🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4727. 103- باب قوله: لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (284) آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ (285) لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (286)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کا بیان کہ: ”اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خواہ تم اسے ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ، اللہ تم سے اس کا حساب لے گا، پھر وہ جسے چاہے گا بخش دے گا اور جسے چاہے گا عذاب دے گا، اور اللہ ہر چیز پر مکمل قدرت رکھنے والا ہے۔ (284) رسول اس پر ایمان لائے جو ان کے رب کی طرف سے ان پر نازل کیا گیا اور مومن بھی ایمان لائے، یہ سب اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے، (ان کا قول یہ ہے کہ) ”ہم اس کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان تفریق نہیں کرتے“ اور انہوں نے عرض کیا کہ ”ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش کے طلبگار ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے“۔ (285) اللہ کسی جان پر اس کی وسعت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا، اس کے لیے اس کی کمائی ہوئی نیکی کا فائدہ ہے اور اس پر اس کے کیے ہوئے گناہ کا وبال ہے، ”اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے خطا ہو جائے تو ہمارا مواخذہ نہ فرما، اے ہمارے رب! اور ہم پر ایسا بھاری بوجھ نہ ڈال جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا، اے ہمارے رب! اور ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کی ہمیں طاقت نہیں، اور ہمیں معاف فرما دے، ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا مولیٰ و کارساز ہے، پس ہمیں کافر قوم کے مقابلے میں نصرت عطا فرما“۔ (286)“
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12061 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 12061، 150، 12059
صحیح مسلم: 329
سنن ترمذی: 2990
مسند احمد: 9344
مصنف ابن ابی شیبہ: 37366
الفتح الربانی: 8523
سنن سعید بن منصور: 482
صحیح ابن حبان: 139
المعجم الکبیر للطبرانی: 8998
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8998
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنَا جُوَيْبِرٌ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ قَالَ: " نَسَخَتْهَا الْآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا: لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”اور اگر تم اپنے دلوں کی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ“ [سورۃ البقرہ: 284] کے بارے میں فرمایا: ”اسے اس کے بعد والی آیت نے منسوخ کر دیا: ”اس کے لیے وہی ہے جو اس نے کمایا، اور اسی پر ہے جو اس نے کیا“ [سورۃ البقرہ: 286] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8998]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 211، حدیث 9030»
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 482»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں