الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
6182. 19- باب تحريم الهجر فوق ثلاث بلا عذر شرعي
”کسی شرعی عذر کے بغیر تین دن سے زیادہ (ایک دوسرے سے) بائیکاٹ کرنے اور قطعِ تعلق کی حرمت کا بیان۔“
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 14933 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1641
الفتح الربانی: 9785
السنن الكبرى للبيهقي: 21061
المعجم الکبیر للطبرانی: 3945
المعجم الاوسط: 7874
11 تا 13
حدیث نمبر: 12975
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ، يَلْتَقِيَانِ، فَيُعْرِضُ هَذَا وَيُعْرِضُ هَذَا. وَالَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ يَسْبِقُ إِلَى الْجَنَّةِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک دوسرے سے حسد نہ رکھو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن جاؤ (یا اے اللہ کے بندو! تم بھائی بھائی بن جاؤ) کسی مسلمان کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ لاتعلقی اختیار کرے، یوں کہ جب وہ دونوں ملیں تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے اور (ان دونوں میں سے) جو شخص سلام میں پہل کرے گا وہ جنت کی طرف سبقت لے جائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12975]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7870»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3945
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ الْأَيْلِيُّ ، ثَنَا سَلَامَةُ بْنُ رَوْحٍ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَيَصُدُّ هَذَا وَيَصُدُّ هَذَا، وَخَيْرُهُمَا الَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ.
عطاء بن یزید رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق رکھے، پھر اگر ملیں تو یہ منہ پھیر لے اور وہ منہ پھیر لے، اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو پہلے سلام کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3945]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 146، حدیث 3960»
حدیث نمبر: 7874
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا وَهْبٌ ، ثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ يَلْتَقِيَانِ فَيُعْرِضُ هَذَا وَيُعْرِضُ هَذَا، وَالَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ يَسْبِقُ إِلَى الْجَنَّةِ
لَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ : I " وَالَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ يَسْبِقُ إِلَى الْجَنَّةِ I " إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا خَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ I " وَرَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ .

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ اس طرح قطع تعلق رکھے کہ دونوں ملیں تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے، اور ان میں سے جو سلام میں پہل کرتا ہے وہ جنت کی طرف سبقت لے جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”امام زہری رحمہ اللہ سے اس حدیث کو روایت کرنے والوں میں سے کسی نے بھی یہ الفاظ ”اور جو سلام میں پہل کرتا ہے وہ جنت کی طرف سبقت لے جاتا ہے“ بیان نہیں کیے، سوائے عبداللہ بن عمر کے، اور عبداللہ بن عمر سے خالد کے سوا کسی نے اسے روایت نہیں کیا، اس میں وہب بن بقیہ منفرد ہیں۔ اور اسے ابو نعیم نے بھی عبداللہ بن عمر سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7874]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 67» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6065، 6076، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2559، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3366 / 692، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5660، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4910، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1935، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14891، 21123، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12256، 12888، 13253، 13381، 13382، 13558، 14148، 14232، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2205، 2206، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1217، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3261، 3549، 3550، 3551، 3612، 3771، والبزار فى «مسنده» برقم: 6279، 6280، 6281، 6282، 6514، 7160، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20222، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25881، 25883، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 456، 454، 455»

إسناده ضعيف لجهالة أحد رواته