الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1533. 9- باب وجوب الصّوم لرؤية الهلال والفطر لرؤيته فإن غُمَّ أكملت عدّة الشّهر ثلاثين يوماً
ہلال (چاند) کی رویت پر روزے کے وجوب اور اسی کی رویت پر افطار (عید) کے بیان میں، پس اگر مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہ آئے تو ”مہینے کی گنتی تیس دن مکمل کی جائے۔“
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 4323 (کل: 98 مقامات، 26 کتب)
صحیح بخاری: 1900
سنن ترمذی: 684
بلوغ المرام: 529
مسند الحمیدی: 523
المستدرک علی الصحیحین: 1553
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4804
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2166
81 تا 90
حدیث نمبر: 7946
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ حُنَيْنٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: إِنِّي لَأَعْجَبُ مِنْ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَصُومُونَ قَبْلَ رَمَضَانَ، إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں ان لوگوں پر تعجب کرتا ہوں جو رمضان سے پہلے روزے رکھتے ہیں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم چاند دیکھو تو روزے رکھو اور جب دیکھو تو افطار کرلو، اگر تم پر بادل چھا جائیں تو پھر تیس کی تعداد پوری کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7946]
تخریج الحدیث: «صحيح بقيع۔ النسائي»
الحكم على الحديث:
صحيح بقيع
حدیث نمبر: 7955
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ هِلَالُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْحَفَّارُ بِبَغْدَادَ، أنبأ الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَجْشَرٍ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ إِذَا حَضَرَ رَمَضَانُ، ثُمَّ يَقُولُ:" هَذَا الشَّهْرُ الْمُبَارَكُ الَّذِي فَرَضَ اللهُ صِيَامَهُ وَلَمْ يَفْرِضْ قِيَامَهُ، لِيَحْذَرْ رَجُلٌ أَنْ يَقُولَ: أَصُومُ إِذَا صَامَ فُلَانٌ، أَوْ أُفْطِرُ إِذَا أَفْطَرَ فُلَانٌ، أَلَا إِنَّ الصِّيَامَ لَيْسَ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ، وَلَكِنْ مِنَ الْكَذِبِ وَالْبَاطِلِ وَاللَّغْوِ، أَلَا لَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ، إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ"، قَالَ: كَانَ يَقُولُ ذَلِكَ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَصَلَاةِ الْعَصْرِ ⦗٣٥٢⦘.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا مہینہ آتا تو وہ خطبہ بیان فرماتے، پھر کہتے: ”یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس کے روزے کو اللہ نے فرض قرار دیا اور اس کے قیام کو فرض نہیں کیا۔ آدمی کو چاہیے کہ وہ اس بات سے بچے کہ اگر فلاں روزہ رکھے گا تو میں روزہ رکھوں گا اور جب فلاں افطار کرے گا تو میں افطار کروں گا۔ خبردار! روزہ کھانے پینے سے نہیں بلکہ جھوٹ، باطل اور لغو باتوں سے رکنے کا نام ہے۔ خبردار! اس مہینے سے تقدیم نہ کرو، جب چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب اسے دیکھو تو افطار کرو۔ اگر تم پر بادل چھا جائیں تو پھر گنتی پوری کرو۔“ راوی کہتے ہیں: وہ یہ بات نمازِ عصر یا نمازِ فجر کے بعد کہتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7955]
تخریج الحدیث: «ضعيف جدات۔ اخرجه ابن ابي شبيه»
الحكم على الحديث:
ضعيف جدات
حدیث نمبر: 8182
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهِلَالَ، فَقَالَ:" إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَدْ مَضَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کا تذکرہ کیا اور فرمایا: ”جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب اسے دیکھو تو افطار کرو۔ اگر تم پر بادل چھاجائیں تو تیس دن پورے کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8182]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8183
وَحَدَّثَنَا الشَّيْخُ الْإِمَامُ أَبُو الطَّيِّبِ سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ إِمْلَاءً فِي آخَرِينَ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ الْأَصَمُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْمُنَادِي، ثنا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَصُومُوا ثَلَاثِينَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے نظر آنے پر روزہ رکھو اور اس کے نظر آنے پر افطار کرو۔ اگر تم پر بادل چھاجائیں تو تیس دن کے روزے رکھو۔“ [صحیح۔ انظر قبلہ] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8183]
حدیث نمبر: 4804
وَعَنْ مَسْرُوقٍ، وَالْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ". وَقَالَ بِيَدِهِ:" الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا". يَعْنِي: تِسْعًا وَعِشْرِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ صَدُوقٌ يَتَشَيَّعُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ صَدُوقٌ يَتَشَيَّعُ.
