🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6472. 29- باب لا تقوم الساعة حتى يقاتل المسلمون الترك
”قیامت اس وقت تک برپا نہیں ہوگی جب تک کہ مسلمان ترکوں سے قتال نہ کریں۔“
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 15968 (کل: 22 مقامات، 14 کتب)
الجامع الكامل: 15968
صحیح بخاری: 2928، 3587
صحیح مسلم: 7310، 7311، 7314
سنن ابوداود: 4304
سنن ابن ماجہ: 4096، 4097
صحیفہ ہمام بن منبہ: 126
مسند اسحاق بن راہویہ: 844
مسند احمد: 7263، 7676، 10861
مسند الحمیدی: 1131
اللؤلؤ والمرجان: 1845
مصنف ابن ابی شیبہ: 40136
صحیح ابن حبان: 6743، 6744، 6746
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12385
المعجم الاوسط: 8743
21 تا 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12385
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُقَاتِلُونَ قَوْمًا عِرَاضَ الْوُجُوهِ صِغَارَ الْأَعْيُنِ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ، وَكَأَنَّ أَعْيُنَهُمْ حَدَقُ الْجَرَادِ، يَبْتَلِعُونَ الشَّعَرَ، وَيَتَّخِذُونَ الدَّرَقَ، يَرْبُطُونَ خُيُولَهُمْ بِالنَّخْلِ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ ایسی قوم کے ساتھ جنگ کرو گے، جن کے چہرے چوڑے ہوں گے، آنکھیں چھوٹی ہوں گی، ان کے چہرے تہہ والی ڈھالوں کی مانند ہوں گے اور ان کی آنکھیں ٹڈی دل کی طرح ہوں گی، وہ بالوں سے بنے ہوئے جوتے پہنتے ہوں گے اور وہ چمڑے کی ڈھالیں رکھیں گے، اور وہ اپنے گھوڑوں کو کھجور کے درختوں کے ساتھ باندھیں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12385]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3368)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8743
وَبِهِ: حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ مُوسَى بْنَ وَرْدَانَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا حُمْرَ الْوُجُوهِ، صِغَارَ الْعُيُونِ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم ایسی قوم سے جنگ نہ کر لو جن کے چہرے سرخ اور آنکھیں چھوٹی چھوٹی ہوں گی، گویا ان کے چہرے تہ بہ تہ چڑھی ہوئی ڈھالیں ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8743]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2928، 2929، 3587، 3590، 3591، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2912، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6743، 6744، 6745، 6746، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8562، 8564، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3177 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4371، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4304، 4303، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2215، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4096، 4097، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18667، 18664، 18665، 18666، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7383، 7791، 8102، 8356، 8357، 9295، 9537، 10293، 10541، 11015، 11014، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1133، 1131، 1132، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5878، والبزار فى «مسنده» برقم: 7803، 8461، 9259، 9397، 9704، 9705، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20781، 20782، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38507، 38508، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 45»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں