الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5098. 10- باب قوله: وَأَوْفُوا بِعَهْدِ اللَّهِ إِذَا عَاهَدْتُمْ وَلَا تَنْقُضُوا الْأَيْمَانَ بَعْدَ تَوْكِيدِهَا وَقَدْ جَعَلْتُمُ اللَّهَ عَلَيْكُمْ كَفِيلًا إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ (91)
اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بیان میں ہے کہ ”اور اللہ کے عہد کو پورا کرو جب تم نے عہد کر لیا ہو، اور اپنی قسموں کو ان کی پختگی اور توثیق کے بعد نہ توڑو جب کہ تم اللہ کو اپنے اوپر ضامن بنا چکے ہو، یقیناً اللہ تمہارے تمام کاموں کو جانتا ہے۔“
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12628 (کل: 22 مقامات، 10 کتب)
بلوغ المرام: 1282
مسند احمد: 8685
اللؤلؤ والمرجان: 38
السنن الكبرى للبيهقي: 12687
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 416
21 تا 22
حدیث نمبر: 889
«أربع من كن فيه كان منافقا خالصا ومن كانت فيه خصلة منهن كانت فيه خصلة من النفاق حتى يدعها: إذا ائتمن خان وإذا حدث كذب وإذا عاهد غدر وإذا خاصم فجر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”چار خصلتیں جس شخص میں ہوں گی وہ خالص منافق ہوگا، اور جس میں ان میں سے کوئی ایک خصلت ہوگی اس میں نفاق کی ایک خصلت ہوگی یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے: جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے، جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب عہد کرے تو دھوکہ دے، اور جب جھگڑا کرے تو گالی گلوچ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 889]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن ابن عمر. مختصر مسلم 26.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4255
«في المنافق ثلاث خصال: إذا حدث كذب وإذا وعد أخلف وإذا ائتمن خان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”منافق میں تین خصلتیں ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، اور جب امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4255]
”منافق میں تین خصلتیں ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، اور جب امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4255]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [البزار] عن جابر. الصحيحة 1998: حم، م - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح