الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1691. 8- باب فضل المتابعة بين الحجّ والعمرة
حج اور عمرہ کو ایک دوسرے کے ساتھ پے در پے ادا کرنے کی فضیلت کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 4736 (کل: 22 مقامات، 16 کتب)
الجامع الكامل: 4736
سنن نسائی: 2624
سنن ابن ماجہ: 2887
سنن دارمی: 1833
مسند الحمیدی: 17
مصنف ابن ابی شیبہ: 34602
الفتح الربانی: 4055
صحیح ابن حبان: 3695
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2899
المعجم الکبیر للطبرانی: 13594
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 198
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2484
11 تا 20
حدیث نمبر: 3695
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا الْحَوْضِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُمَيًّا يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْحِجَّةُ الْمَبْرُورَةُ لَيْسَ لَهَا ثَوَابٌ إِلا الْجَنَّةُ، وَالْعُمْرَةُ إِلَى الْعُمْرَةِ تُكَفِّرُ مَا بَيْنَهُمَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مبرور حج کا ثواب جنت کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے اور ایک عمرہ دوسرے عمرے تک کے درمیانی گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3695]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1773، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1349، وابن الجارود فى "المنتقى"، 551، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2513، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3695، 3696، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2621، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2888، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8815، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7471» «رقم طبعة با وزير 3687»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ابن ماجه» (2888): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5655
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بِشْرِ بْنِ الْمُنْذِرِ فَفِي حَدِيثِهِ وَهْمٌ، قَالَهُ الْعُقَيْلِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بِشْرِ بْنِ الْمُنْذِرِ فَفِي حَدِيثِهِ وَهْمٌ، قَالَهُ الْعُقَيْلِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حج اور عمرہ یکے بعد دیگز کرو! کیونکہ یہ دونوں غربت اور گناہوں کو یوں ختم کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کے میل (یعنی زنگ) کو ختم کر دیتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بشر بن منذر کا معاملہ مختلف ہے اس کی نقل کردہ حدیث میں وہم پایا جاتا ہے یہ بات عقیلی نے بیان کی ہے ابن حبان نے اس راوی کو ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5655]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1147)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5656
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ ; فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْخَطَايَا كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حج اور عمرے کو یکے بعد دیگرے کرو کیونکہ یہ دونوں گناہوں کو یوں ختم کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کی میل (یعنی زنگ) کو ختم کر دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5656]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13651)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10406، 13651»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5657
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَدِيمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ ; فَإِنَّهَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَمَعَ ذَلِكَ فَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَمَعَ ذَلِكَ فَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حج اور عمرہ ہمیشہ کرتے رہو یہ دونوں غربت اور گناہوں کو ختم کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کے میل (یعنی زنگ) کو ختم کر دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے ہمراہ اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5657]

إسناده حسن
حدیث نمبر: 2899
«تابعوا بين الحج والعمرة فإن متابعة بينهما تنفي الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”حج اور عمرے کو یکے بعد دیگرے (پے در پے) کیا کرو، کیونکہ ان دونوں کو لگاتار ادا کرنا محتاجی اور گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2899]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن عمر. الصحيحة 1200: حم، الطبري، المحاملي، ابن عساكر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 13594
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، ثَنَا وَرْقَاءُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَإِنَّهُمَا تَمْحُوانِ الْخَطَايَا كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج و عمرہ کو لگاتار کرتے رہو، کیونکہ یہ دونوں گناہوں کو یوں مٹا دیتے ہیں جیسے بھٹی لوہے کا میل کچیل دور کر دیتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13594]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 456، حدیث 13651»
حدیث نمبر: 1136
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا عَبَّادٌ عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ، كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حج اور عمرہ ایک دوسرے کے بعد پے در پے ادا کیا کرو، کیونکہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ دونوں (عبادتیں) فقر و محتاجی اور گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتی ہیں جیسے لوہار کی بھٹی لوہے کی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔“
محدثین و شارحین کے نزدیک پے در پے حج و عمرہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جب ایک سے فارغ ہوں تو دوسرے کی تیاری کریں، اور اس فضیلت کا مدار خلوصِ نیت پر ہے جس سے فقرِ ظاہری اور فقرِ باطنی دونوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1136]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 810، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2631، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3660، وأخرجه فتح الباري برقم: 1683، وأخرجه مسند البزار برقم: 1722، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2512، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10406، 13651، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3693، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 227، وأخرجه شرح السنة برقم: 1843، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2482/2، 2483»
حدیث نمبر: 1137
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا هَوْذَةُ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنٍ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، الْحَدِيثَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک صاحبزادے سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حج اور عمرہ پے در پے (ایک کے بعد دوسرا) ادا کیا کرو“ (راوی نے اسی طرح مکمل حدیث ذکر فرمائی ہے)۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1137]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 810، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2631، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3660، وأخرجه فتح الباري برقم: 1683، وأخرجه مسند البزار برقم: 1722، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2512، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10406، 13651، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3693، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 227، وأخرجه شرح السنة برقم: 1843، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2482/2، 2483»
حدیث نمبر: 198
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، وَالْقَوَارِيرِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَإِنَّ مُتَابَعَةَ مَا بَيْنَهُمَا تَنْفِي الْفَقْرَ وَالدُّيُونَ، كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حج اور عمرہ ایک کے بعد دوسرا (پے در پے) ادا کیا کرو، کیونکہ ان دونوں کو تسلسل سے ادا کرنا فقر و فاقہ اور قرضوں کو اس طرح ختم کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 198]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15267، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 143، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 193»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15267، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 143، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 193»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4977
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الصَّيْرَفِيُّ قَالَ: نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَدِيمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ إِلَّا يَزِيدُ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ إِلَّا يَزِيدُ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج اور عمرہ کو پے در پے اور ہمیشہ کرتے رہو، کیونکہ یہ دونوں فقر و محتاجی اور گناہوں کو اس طرح دور کر دیتے ہیں جیسے بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عقیل سے یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ یزید سے ابوبکر کے سوا کسی نے، اور اسے بیان کرنے میں ابراہیم بن یوسف منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب القاف/حدیث: 4977]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عبد الله بن محمد بن عقيل وفيه كلام ومع ذلك فحديثه حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 278» »
الحكم على الحديث:
إسناده حسن