مسروق اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کر عیدالفطر کرو اور اگر تم پر بادل چھائے ہوئے ہوں تو تیس کی تعداد پوری کرو“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے کہا: مہینہ (کبھی) اتنا اور اتنا ہوتا ہے یعنی انتیس دن کا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن ہاشم بن برید ہے، جو صدوق ہے، لیکن اس میں تشیع پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4804]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن ہاشم بن برید ہے، جو صدوق ہے، لیکن اس میں تشیع پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4804]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1175»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 199
«أحصوا هلال شعبان لرمضان ولا تخلطوا برمضان إلا أن يوافق ذلك صياما كان يصومه أحدكم, وصوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته فإن غم عليكم فأكملوا العدة ثلاثين يوما فإنها ليست تغمى عليكم العدة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”رمضان کی خاطر شعبان کے چاند کا حساب رکھا کرو اور رمضان سے ایک دو دن پہلے روزے رکھ کر اسے مت ملاؤ، سوائے اس کے کہ وہ دن کسی ایسے روزے کے موافق آ جائے جو تم میں سے کوئی معمول کے مطابق رکھتا ہو، اور چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی افطار (عید) کرو، پس اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو جائے تو تیس دن کی گنتی پوری کر لو، کیونکہ گنتی کا حساب تم پر پوشیدہ نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اج/حدیث: 199]

تخریج الحدیث: «(صحيح) . قط هق عن أبي هريرة. الصحيحة 565.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 571
«إذا رأيتم الهلال فصوموا وإذا رأيتموه فأفطروا فإن غم عليكم فاقدروا له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب تم (شوال کا) چاند دیکھو تو افطار کرو (یعنی عید مناؤ)، اور اگر (بادلوں کی وجہ سے) چاند تم پر چھپ جائے تو اس کا اندازہ کر لو (یعنی شعبان کے تیس دن پورے کر لو)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 571]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق ن هـ حب] عن ابن عمر. الإرواء 903.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3093
«جعل الله الأهلة مواقيت للناس فصوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته فإن غم عليكم فعدوا ثلاثين يوما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے چاندوں کو لوگوں کے لیے اوقات کا ذریعہ بنایا ہے، پس اسے دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر روزہ چھوڑ دو، اور اگر تم پر بادل چھا جائیں تو تیس دن پورے کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الجيم/حدیث: 3093]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن ابن عمر. الإرواء 902، 903: هق، حم، طب، الديلمي، ابن عساكر – طلق بن علي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3744
"الشهر يكون تسعة وعشرين ويكون ثلاثين فإذا رأيتموه فصوموا وإذا رأيتموه فأفطروا فإن غم عليكم فأكملوا العدة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مہینہ کبھی اُنتیس دن کا ہوتا ہے اور کبھی تیس دن کا، پس جب تم اسے (چاند کو) دیکھو تو روزہ رکھو اور جب دیکھو تو روزہ چھوڑو، اور اگر تم پر مخفی ہو جائے تو تعداد پوری کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3744]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن أبي هريرة. الإرواء 902: حم، خ.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3810
«صوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته فإن غم عليكم فأكملوا شعبان ثلاثين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو، اور اگر (چاند) تم پر مخفی ہو جائے تو شعبان کے تیس دن پورے کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3810]
”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو، اور اگر (چاند) تم پر مخفی ہو جائے تو شعبان کے تیس دن پورے کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3810]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق ن] عن أبي هريرة ... [ن] عن ابن عباس [طب] عن البراء. الروض النضير 1099»
قال الشيخ الألباني: صحيح