشہ پر تہمت لگائی تھی، تو سب کو اسی، اسی کوڑے لگائے گئے۔ اور حسان بن ثابت نے جب انہیں کوڑے لگائے گئے تو یہ شعر کہے:
(بحرِ طویل میں)
”عبداللہ (بن ابی) اور اس کے گھر والے وہی تھے جو تھے، اور حمنہ اور مسطح نے جب بےہودہ بات کہی
تو انہوں نے اپنے نبی کی زوجہ پر رجم (تہمت) کی بات سے حملہ کیا، اور صاحبِ عرشِ کریم کی ناراضی مول لی، تو وہ رنجیدہ ہو گئے۔
انہوں نے اس معاملے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایذا دی اور برائی کی رسوائیاں عام کر دیں، انہیں حلال سمجھ کر رسوا کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19455]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 111، حدیث 151»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2593، 2637، 2661، 2688، 2879، 4025، 4141، 4690، 4749، 4750، 6662، 6679، 7369، 7370، 7500، 7545، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2770، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 785، 783، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 624، 4212، 7099، 7100، 7102، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5990، 8874، 8881، 8882، 8880، 11187، 11296، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2138، 4735، 5219، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3180، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2254، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1970، 2347، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13563، 13711، 14850، 14886، 19934، 19935، 19952، 20623، 21449، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24647، 24955، 25359، 25474، 25499، 26262، 26263، 26264، 26920، 26955، والحميدي فى «مسنده» برقم: 286، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4397، 4777، 4927، 4931، 4928، 4929، 4933، 4934، 4935، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1520، والبزار فى «مسنده» برقم: 153 / 129، 156 / 132، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3672، 3760، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9748، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23850، 23851، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7389، 7390، 7391، 7392، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 746، 747، 748، 764، والطبراني فى «الكبير» برقم: 133، 134، 135، 136، 141، 142، 143، 144، 145، 146، 138، 139، 140، 147، 152، 153، 148، 149، 150، 155، 156، 160، 164، 166، 180، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6389»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3991
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرُّزْمِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، أَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: افْتَخَرَ الْحَيَّانِ مِنَ الْأَنْصَارِ ; الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ، فَقَالَتِ الْأَوْسُ: مِنَّا غَسِيلُ الْمَلَائِكَةِ حَنْظَلَةُ الرَّاهِبُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَمِنَّا مَنِ اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَمِنَّا مَنْ حَمَتْهُ الدَّبْرُ ؛ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ أَبِي الْأَقْلَحِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَمِنَّا مَنْ أُجِيزَتْ شَهَادَتُهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ ؛ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
وَقَالَ الْخَزْرَجُ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ: مِنَّا أَرْبَعَةٌ جَمَعُوا الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَجْمَعْهُ غَيْرُهُمْ: زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَأَبُو زَيْدٍ ، وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَطَاءٍ ، وَأَصْلُهُ فِي الْبُخَارِيِّ .
كذا في طبعة دار العاصمة، ولعل الصواب: (الأرزي)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے دو قبیلوں، اوس اور خزرج نے ایک دوسرے کے سامنے اپنی فضیلتیں بیان کرتے ہوئے فخر کا اظہار کیا، تو قبیلہ اوس نے کہا: ”ہم میں وہ حنظلہ بن ابی عامر رضی اللہ عنہ ہیں جنہیں (شہادت کے بعد) فرشتوں نے غسل دیا، اور ہم ہی میں سے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ ہیں جن کی وفات پر عرشِ رحمن جھوم اٹھا، اور ہم ہی میں عاصم بن ثابت بن ابی اقلح رضی اللہ عنہ ہیں جن کے (جسدِ اطہر کی کفار سے) حفاظت بھڑوں کے جھنڈ نے کی، اور ہم میں وہ خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں جن کی تنہا گواہی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مردوں کی گواہی کے برابر قرار دیا تھا۔“ اس کے جواب میں قبیلہ خزرج رضی اللہ عنہم نے کہا: ”ہم میں وہ چار جلیل القدر شخصیات ہیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں مکمل قرآنِ کریم کو (سینہ بہ سینہ اور تحریری طور پر) یکجا جمع کیا اور ان کے علاوہ کسی نے اسے (اس صورت میں) جمع نہیں کیا تھا، وہ زید بن ثابت، ابو زید، ابی بن کعب اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہم ہیں۔“
اسے امام بزار نے عبد الوہاب بن عطا کے طریق سے روایت کیا ہے اور اس کی اصل صحیح بخاری میں موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3991]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں