الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5201. 2- باب قوله: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُضْغَةٍ مُخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِنُبَيِّنَ لَكُمْ وَنُقِرُّ فِي الْأَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ وَمِنْكُمْ مَنْ يُتَوَفَّى وَمِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا وَتَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنْبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ (5)
اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس ارشادِ گرامی کے بیان میں کہ ”اے لوگو! اگر تم دوبارہ جی اٹھنے کے متعلق کسی شک و شبہ میں مبتلا ہو تو (غور کرو کہ) ہم نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفے سے، پھر خون کے لوتھڑے سے، پھر گوشت کی ایسی بوٹی سے جس کی جسمانی ساخت مکمل بھی ہوتی ہے اور غیر مکمل بھی، تاکہ ہم تمہارے لیے (اپنی قدرت و حکمت) واضح کر دیں، اور ہم رحمِ مادر میں جسے چاہتے ہیں ایک مدتِ معین تک ٹھہرائے رکھتے ہیں، پھر تمہیں ایک بچے کی صورت میں باہر نکال لاتے ہیں، پھر (تمہاری پرورش کرتے ہیں) تاکہ تم اپنی بھرپور جوانی کی عمر کو پہنچ جاؤ، اور تم میں سے کوئی تو (پہلے ہی) وفات پا جاتا ہے اور کوئی تم میں سے وہ ہے جو بدترین عمر (انتہائی بڑھاپے) کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے تاکہ وہ علم حاصل کر لینے کے بعد (دوبارہ) کچھ بھی نہ جان سکے، اور تم زمین کو مردہ اور خشک دیکھتے ہو، پھر جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو وہ حرکت میں آ جاتی ہے اور ابھرنے لگتی ہے اور ہر قسم کی خوش منظر و خوشنما نباتات کے جوڑے اگاتی ہے“۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12772 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الجامع الكامل: 12772
مسند احمد: 3553
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11807
حدیث نمبر: 12772
12772- عن أنس بن مالك، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن الله عز وجل وكّل بالرّحم ملكا يقول: يا رب نطفة، يا رب علقة، يا رب مضغة. فإذا أراد أن يقضى خلقه قال: أذكر أم أنثى؟ شقي أم سعيد؟، فما الرزق والأجل؟ فيكتب في بطن أمه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في القدر (6595)، ومسلم في القدر (2646) كلاهما من طريق حماد بن زيد، عن عبيد الله بن أبى بكر، عن أنس فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 3553
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنْبَأَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ النُّطْفَةَ تَكُونُ فِي الرَّحِمِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا عَلَى حَالِهَا لَا تَغَيَّرُ، فَإِذَا مَضَتْ الْأَرْبَعُونَ، صَارَتْ عَلَقَةً، ثُمَّ مُضْغَةً كَذَلِكَ، ثُمَّ عِظَامًا كَذَلِكَ، فَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يُسَوِّيَ خَلْقَهُ، بَعَثَ إِلَيْهَا مَلَكًا، فَيَقُولُ الْمَلَكُ الَّذِي يَلِيهِ: أَيْ رَبِّ، أَذَكَرٌ أَمْ أُنْثَى؟ أَشَقِيٌّ أَمْ سَعِيدٌ؟ أَقَصِيرٌ أَمْ طَوِيلٌ؟ أَنَاقِصٌ أَمْ زَائِدٌ؟ قُوتُهُ وَأَجَلُهُ؟ أَصَحِيحٌ أَمْ سَقِيمٌ؟ قَالَ: فَيَكْتُبُ ذَلِكَ كُلَّهُ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذَنْ وَقَدْ فُرِغَ مِنْ هَذَا كُلِّهِ؟، قَالَ:" اعْمَلُوا فَكُلٌّ سَيُوَجَّهُ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
سیدنا عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ماں کے رحم میں چالیس دن تک تو نطفہ اپنی حالت پر رہتا ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی، جب چالیس دن گزر جاتے ہیں تو وہ جما ہوا خون بن جاتا ہے، چالیس دن بعد وہ لوتھڑا بن جاتا ہے، اسی طرح چالیس دن بعد اس پر ہڈیاں چڑھائی جاتی ہیں، پھر جب اللہ کا ارادہ ہوتا ہے کہ وہ اس کی شکل و صورت برابر کر دے تو اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتا ہے، چنانچہ اس خدمت پر مقرر فرشتہ اللہ سے پوچھتا ہے کہ پروردگار! یہ مذکر ہوگا یا مؤ نث؟ بدبخت ہوگا یا خوش بخت؟ ٹھنگنا ہوگا یا لمبےقد کا؟ ناقص الخلقت ہوگا یا زائد؟ اس کی روزی کیا ہوگی اور اس کی مدت عمر کتنی ہوگی؟ اور یہ تندرست ہوگا یا بیمار؟ یہ سب چیزیں لکھ لی جاتی ہیں۔“ یہ سن کر لوگوں میں سے کسی نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جب یہ ساری چیزیں لکھی جا چکی ہیں تو پھر عمل کا کیا فائدہ؟ فرمایا: ”تم عمل کرتے رہو، کیونکہ ہر شخص کو اسی کام کی طرف متوجہ کیا جائے گا جس کے لئے اس کی پیدائش ہوئی ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3553]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ومنقطع ، أبو عبيدة لم يسمع من أبيه ابن مسعود، وعلي بن زيد ضعيف
حدیث نمبر: 11807
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ النُّطْفَةَ تَكُونُ فِي الرَّحِمِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا عَلَى حَالِهَا لَا تَغَيَّرُ، فَإِذَا مَضَتِ الْأَرْبَعُونَ صَارَتْ عَلَقَةً، ثُمَّ مُضْغَةً كَذَلِكَ، ثُمَّ عِظَامًا كَذَلِكَ، فَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يُسَوِّيَ خَلْقَهُ بَعَثَ إِلَيْهَا مَلَكًا، فَيَقُولُ الْمَلَكُ الَّذِي يَلِيهِ: أَيْ رَبِّ، أَذَكَرٌ أَمْ أُنْثَى؟ أَشَقِيٌّ أَمْ سَعِيدٌ؟ أَقَصِيرٌ أَمْ طَوِيلٌ؟ نَاقِصٌ أَمْ زَائِدٌ؟ قُوتُهُ؟ أَجَلُهُ؟ أَصَحِيحٌ أَمْ سَقِيمٌ؟"، قَالَ:" فَيُكْتَبُ ذَلِكَ كُلُّهُ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذًا؟ وَقَدْ فُرِغَ مِنْ هَذَا كُلِّهِ، فَقَالَ:" اعْمَلُوا فَكُلٌّ سَيُوَجَّهُ لِمَا خُلِقَ لَهُ"، قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ حَدِيثَ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْمُعْجَمِ الصَّغِيرِ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ، وَزَادَ" ثُمَّ يَكْسُو اللَّهُ الْعِظَامَ لَحْمًا"، وَقَالَ:" وَأَثَرُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ حَدِيثَ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْمُعْجَمِ الصَّغِيرِ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ، وَزَادَ" ثُمَّ يَكْسُو اللَّهُ الْعِظَامَ لَحْمًا"، وَقَالَ:" وَأَثَرُهُ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نطفہ رحم میں چالیس دن تک اسی حالت (یعنی نطفے کی شکل میں) رہتا ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، جب چالیس دن گزر جاتے ہیں، تو پھر یہ جما ہوا خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے، پھر گوشت کے لوتھڑے کی شکل میں اتنا ہی عرصہ رہتا ہے، پھر ہڈیاں اتنے ہی عرصے میں بنتی ہیں، پھر جب اللہ تعالیٰ اس کی تخلیق کو مکمل کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو اس کی طرف فرشتہ بھیجتا ہے، فرشتہ جو اس سے متعلق ہوتا ہے، وہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! یہ مذکر ہو گا یا مؤنث؟ بدنصیب ہو گا یا خوش نصیب ہو گا؟ چھوٹے قد کا ہو گا یا لمبا ہو گا؟ نقص والا ہو گا یا اضافی ہو گا؟ اس کی قوت کیا ہو گی؟ اس کو موت کب آئے گی؟ کیا یہ تندرست ہو گا یا بیمار ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو یہ سب چیزیں وہ نوٹ کرتا ہے، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: پھر عمل کیوں کیا جائے؟ جب ہر حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ عمل کرو! کیونکہ ہر ایک کو اس چیز کی طرف متوجہ کر دیا جائے گا، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اس کی بہ نسبت اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے، علی بن زید نامی راوی خراب حافظے مالک ہے، امام طبرانی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ”معجم صغیر“ میں اس کی مانند نقل کی ہے، جو صحیح میں مذکور ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور پھر اللہ تعالیٰ اُس کی ہڈیوں کو گوشت پہنا دیتا ہے“ اور اس میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اور اس کا اثر۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11807]
یہ روایت ”صحیح“ میں اس کی بہ نسبت اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے، علی بن زید نامی راوی خراب حافظے مالک ہے، امام طبرانی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ”معجم صغیر“ میں اس کی مانند نقل کی ہے، جو صحیح میں مذکور ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور پھر اللہ تعالیٰ اُس کی ہڈیوں کو گوشت پہنا دیتا ہے“ اور اس میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اور اس کا اثر۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11807]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (442) اخرجه احمد فى المسند (374/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3543، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8884، 8885، 9146، 10440»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف