الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5347. 5- باب قوله: مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا (23)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشادِ گرامی کے بیان میں کہ ”مومنوں میں ایسے مردِ جری ہیں جنہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اسے سچ کر دکھایا، پس ان میں سے بعض اپنی نذر پوری کر چکے (یعنی جامِ شہادت نوش کر لیا) اور ان میں سے بعض (شہادت کے) منتظر ہیں، اور انہوں نے (اپنے عزم و ثبات میں) ذرہ برابر بھی تبدیلی نہیں کی۔“
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13047 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الجامع الكامل: 13047
صحیح بخاری: 4783
حدیث نمبر: 13047
13047- عن زيد بن ثابت قال: لما نسخنا الصحف في المصاحف فقدتُ آيةً من سورة الأحزاب كنتُ أسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرؤها لم أجدْها مع أحد إلا مع خزيمة الأنصاري الذي جعل رسول الله صلى الله عليه وسلم شهادتَه شهادةَ رجلين مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في التفسير (4784) عن اليمان، أخبرنا شعيب، عن الزهري، قال: أخبرني خارجة بن زيد بن ثابت، أن زيد بن ثابت قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4783
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ثُمَامَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" نُرَى هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي أَنَسِ بْنِ النَّضْرِ: مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ سورة الأحزاب آية 23".
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عبداللہ انصاری نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، ان سے ثمامہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہمارے خیال میں یہ آیت انس بن نضر کے بارے میں نازل ہوئی تھی «من المؤمنين رجال صدقوا ما عاهدوا الله عليه» کہ ”اہل ایمان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اس میں وہ سچے اترے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4783]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میرے خیال کے مطابق درج ذیل آیت حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ کے متعلق نازل ہوئی تھی: ﴿اہل ایمان میں سے کچھ مرد ایسے ہیں کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جو عہد کیا تھا اسے سچا کر دکھایا...﴾ [سورة الأحزاب: 23] ۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4783]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة