🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6039. 19- باب الترهيب من نسبة الرجل إلى غير أبيه وإلى غير مواليه
کسی شخص کے اپنے اصل باپ کے علاوہ کسی دوسرے کی طرف اپنی نسبت کرنے اور اپنے (آزاد کرنے والے) آقاؤں کے سوا دوسروں کی طرف منسوب ہونے پر وارد ہونے والی سخت وعید اور ڈراوے کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 14545 (کل: 21 مقامات، 14 کتب)
الجامع الكامل: 14545، 15723
سنن ابوداود: 4758
مشکوۃ المصابیح: 185
مسند احمد: 21460
صحیح ابن خزیمہ: 1895
مصنف ابن ابی شیبہ: 32447
الفتح الربانی: 12126
المستدرک علی الصحیحین: 261، 407، 408
السنن الكبرى للبيهقي: 16614
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9091، 9109، 9136
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6410
المعجم الکبیر للطبرانی: 10641، 10879، 17299
المعجم الاوسط: 3405
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4228
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15723
15723- عن أبي ذر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من فارق الجماعةَ شبرًا فقد خلع ربقة الإسلامِ من عنقه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4758)، وأحمد (21561)، والحاكم (1/117) كلهم من طرق عن مطرف بن طريف، عن أبي الجهم (هو سليمان بن الجهم)، عن خالد بن وهبان، عن أبي ذر فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16614
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أَنْبَأَ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثَنَا ⦗٢٧١⦘ أَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الشَّعْرَانِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، وَزُهَيْرٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أُهْبَانَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ شِبْرًا فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ".
ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو جماعت سے ایک بالشت بھی جدا ہوا تو اس نے اپنی گردن سے اسلام کے کڑے کو نکال دیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16614]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9091
وَعَنْ رَجُلٍ قَالَ: كُنَّا قَدْ حَمَلْنَا لِأَبِي ذَرٍّ شَيْئًا نُرِيدُ أَنْ نُعْطِيَهُ إِيَّاهُ فَأَتَيْنَا الرَّبَذَةَ فَسَأَلْنَا عَنْهُ فَلَمْ نَجِدْهُ قِيلَ: اسْتَأْذَنَ فِي الْحَجِّ فَأُذِنَ لَهُ، فَأَتَيْنَاهُ بِالْبَلَدِ - وَهِيَ مِنًى - فَبَيْنَا نَحْنُ عِنْدَهُ إِذْ قِيلَ لَهُ: إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّى أَرْبَعًا فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ، وَقَالَ قَوْلًا شَدِيدًا وَقَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَصَلَّيْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، ثُمَّ قَامَ أَبُو ذَرٍّ فَصَلَّى أَرْبَعًا فَقِيلَ لَهُ: عِبْتَ عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ شَيْئًا ثُمَّ تَصْنَعُهُ؟ قَالَ: الْخِلَافُ أَشَدُّ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَنَا وَقَالَ:" إِنَّهُ كَائِنٌ بِعْدِي سُلْطَانٌ فَلَا تُذِلُّوهُ فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُذِلَّهُ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ، وَلَيْسَ بِمَقْبُولٍ مِنْهُ تَوْبَةٌ حَتَّى يَسُدَّ ثُلْمَتَهُ وَلَيْسَ بِفَاعِلٍ، ثُمَّ يَعُودُ فَيَكُونُ فِيمَنْ يُعَزِّرُهُ".
أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (أَنْ) لَا تَغْلِبُونَا عَلَى ثَلَاثٍ: (أَنْ) نَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ، وَنُعَلِّمُ النَّاسَ السُّنَنَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک صاحب بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے لئے کچھ سامان لاد کر گئے ہمارا یہ ارادہ تھا کہ یہ انہیں دیں گے، جب ہم ربذہ آئے، اور ان کے بارے میں دریافت کیا:، تو وہ ہمیں نہیں ملے اور ہمیں یہ بتایا گیا کہ وہ حج کے لئے تشریف لے گئے ہیں ہم شہر آ گئے یعنی منی آ گئے، ایک مرتبہ ہم ان کے پاس موجود تھے انہیں بتایا گیا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے چار رکعت ادا کر لیں ہیں، تو انہوں نے شدید ناگواری کا اظہار کیا اور اس بارے میں انہوں نے سخت کلمات کہے، اور یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت ادا کی تھیں اور میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے (انہوں نے بھی دو رکعت ہی ادا کی تھیں) پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، اور انہوں نے چار رکعت ادا کر لیں ان سے کہا: گیا آپ نے پہلے امیرالمؤمنین پر اس حوالے سے اعتراض کیا تھا، اور پھر خود وہی کام کر لیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: (حاکم وقت سے) اختلاف کرنا زیادہ شدت والا کام ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد حکمران ہوں گے، تم انہیں ذلت کا شکار نہ کرنا جو شخص انہیں ذلت کا شکار کرنے کا ارادہ کرے گا وہ اپنی گردن سے اسلام کا پٹہ اتار دے گا ایسے شخص کی، توبہ قبول نہیں ہو گی جب تک وہ اپنے بنائے ہوئے شگاف کو پر نہیں کرتا اور وہ ایسا نہیں کر سکے گا اور پھر وہ شخص واپس آئے، اور ان لوگوں میں شامل ہو جائے جو اس حکمران کا ساتھ دیتے ہیں“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم تین چیزوں کے حوالے سے مغلوب نہ ہوں ہم نیکی کا حکم دیں ہم برائی سے منع کریں اور لوگوں کو سنتوں کی تعلیم دیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9091]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (165/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20949»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9109
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ، وَمَنْ لَقِيَ اللَّهَ نَاكِثًا بَيْعَتَهُ لَقِيَهُ وَهُوَ أَجْذَمُ، وَمَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَةِ قِيدَ شِبْرٍ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ، وَمَنْ مَاتَ لَيْسَ لِإِمَامِ جَمَاعَةٍ عَلَيْهِ طَاعَةٌ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جنت کسی گناہ گار کے لئے حلال نہیں ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ اس نے اپنی بیعت، توڑ دی ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو گا کہ وہ جذام زدہ ہو گا، اور جو شخص بالشت بھر جماعت سے نکلے گا، جب کہ وہ جان بوجھ کر ایسا کرنے والا ہو تو وہ اپنی گردن سے اسلام کا پٹہ الگ کر دے گا، اور جو شخص ایسی حالت میں مرے کہ وہ کسی امام کا پیروکار نہ ہو جو (امام) جماعت (یعنی مسلمانوں کی جماعت) کا حکمران ہو تو ایسا شخص زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9109]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (164/20)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9136
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ قِيَاسَ أَوْ قِيدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ، وَمَنْ مَاتَ وَلَيْسَ عَلَيْهِ إِمَامٌ فَمِيتَتُهُ مِيتَةٌ جَاهِلِيَّةٌ، وَمَنْ مَاتَ تَحْتَ رَايَةِ عَصَبِيَّةٍ (يَدْعُو إِلَى عَصَبِيَّةٍ أَوْ يَنْصُرُ عَصَبِيَّةً) فَقِتْلَتُهُ قِتْلَةٌ جَاهِلِيَّةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جماعت سے بالشت بھر الگ ہو جائے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) تو وہ اپنی گردن سے اسلام کا پٹہ اتار دیتا ہے، اور جو شخص ایسی حالت میں مرے کہ اس پر کوئی امام نہ ہو تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوتی ہے، اور جو شخص کسی عصبیت کے جھنڈے کے تحت مرے کہ وہ عصبیت کی طرف بلاتا ہو یا عصبیت کی مدد کرتا ہو تو اس کا قتل جاہلیت کا قتل ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9136]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1634) أخرجه الطبراني فى المعجم الكسر (10687)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6410
«من فارق الجماعة شبرا فقد خلع ربقة الإسلام من عنقه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو جماعت سے ایک بالشت بھی جدا ہوا اس نے اسلام کا طوق اپنی گردن سے اتار پھینکا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6410]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ك] عن أبي ذر. المشكاة 185، السنة 792: ابن أبي عاصم - أبي ذر، حم، ك - الحارث الأشعري.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10641
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْجُمَاهِرِ ، ثَنَا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ فَارَقَ الْمُسْلِمِينَ قِيْدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ، وَمَنْ مَاتَ لَيْسَ عَلَيْهِ إِمَامٌ فَمِيتَتُهُ جَاهِلِيَّةٌ، وَمَنْ مَاتَ تَحْتَ رَايَةٍ عِمِّيَّةٍ إِلَى عَصَبَةٍ، أَوْ يَنْصُرُ عَصَبَةً، فَقَتْلُهُ جَاهِلِيَّةٌ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مسلمانوں کی جماعت سے بالشت بھر بھی جدا ہو گیا، اس نے اسلام کا طوق اپنی گردن سے اتار پھینکا، اور جو شخص اس حال میں مرا کہ اس پر کوئی امام نہ تھا تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہے، اور جو شخص اندھی (بےمقصد) جھنڈے تلے عصبیت کی طرف بلاتے ہوئے یا عصبیت کی مدد کرتے ہوئے مرا، تو اس کا قتل جاہلیت کا قتل ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10641]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 289، حدیث 10687»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7053، 7054، 7143، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1849، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2561، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16713، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2527، 2746، 2871، 2870، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2347، والبزار فى «مسنده» برقم: 4695، 5343، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20682، 20708، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38313، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12759، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3405»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10879
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شَقَّ عَصَا الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمُونَ فِي إِسْلَامٍ دَامِجٍ، فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مسلمانوں کی جماعت میں پھوٹ ڈالے جبکہ مسلمان ایک مضبوط اسلام کی حالت میں ہوں، تو اس نے اسلام کا طوق اپنی گردن سے اتار پھینکا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10879]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 25، حدیث 10925»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 41»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17299
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ، وَمَنْ لَقِيَ اللهَ نَاكِثًا لِبَيْعَتِهِ لَقِيَهُ وَهُوَ أَجْذَمُ، وَمَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَةِ قِيدَ شِبْرٍ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ، وَمَنْ مَاتَ لَيْسَ لِإِمَامِ جَمَاعَةٍ عَلَيْهِ طَاعَةٌ، مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سن لو! جنت کسی نافرمان کے لیے حلال نہیں، اور جو اپنی بیعت توڑ کر اللہ سے ملے وہ اس سے کٹے ہوئے ہاتھ کے ساتھ ملے گا، اور جو جان بوجھ کر ایک بالشت بھر بھی جماعت سے نکلے، اس نے اسلام کا پھندا اپنی گردن سے اتار دیا، اور جو اس حال میں مرے کہ جماعت کے امام کی اطاعت اس پر نہ ہو، وہ جاہلیت کی موت مرا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17299]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 86، حدیث 163»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3405
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ ، نَا أَبُو الْجُمَاهِرِ ، نَا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ فَارَقَ الْمُسْلِمِينَ قِيْدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ، وَمَنْ مَاتَ لَيْسَ عَلَيْهِ إِمَامٌ فَمِيتَتُهُ جَاهِلِيَّةٌ، وَمَنْ مَاتَ تَحْتَ رَايَةٍ عِمِّيَّةٍ يَنْصُرُ عَصَبِيَّةً فَقِتْلَتُهُ جَاهِلِيَّةٌ I ".
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مسلمانوں کی جماعت سے ایک بالشت بھر بھی علیحدگی اختیار کی تو اس نے اسلام کا پٹا اپنی گردن سے اتار پھینکا، اور جو اس حال میں مرا کہ اس پر (مسلمانوں کا) کوئی امام نہ تھا تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہے، اور جو شخص کسی اندھے (گمراہ) جھنڈے تلے مرا کہ وہ عصبیت کی حمایت کرتا تھا تو اس کا قتل ہونا جاہلیت کا قتل ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے خلید بن دعلج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ صرف اسی طریق سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3405]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7053، 7054، 7143، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1849، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2561، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16713، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2527، 2746، 2871، 2870، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2347، والبزار فى «مسنده» برقم: 4695، 5343، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20682، 20708، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38313، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10687، 12759»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں