الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
86. 11- باب أسماء الله تعالى دالة على صفاته وأفعاله
اللہ تعالیٰ کے اسماءِ حسنیٰ اس کی صفات اور اس کے افعال پر دلالت کرنے کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 245 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
سنن ابوداود: 1694
مسند عبدالرحمن بن عوف: 38
مصنف ابن ابی شیبہ: 27028
الفتح الربانی: 9690
صحیح ابن حبان: 443
السنن الكبرى للبيهقي: 13215
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 841
11 تا 12
حدیث نمبر: 13215
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ بْنُ الْحَسَنِ بِبَغْدَادَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ أَبَا الرَّدَّادِ اللَّيْثِيَّ، أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنَا الرَّحْمَنُ، خَلَقْتُ الرَّحِمَ، وَشَقَقْتُ لَهَا اسْمًا مِنَ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَتُّهُ".
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میں رحمان ہوں اور میں نے «الرَّحِمَ» (صلہ رحمی) کو پیدا کیا اور اس کو میں نے اپنے ناموں میں سے منتخب کیا، جو اس کو ملائے گا میں اس کو ملاؤں گا، اور جو اس کو کاٹے گا میں اس کو کاٹوں گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13215]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 841
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَارِظٍ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ: أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ يَعُودُهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : وَصَلَتْكَ رَحِمٌ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: قَالَ اللهُ: أَنَا الرَّحْمَنُ وَهِيَ الرَّحِمُ، شَقَقْتُ لَهَا مِنَ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ، أَوْ قَالَ: بَتَّهَا أَبُتُّهُ.
ابراہیم بن عبداللہ بن قارظ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے والد سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”تمہیں صلہ رحمی نے (یہاں) پہنچایا ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں رحمن ہوں اور یہ رَحِم ہے، میں نے اس کا نام اپنے نام سے نکالا ہے، تو جو اسے جوڑے گا میں اسے جوڑوں گا اور جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ دوں گا۔‘“ یا فرمایا: ”جو اسے جڑ سے کاٹے گا میں اسے جڑ سے کاٹ دوں گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 841]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1907، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1694، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1662، وأخرجه فتح الباري برقم: 5642، وأخرجه مسند البزار برقم: 991، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20234، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7347، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 836»