🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4482. 14- باب أن الله تعالى يفرح بتوبة عبده
اس بیان میں کہ بیشک اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر ”خوش ہوتا ہے“۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11433 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
الجامع الكامل: 11433
صحیح مسلم: 6961
مسند احمد: 10498
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5031
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2860
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11433
11433- عن عبد الله بن مسعود قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: لله أشد فرحا بتوبة عبده المؤمن، من رجل في أرض دوية مهلكة، معه راحلته، عليها طعامه وشرابه، فنام فاستيقظ وقد ذهبت، فطلبها حتى أدركه العطش، ثم قال: أرجع إلى مكاني الذي كنت فيه، فأنام حتى أموت، فوضع رأسه على ساعده ليموت، فاستيقظ وعنده راحلته وعليها زاده وطعامه وشرابه، فالله أشد فرحا بتوبة العبد المؤمن من هذا براحلته وزاده
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6308)، ومسلم في التوبة (2744) كلاهما من طريق الأعمش، عن عمارة بن عمير، عن الحارث بن سويد، قال: دخلت على عبد الله أعوده وهو مريض، فحدثنا بحديثين: حديثا عن نفسه، وحديثا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فذكره.واللفظ لمسلم ولفظ البخاري نحوه.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2747 ترقیم شاملہ: -- 6961
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمْ إِذَا اسْتَيْقَظَ عَلَى بَعِيرِهِ قَدْ أَضَلَّهُ بِأَرْضِ فَلَاةٍ "،
ہداب بن خالد نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں قتادہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے کی توبہ سے، تم میں سے کسی ایسے شخص کی نسبت کہیں زیادہ خوشی ہوتی ہے جب کٹیل صحرا میں اس کے (اس) اونٹ (کے آنے) پر اس کی آنکھ کھلتی ہے جسے وہ صحرا میں گم کر چکا ہوتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 6961]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے کی توبہ سے اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے جو تم میں سے کسی کو اس وقت ہوتی ہے جب وہ نیند سے بیدار ہو کر اپنے اس اونٹ کو پا لیتا ہے جسے وہ جنگل میں گم کر چکا تھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 6961]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2747
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10498
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ , عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمْ بِضَالَّتِهِ فِي فَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ عَلَيْهَا طَعَامُهُ وَشَرَابُهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کو اپنے بندے کی توبہ سے " جب وہ توبہ کرتا ہے " اس سے بھی زیادہ خوشی ہوتی ہے جو کسی کو اپنی سواری ملنے پر ہوتی ہے جو جنگل میں گم ہوگئی ہو اور اس پر اس کے کھانے پینے کی چیزیں بھی موجود ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10498]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وإسناده حسن، م: 2747
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5031
«لله أشد فرحا بتوبة عبده من أحدكم إذا سقط عليه بعيره قد أضله بأرض فلاة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے اس شخص سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جسے اس کا وہ اونٹ مل جائے جسے وہ کسی سنسان زمین میں کھو چکا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5031]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أنس. مختصر مسلم 1917 عن الحارث بن سويد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2860
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: إِنَّ اللهَ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمُ اسْتَيْقَظَ عَلَى بَعِيرِهِ قَدْ أَضَلَّهُ بِأَرْضٍ فَلَاةٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر تم میں سے اس شخص کی نسبت کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جو (نیند سے) بیدار ہو اور اچانک اپنے اس اونٹ کو اپنے پاس موجود پائے جسے اس نے کسی چٹیل بیابان میں گم کر دیا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2860]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5950، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2747، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12815، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8495، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 617، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7206، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2853»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں