🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5378. 9- باب قوله: قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ (39)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے بیان میں ہے ”آپ فرما دیجیے کہ یقیناً میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور (جس کے لیے چاہتا ہے) اسے تنگ کر دیتا ہے، اور تم جو چیز بھی خرچ کرو گے وہ اس کا نعم البدل عطا فرمائے گا، اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے۔“
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13122 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الجامع الكامل: 13122
المستدرک علی الصحیحین: 8893
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18309
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13122
13122- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما من يوم يصبح العباد فيه إلا ملكان ينزلان، فيقول أحدهما: اللهم أعط منفقا خلفا، ويقول الآخر: اللهم أعط ممسكا تلفا.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الزكاة (1442)، ومسلم في الزكاة (1010) كلاهما من طريق سليمان بن بلال، حدثني معاوية بن مزرِّد، عن ابي الحباب سعيد بن يسار، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8893
حدَّثَناه عليُّ بن عيسى الحِيِري، حدثنا محمد بن عمرو بن النَّضْر بن عمرو الحَرَشي وجعفر بن محمد بن الحسين قالا: حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا خارجة، عن زيد بن أسلمَ، عن عطاء بن يَسَار، عن أبي سعيد الخُدْري، عن النبي ﷺ قال:"ما من صباحٍ إلَّا ومَلَكانِ يناديانِ، يقول أحدُهما: اللهمَّ أَعطِ مُنفِقًا خَلَفًا، ويقول الآخر: اللهمَّ أَعطِ مُمسِكًا تَلَفًا، وملكانِ مُوكَّلان بالصُّور ينتظرانِ متى يُؤْمَرانِ فيَنفخانِ، وملكان يناديانِ يقول أحدُهما ويلٌ للرجال من النساء، وويلٌ (1) للنساءِ من الرجال" (2) . تفرد به خارجةُ بن مُصعَب عن زيد بن أسلم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8679 - خارجة ضعيف
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی صبح ایسی نہیں ہوتی مگر اس میں دو فرشتے پکارتے ہیں، ان میں سے ایک کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کا نعم البدل عطا فرما، اور دوسرا کہتا ہے: اے اللہ! (مال) روک کر رکھنے والے کے مال کو ضائع و برباد کر دے، اور دو فرشتے صور پر مامور ہیں جو اس انتظار میں ہیں کہ انہیں کب حکم ملے اور وہ صور پھونکیں، اور دو فرشتے پکار کر کہتے ہیں کہ مردوں کے لیے عورتوں کی وجہ سے ہلاکت ہے اور عورتوں کے لیے مردوں کی وجہ سے ہلاکت ہے۔“
اس حدیث کو روایت کرنے میں خارجہ بن مصعب، زید بن اسلم سے منفرد ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8893]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا، خارجة بن مصعب متروك، وبه أعلّه الذهبي في "التلخيص"» [ترقيم الرساله 8893] [ترقيم الشركة 8784] [ترقيم العلميه 8679]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18309
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ صَبَاحٍ إِلَّا وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا. وَمَلَكَانِ مُوَكَّلَانِ بِالصُّورِ، يَنْتَظِرَانِ مَتَى يُؤْمَرَانِ فَيَنْفُخَانِ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ، هَلُمَّ، وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ، أَقْصِرْ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: وَيْلٌ لِلرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ، وَوَيْلٌ لِلنِّسَاءِ مِنَ الرِّجَالِ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ الْخُرَاسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَقَالَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى: مُسْتَقِيمُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بھی صبح ہوتی ہے تو دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: ہر عیب سے پاک ہے وہ بادشاہ جو قدوس ہے اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما اور خرچ نہ کرنے والے کے (مال کو) ضائع کر دے اور دو فرشتے صور پر تعینات ہیں، وہ دونوں اس بات کے منتظر ہیں کہ کب انہیں حکم ہوتا ہے تو وہ پھونک مار دیں اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: اے بھلائی کے طلبگار! آگے آ جاؤ، اے برائی کے طلبگار! باز آ جاؤ، اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: مردوں کے لیے عورتوں کے حوالے سے بربادی ہے اور عورتوں کے لئے مردوں کے حوالے سے بربادی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن مصعب خراسانی ہے جو انتہائی ضعیف ہے، یحیی بن یحیی نے کہا: ہے: یہ مستقیم الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18309]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3424)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8722، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 958، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں